وحدت نیوز(کوئٹہ) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں اپنے دو روزہ دورے کے دوران صدرمملکت کیساتھ ایک خصوصی ملاقات میں رکن صوبائی اسمبلی سید محمد رضا نے شیعہ ہزارہ قوم کے وفاق سے متعلق مسائل کا ذکر کر تے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا حصول ہمارے لوگوں کیلئے نا ممکن بنا دیا گیا ہے ،یہ دونوں وفاقی ادارے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے بذات خود مسئلہ بنے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہر نیا آنے والا پاسپورٹ آفیسر بذات خود قانون بناتا ہے اور نت نئے قوانین نافذ کر کے شیعہ ہزارہ قوم کے لوگوں کیلئے پاسپورٹ کا حصول نا ممکن بنا دیتا ہے ،اس کام میں دو نمبر ایجنٹ بھی ملوث ہیں جو معصوم لوگوں سے پیسے لیکر ان کو پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دیتے ہیں ،پیسے کی حوس نے ان سب کو اس قدر اندھا کر دیا ہے کہ 100سالوں سے زائد عرصہ کوئٹہ اور بلوچستان میں رہنے کے باوجود ہزارہ قوم کے افراد سے ایسے ایسے دستاویزات طلب کئے جاتے ہیں جو کہ خو د ان کے اپنے پاس موجود نہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ کچھ انہی مسائل سامنا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول میں ہمیں در پیش ہے ،ایف سے بلاک شناختی کارڈز نے لوگوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے ۔صدر مملکت ممنون حسین نے نوٹس لیتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ اگر ایسے عناصر کو عدالت میں کھینچنا پڑے تو بھی دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ہزارہ قوم کیساتھ زیادتیوں کا نوٹس لیا جا ئیگا۔

 

صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ شیعہ ہزارہ قوم کو خوشحالی دینے اور ترقی کی راہ پر گامز ن کرنے کیلئے وفاقی حکومت بھرپور ادا کررہی ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور کوشش کیجائے گی۔صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ بلو چستان بالخصوص شیعہ ہزارہ قوم عرصہ دراز سے زیادتیوں کا شکاررہا موجودہ حکومت نے یہ محسوس کیا ہے کہ بلو چستان اب مزید محرومیوں اور زیادتیوں کا محتمل نہیں ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ بلو چستان کو ترقیاتی یافتہ اور خوشحالی صوبہ بنانے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں مخلوط حکومت صو بے میں ترقی اور امن وامان کی بحالی کیلئے اقدامات کریں وفاقی حکومت ان کو مکمل سپورٹ کریں گے صدر مملکت نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے وفاق تمام ممکن وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گا صدر مملکت نے کہاکہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ کرنا حکومت کا فرض ہے۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل ناصر ملت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حالیہ دورہ  گلگت بلتستان کے دوران چند اخبارات میں شائع ہو نے والی خبریں سیاق وسباق سے ہٹ کر ہیں ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات میثم کاظم نے وحدت ہاوس بلتستان سے جاری اپنے وضاحتی بیان میں کیا ۔

 

ان کا کہناتھا کہ15 حلقوں سے وحدت امیدواروں کے الیکشن لڑنے کی خبر میں کو ئی صداقت نہیں ، ایم ڈبلیو ایم کے آئندہ قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں امیدواروں کو ٹکٹ دینے اور حلقوں کا انتخاب کر نے کا اختیار صوبائی پولیٹیکل کو نسل کے پاس ہےجسے برادرغلام عباس کی سربراہی حاصل ہے،حتمی فیصلہ صوبائی اور مرکزی پولیٹیکل کونسل کے ذمہ داران کریں گے،جب کہ ناصر  ملت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے نام کے زیر گردش بیان جس میں کہا گیا ہے کہ مذہب کے نام پر ووٹ مانگنا جائز نہیں ، یہ بیان بھی صداقت پرمبنی نہیں ، ناصر ملت نے اپنے پورے دورہ بلتستان کے دوران ان طرح کا کو ئی بیان کسی جگہ نہیں دیا۔ میثم کاظم نےمتعلقہ اخبارات کے مدیران سے مطالبہ کیا کہ وہ ان خود ساختہ اور من گھڑت  خبروں کی اشاعت پر معزرت کا اظہار کریں ۔

وحدت نیوز(گلگت) گلگت بلتستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن وسائل کی عدم فراہمی کے باعث یہ ٹیلنٹ دنیا کی نظروں سے پوشیدہ ہے۔ گلگت بلتستان کا ٹیلنٹ حکومت کی عدم سرپرستی کی وجہ سے وہ مقام حاصل نہیں کر پا رہا ہے جو مقام دوسرے علاقوں کے ٹیلنٹ کو مل رہا ہے۔ اولمپک گیمز میں شرکت کرکے اِسکی پلئیر محمد کریم کی فاتحانہ واپسی پر صوبائی حکومت کے کسی ذمہ دار کا استقبال کیلئے نہ جانا انتہائی بےحسی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کا نمائندہ وفد قومی ہیرو کی حوصلہ افزائی اور مبارکباد پیش کرنے کی خاطر ان کی رہائش گاہ نلتر بالا میں پہنچا تو وفد کا انتہائی گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین کے رہنما محمد الیاس صدیقی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔ قومی ہیرو کی وطن واپسی پر ان کا شایان شان استقبال نہ کرنا انتہائی ناانصافی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں مونٹ ایورسٹ سر کرنیوالوں خاص کر حسن سدپاروی کے ساتھ جو رویہ اپنایا گیا وہ قابل مذمت ہے۔ بلند و بانگ دعوے اور وعدوں کے باوجود آج تک کوئی وعدہ وفا نہیں کیا گیا۔ حسن سدپاروی کو صرف ادنیٰ سی ملازمت پر ٹرخا دینا ہیروز کی توہین ہے۔ سوچی اولمپکس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہر کرنے اور ملک کا نام روشن کرنے والے محمد کریم کے ساتھ حکومتی رویہ انتہائی غیر مناسب رہا۔ اس سرد مہری کی وجہ سے ایسے با صلاحیت لوگوں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محمد کریم کے اعزاز میں ان کے شایان شان انعام کا اعلان کرکے علاقے کے ٹیلنٹ کے حوصلے کو پروان چڑھائے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے محمد الیاس صدیقی اور صوبائی رہنما غلام عباس نے محمد کریم کو گلگت بلتستان کے قومی ہیروز کی تصاویر پر مشتمل شیلڈ بھی پیش کی۔

وحدت نیوز(ایبٹ آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع ایبٹ آباد کے سیکرٹری جنرل سید مدثرعلی کاظمی نے مختلف علاقوں کے دورے کئے اور لوگوں کوایم ڈبلیوایم کے اغراض و مقاصد اور اہداف سے آگاہ کیا۔ ان دورہ جات کے نتیجہ میں کئی لوگوں نے اپنے اپنے علاقوں میں تنظیم کے یونٹس قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس دورے کے دوران یونین کونسل جھنگڑہ میں ایک نیا یونٹ بھی تشکیل دیا گیا اور وہاں ایک فعال شیعہ نوجوان سید فراست علی شاہ کو یونٹ سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ جبکہ مولانا نظرعلی روحانی نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ جہازیب حسین جعفری، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ وحید عباس کاظمی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید مدثر شاہ، ضلعی سیکرٹری تنظیم سازی سید اظہر حسین شاہ، تحصیل حویلیاں کے سیکرٹری جنرل سید سبطین حسین شاہ، ضلعی سیکرٹری تحفظ عزاداری سید شجر علی کاظمی اور دیگر اہلیان علاقہ بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(نصیرآباد) شام میں صحابی رسول (ص)حضرت اویس قرنی (ر ض)حضرت عمار یاسر(ر ض) کی مزارات پر بم حملوں کے خلاف ناصر ملت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر ملک گیر یوم عظمت ناموس صحابہ(رض)کے حوالے سے نصیر آباد میں بھی ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام بعد نماز جمعہ احتجاجی ریلی نکالی گئی، ضلعی سیکریٹری جنرل سید اختر عباس نقوی اور حبدار علی حیدری کی زیر قیادت احتجاجی ریلی جامع مسجد حسینی (ع) سے نکالی گئی جو شہر بھر کا گشت کر تے ہو ئے امام خمینی چوک پر اختتام پزیر ہو ئی اس موقع پر شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد ، اسرائیل مردہ باد، طالبان مردہ بادکے نعرے درج تھے۔

 

شرکائے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم اپنی جانیں قربان کرسکتے ہیں لیکن پاک پیغمبر کے جلیل القدرصحابہ کرام کے مقدس مزارات کی بیحرمتی برادشت نہیں کرینگے اور ہمیں مجبور نہ کیا جائے ورنہ ہم شام پہنچ کرآل سعود کے ایجنٹوں کو مار بھگائیں ، سعودی حکمران خدا کا خوف کریں اور النصرہ فرنٹ اور الداعش فرنٹ کی پشت پناہی ترک کر دے ایسا نہ ہو کہ آنے والے وقتوں میں ان دہشت گردوں کا ہدف روضہ رسول (ص)اور خانہ کعبہ ہو۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی آغا محمد رضا رضوی نے ہزارہ فٹبال ایسوسی ایشن اورہزارہ گرین فٹبال کلب کی جانب سے منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں کھلاڑیوں اوردیگرشرکاء سے خطاب میں کہا کہ قوم کی امیدیں نوجوانوں سے وابستہ ہے۔نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں۔سہولیات کی عدم دستیابی، سیکیورٹی حالات کی ابتری اورسپورٹس کے شعبہ میں موجودناانصافیوں کی موجودگی کے باوجود ملکی سطح پر منعقدہونے والے مقابلوں میں ہزارہ گرین فٹبال کلب کی شاندارکامیابیاں قابل تحسین ہیں۔اِن کی کامیابیوں سے قوم کا سرفخرسے بلند ہوا ہے۔اِن کی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہے کہ ہزارہ قوم کے جوانوں میں کسی بھی شعبہ میں ترقی کے لئے ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔

 

انہوں نے کہاکہ صحت مندمعاشرے اورصحت مندذہن کے لئے صحت مندجسم کا ہونالازمی ہے۔جن معاشروں اوراقوام کے نوجوان کھیلوں کی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں ایسی قوم کے جوانوں کو کوئی بھی منشیات کی لعنت اوردیگرجرائم میں ملوث نہیں کرسکتے۔آغارضانے مزیدکہاکہ نوجوان ہمارافخرہیں۔تمام عوامی منصوبے قوم کی ملکیت ہیں۔ عوامی پروجیکٹ کے لئے مختص فنڈکوسوفیصد عوامی بہبودکے لئے ہی استعمال کیاجائے گا۔اُن کا کہناتھا کہ جب تک میری سانس میں سانس ہے اورجب تک میری رگوں میں خون دوڑرہاہے میں اپنی قوم کوتنہانہیں چھوڑوں گا۔میراجینااورمیرامرنااسی قوم اوراسی صوبے کے عوام کے ساتھ ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ قوم کے درمیان سے مزیدٹیلنٹ کی تلاش اورعلاقے میں کھیل کے فروغ کے لئے سابقہ سینیئرکھلاڑی اورموجودہ کھلاڑیوں کومتحدہوکرذہنی ہماہنگی اوراتفاق رائے سے فٹبال، ہاکی، کرکٹ، مارشل آرٹس، باکسنگ، سکواش، بیڈمنٹن اوردیگرکھیلوں کے اکیڈمیاں قائم کرنی چاہیے ۔ جہاں نوجوان لڑکے اورلڑکیوں کی کھیل کے مختلف شعبوں میں تربیت کااہتمام ہو۔ آپ کے نمائندے کی حیثیت سے آپ کی آوازکووفاق تک پہنچانامیری ذمہ داری ہے۔میں آپ کی آوازبن کرکھیل اورکھیل کے میدان کے حوالے سے آپ کے مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوشش کروں گا۔

 

انہوں نے کہاکہ وہ ہزارہ سپورٹ ایسوسی ایشن اورہزارہ گرین فٹبال کلب کے ممبروں کی فٹبال کی ترقی میں کوششوں اوراخلاص کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہوں ۔ انہوں نے آخرمیں ہزارہ گرین فٹبال کلب کے لئے سپورٹس فنڈسے پچاس ہزارروپے کااعلان بھی کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree