Print this page

ملک کی خاطر قربانی دینے والے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، پوری قوم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، علامہ وسیم عباس معصومی

06 ستمبر 2022

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی، ضلعی رہنما و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ یوم دفاع پر اس ملک کی خاطر قربانی دینے والے غازیوں اور شہداء کی یاد کو زندہ رکھتے ہیں، ملک کی خاطر قربانی دینے والے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، پوری قوم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ یہ ملک کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوا تھا، پاک فوج، پولیس اور سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کی محافظ ہیں، 6 ستمبر ہمیں ان شہداء کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اس مادر وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree