Print this page

علامہ اقتدار حسین نقوی کی زیر صدارت ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کی کابینہ کا اجلاس، اہم امور پر مشاورت

26 مارچ 2023

وحدت نیوز(ملتان) مجلسِ وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب کی کابینہ کا جلاس زیر صدارت صوبائی صدر علامہ سید اقتدار حسین نقوی منعقد ہوا جس میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان برادر سلیم عباس صدیقی نے خصوصی شرکت کی۔

 اجلاس میں ماہ رمضان کے پروگرام طے کیے گئے اور با لخصوص 15 رمضان المبارک ولادت باسعادت حضرت امام حسن علیہ سلام کے موقع پر صوبے بھر میں دستر خوان امام حسن علیہ سلام کا انعقاد کیا جائے گا۔میٹنگ میں سابقہ کارکردگی، تنظیم سازی ، ملکی سیاسی صورت حال ، ماہ مبارک رمضان، یوم القدس اور 8 شوال کے پروگرام کے حوالے سےمشاورت کی گئی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree