وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ابوذر مہدوی نے کہا ہے کہ علامہ ناصر عباس آف ملتان کے قتل میں پنجاب حکومت اور بالخصوص وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ ملوث ہیں۔ شیخ زید ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علامہ ناصر عباس کے قتل کا مقدمہ رانا ثناءاللہ کے خلاف درج کیا جائے کیونکہ پنجاب میں انہیں کی سرپرستی میں دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں اور انہیں کوئی گرفتار کرنے کی جرات نہیں کرتا، اگر پولیس گرفتار کر بھی لے تو رانا ثناءاللہ فوری طور پر انہیں رہا کرا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علامہ ناصر عباس کے قاتلوں کی گرفتاری فوری طور پر عمل میں لائی جائے اور اس کیس میں رانا ثناءاللہ کو گرفتار کرکے تفتیش کی جائے، اصل قاتل مل جائیں گے۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ملک میں حکومت نام کی کوئی شہ دکھائی نہیں دیتی ، شریف برادران نے دہشت گردوں کے سامنے عملی طور پر ہتھیار ڈال دیئے ہیں ، جو حکمران اپنے صوبے میں قیام امن کے لئے دہشت گردوں کو بھتہ دیتے ہوں وہ عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری کس طرح پوری کر سکتے ہیں ، علامہ ناصر عباس آف ملتان کی شہادت ملت تشیع کا مشترکہ نقصان ہے ، شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے معروف ذاکر اہل بیت علیہ السلام علامہ ناصر عباس آف ملتان کی لاہور میں المناک شہادت پر مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد سے  میڈیا سیل کو جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت مسلسل دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات مذاکرات کا کھیل کھیلنے کی کوشش میں مصروف ہے ، جب کہ دہشت گرد مسلسل ہمیں لاشوں پر لاشوں کے تحفے بھیجے جا رہے ہیں ، اسٹیٹ دہشت گردوں اور دہشت گردوں دونوں پر قابو پانے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے ، حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ عوام اب خود اپنے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کا آغاز کریں ، ملک کے دیگر شہروں کی طرح آب لاہور جیسے پر امن شہر میں  ٹارگٹ کلنگ کی کاروائیاں  باعث تشویش ہیں  ، اگر شریف برادران وطن عزیز کو اس کا امن نہیں لوٹا سکتے تو مسند اقتدار کو خیر باد کہ دیں ، عوام ان نا اہل حکمرانوں سے مایوس ہو چکے ہیں ۔

 

علامہ ناصر عباس آف ملتان کی المناک شہادت نہ فقط ذاکرین کا بلکہ تمام ملت تشیع کا مشترکہ عظیم نقصان ہے ، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، غم کی اس گھڑی میں  مجلس وحدت مسلمین کے تمام علماء ، اکابرین ، ذمہ داران اور کارکنان علامہ ناصر عباس کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ان کی جوار آئمہ معصومین علیہ السلام میں  جگہ کے حصول کے لیئے دعا گو ہیں ۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کواردو اسکردو میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلا کوئی قصہ پارینہ اور کہانی نہیں بلکہ آفتاب ہدایت اور ظلم کے خلاف قیام کا درس ہے۔ کربلا نے اہل ایمان پر اتمام حجت کر دی ہے، اب ضروری ہے کہ ہم وقت کے یزیدوں اور عصر کے فرعونوں کے خلاف تمام تر مصلحتوں اور بہانوں کو بالائے طاق رکھ کر قیام کریں۔ علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں چند عاقبت نااندیش، فتنہ پرور اور تکفیری عناصر عزاداری نواسہ رسول (ص) پر پابندی کا خواب دیکھنے میں مصروف ہیں، یہ ان کی بھول ہے۔ عزاداری امام حسین (ع) شیعیان حیدر کرار (ع) کی شہہ رگ حیات ہے، ہماری زندگی ہی امام حسین کی محبت سے قائم ہے۔ پاکستان میں عزاداری ہمارا آئینی، قانونی اور اخلاقی حق ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریڑی امورخارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے مرکزی میڈیا سیل  کو جاری ایک بیان میں کہا ہےکہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کا مسئلہ ہے،حکومت کو چاہیے کہ امریکہ سے بھیک مانگنے کے بجائے ان کے سامنے ڈٹ جائے امداد کی خاطر ملک کی سالمیت کو نہ دائوپر نہ لگایا جائے،آخر کب تک بھیک مانگتے ہوئے گزارا کریں گے ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر یں تو ملک کو کسی سے مدد لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

 

علامہ شفقت شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارے حکمران اگر وطن سے مخلص ہوں تووہ ملک کو درپیش ہر مسائل کے حل نکال سکتیں ہیں اگر ملک سے کرپشن کی لعنت کو ختم کریں اور اعلٰی عہدوں پر محب وطن پاکستانیوں کو میرٹ پر جگہ دیں تو ریاست کو غلامی سے نجات مل سکتی ہے ۔ان کا کہنا تھا ہمیں افسوس ہوتا ہے کہ ہمارے حکمران ایٹمی ریاست ہونے کے باوجود ملکی سالمیت کی حفاظت کر نے میں ناکام نظر آتے ہے،اور کرپشن ،لوٹ مار، مہنگائی اور مفاد پرستی کی وجہ سے ملک کی داخلی صورت حال روز بہ روز ناگفتہ بہ ہو تی چلی جارہی ہے ،جن حکمرانوں نے کشکول توڑنے کے نعرے لگائے وہ آج خود عالمی طاقتوں کے سامنےڈالروں کے عیوض ملکی غیرت و حمیت کا سودا کر رہے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) فیس بک انتظامیہ کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی میڈیا مانیٹرنگ سیل کا فیس بک پیج شیعہ قوم کے حقوق کی آواز بلند کرنے، وطن عزیز میں شیعہ و سنی کے درمیان اتحاد و وحدت کے فروغ کیلئے عملی کردار ادا کرنے اور پاکستانی میڈیا میں ملت جعفریہ سے متعلق خبروں کی ترویج کی پاداش میں بند کردیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تمام سپورٹرز سے گزارش ہے کہ ہمارے نئے پیج کو زیادہ سے زیادہ لائک کریں تاکہ حق اور سچ کی فراہمی کے اس سلسلے میں کوئی خلل پیدا نہ ہو اور آپ پہلے کی طرح قومی و ملی فعالیتوں ، علمائے کرام کے میڈیا پیغامات ، انٹر ویوز، ٹاک شوزاور تنظیمی پروگرامات کی رکارڈنگز سے استفادہ کر تے رہیں اور پیغام حق کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جاسکے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سوشل میڈیا پر بنائے گئے نئے میڈیا مانٹرنگ سیل پیج کا لنک درج ذیل ہے۔
https://www.facebook.com/MWM.MMC.OFFICIAL

وحدت نیوز ( قم المقدس) ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و مسئول امور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ شہداء کا مقدس خون غیور قوموں میں زندگی کی نئی حرارت ، جوش و جذبہ ، تحرک اور بیداری کی لہر پیدا کرتا ہے، خود کش حملہ آور ، ٹارگٹ کلرز اور ان کی پشت پناہی کرنیوالے عناصر سن لیں کہ شہید پرور قوم کو موت سے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا،انشاء اللہ ہم کربلائی عزم کے ساتھ ملک و مذہب کے خلاف ہونیوالی دشمن کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے،  انہوں نے ان خیالات کا اظہار علامہ دیدار جلبانی کی مظلومانہ شہادت کے تناظر میں ایم ڈبلیو ایم قم کے دفتر میں منعقدہ رتعزیتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ، علامہ شفقت شیرازی کاکہنا تھا کہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنیوالے حکمران ملک کا وقار مجروح کر رہے ہیں، حکمرانوں کی طالبان نواز پالیسیوں کے نتیجے میں پوار ملک بارود کے ڈھیر پر کھڑا ہے ، علمائے کرام ، سیاستدنوں ، تاجروں ، ڈاکٹروں ، وکلا اور دانشوروں سمیت کسی بھی شہری کو تحفظ حاصل نہیں ، بالخصوص کراچی میں شیعہ سنی علمائے کرام اور اکابرین کو چن چن کر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، ایم ڈبلیو ایم کے راہنما علامہ دیدارعلی جلبانی اور ان کے محافظ کی مظلوما نہ شہادت  اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں محب وطن عوام کی نظریں افواج پاکستان پر لگی ہوئی ہیں ، حالات کو درست کرنا موجودہ حکمرانوں کے بس بات نہیں ، تاہم اگر کمانڈڑ دلیر اور شجاع ہو تو پاک فوج معجزہ دکھا سکتی ہے ۔ انہوں نے علامہ دیدار جلبانی کی مذہبی و ملی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ، اجلاس میں شہداے کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree