Print this page

عوام کو نادرا میں درپیش مشکلات کے حل کیلئے ایم ڈبلیوایم ملتان کے رہنما حسین کربلائی کی چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل سے ملاقات

09 جون 2020

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے پولیٹیکل سیکریٹری حسنین رضا کربلائی نے چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل ملتان جناب طاہر حمید قریشی سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی ۔

 اس موقع پرحسنین رضا کربلائی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے نادرا کے اختیارات میں رد و بدل کی بدولت لوگوں کو میرج سرٹیفکیٹ ، برتھ سرٹیفکیٹ ، طلاق ، و نکاح نامے کی اندراج کے بابت شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کےباعث عام آدمی کی زندگی مزید مشکل ہو گئی ہے ۔ چنانچہ حکومت فی الفور اس حوالے سے عوامی مشکلات کا تدارک کرے۔

ایم ڈبلیوایم رہنما حسنین رضا کربلائی کی جانب سے بیان کردہ عوامی مسائل اور اس اہم قومی مسئلے پر شکایات کو چیئرمین صاحب کی جانب سے بھرپور توجہ کے ساتھ سُنا گیا اوران شکایات کےفوری حل کی مکمل یقین دہانی کروائی ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree