Print this page

ایم ڈبلیوایم تحصیل جلالپور پیر والہ کے تحت امام مہدی ؑ کی شان اقدس میں بدترین گستاخی کے خلاف احتجاج مظاہرہ

02 جون 2023

وحدت نیوز(جلالپور)مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیر اہتمام تحصیل جلالپور پیر والہ میں امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون احسن باکسر کے خلاف نماز جمعہ کے بعد مسجد امام بارگاہ دربار حضرت پیر قتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

 مظاہرے کی قیادت تحصیل صدر اظہر حسین ایڈووکیٹ اور ضلعی نائب صدر غلام اصغر سومرو نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے گستاخ امام مہدی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اسے گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree