Print this page

سخی سرور، ایم ڈبلیوایم کے زیراہتمام مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں القدس ریلی کا انعقاد

06 اپریل 2024

وحدت نیوز(سخی سرور) مجلس وحدت مسلمین سخی سرور و مدرسہ جامعتہ التحسین سخی سرور کی جانب سے بفرمان امام خمینی رح  ماہ مبارک کے آخری جمعہ کے روز بعد نماز جمعہ  مرکزی امام بارگاہ حیدریہ سے بس سٹینڈ چوک تک القدس ریلی نکالی گئی ریلی میں سخی سرور کے مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

ریلی کی قیادت رہنما مجلس وحدت مسلمین زوار جہانزیب مہدوی ، زوار خادم حسین ،مولانا جعفر سروری ،مولنا نیاز حسین کر رہے تھے ریلی کے شرکا سے زوار جہانزیب مہدوی (رہنما MWM ڈی جی خان) اور مولانا نیاز حسین مولانا جعفر سروری نے خطاب کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree