وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی شعبہ وحدت اسکاوٹس پنجاب کا دوسرا صوبائی ڈسڑکٹ اسکاوٹس لیڈر اجلاس مرکزی دفتر وحدت ہاوس ملتان میں 2 اور 3 آگست کو منعقد ہوگا۔ جس میں تمام اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور مرکزی پروگرام فائنل کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ شعبہ سکاوٹنگ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے غور و خوص کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(گلگت) صوبائی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیف سیکرٹری کا دورہ ہسپتال عوام دوست اقدام ہے اس طرح کے اقدامات سے ادارے فعال ہونگے خاص کر محکمہ ہیلتھ پر خصوصی توجہ ہونی چاہیے، جہاں انسانی زندگیوں کا دارومدار ہے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری سے اپیل کی کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے جائز مطالبات کے حل کیلئے بھی اقدامات کریں تاکہ وہ دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض ادا کر سکیں، خاص کر سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی قلت کو دور کرنے کیلئے عرصہ دراز سے زیر التوا کیس کیڈر کی تبدیلی کو فوراً حل کریں اور بند شعبوں کو بھی فعال کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف سیکرٹری کارڈیک سنٹر کی لوکیشن کی تبدیلی کا نوٹس لیں اور اس کی تعمیر DHQ ہسپتال میں یقینی بنائیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے رکن اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبہ غور میں طالبان دہشتگردوں کی جانب سے شیعہ ہزارہ قوم کے پندرہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔ جس طرح پاکستان میں زائرین کو بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد نشانہ بنایا، وہی مائنڈ سیٹ اب افغانستان میں نہ صرف شیعہ بلکہ سنی سمیت دیگر اقوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ افغان حکومت کو چاہیئے کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزاء دے۔ اسی طرح کراچی میں بھی آئے دن شیعہ مسلمانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں‌ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ خطے میں آباد تمام مسلمان متحد ہوکر ان تکفیری دہشتگردوں کا مقابلہ کریں، کیونکہ یہ مخصوص مائنڈ سیٹ عراق و شام سمیت پورے خطے میں مغربی قوتوں کے مفادات کو پورا کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔


 
علامہ سید ہاشم موسوی کا مزید کہنا تھا کہ غاصب صیہونی دہشتگرد ریاست اسرائیل اپنی پوری قوت سے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہی ہے، جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ اسرائیل مشرق وسطٰی میں داعش سمیت دیگر دہشتگرد گروہوں کے ذریعے شورش کو ایجاد کرکے مسلم امہ کو عارضی طور پر الجھا کر غزہ پر قبضے کا خواب دیکھ رہی تھی، لیکن حماس و فلسطینی عوام کی بیداری و مقاومت کے ذریعے اسرائیل اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو پائی اور نہ کبھی ہوگی۔ پاکستان سمیت تمام مسلمان و انسان دوست ممالک کو چاہیئے کہ وہ اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کیخلاف متحد ہوکر عملی اقدامات اُٹھائیں۔

وحدت نیوز(ہری پور) عالمی یوم القدس انقلاب اسلامی و مسلمانوں کی فتح کا دن ہے اسرائیلی جارحیت و ناحق قتل عام پر عالمی استعماری طاقتوں کی بھرپور مزمت کرتے ہیں فلسطین و غزہ کے بے گناہ کشتدگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں دنیائے اسلام کے تمام حکمرانوں کا یہ فرض ہے کہ اس وقت سب سے زیادہ مظلوم فلسطین و غزہ کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف آواز حق بلند کریں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا وحید عباس کاظمی نے شرکائے القدس ریلی سے دوران خطاب کیا۔

 

انہوں نے کہا بیت المقدس قبلہ اول پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ اور غزہ میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے یزیدی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا مسلمانوں کا اہم فریضہ ہے غزہ کے مظلوموں سے اظہار حمایت کا علم بلند کیا جائے اور شیطان بزرگ امریکہ کے حواریوں کے تسلط کے خاتمہ کیلئے عالم اسلام اپنے اتحاد کو یقینی بنائے انہوں نے کہا روح اللہ امام خمینی ؒ نے رمضان الکریم کے آخری جمعہ کو یوم القدس منانے کا حکم دیا تھا جسے فریضہ سمجھتے ہوئے لبیک کہتے ہوئے القدس ریلی کااہتمام بروایت حسب سابق کیا جاتا ہے اور یہ احتجاج قبلہ اول القدس کی آزادی تک جاری رہے گا ۔ القدس ریلی کا آغازامامیہ مسجد سائیں سہیلی روڈ سے ہوا جو مین بازار سے ہوتی ہوئی پنیاں چوک میں اختتام پذیرہوئی شرکاء ریلی میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور اپنے ہاتھوں میں بینر و پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے و شعار درج تھے شرکاء ریلی میں مولانا وحید عباس، پروفیسر اسرار حسین، فیاض حسین ، احسن علی، نئیر عباس جعفری ، ابرار حسین ، وسیم اظہر ترابی و دیگر شریک تھے ۔

وحدت نیوز(کراچی) کراچی میں عالمی یوم القدس بفرمان امام خمینی (رہ) کی مناسبت سے تحریک آزادی القدس اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام نکالی گئی مرکزی آزادی القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ عالمی یوم القدس مظلوم فلسطینیوں سمیت دنیا بھر کے تمام مظلوموں کی حمایت اور امریکا و اسرائیل سمیت تمام ظالموں کی مخالفت کا دن ہے، اقوام متحدہ بے گناہ فلسطینیوں کی حمایت پر تو خاموش ہے مگر دوسری جانب ظالم صہیونی اسرائیل کی حمایت اور اس سے اظہار یکجہتی کرتا ہے لہٰذا ہم ایسے انسانیت کے غدار اور خائن نام نہاد اقوام متحدہ کو نہیں مانتے۔ انہوں نے کہا کہ شام کو اسرائیل مخالف ہونے کی سزا دی گئی، سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ ملکر شام میں فتنہ و فساد پیدا کرکے اسرائیل مخالف بشار الاسد حکومت کو ہٹانے کی کوشش کی تاکہ صہیونی اسرائیل کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے مگر سعودی عرب و اسرائیل کی سازشیں ناکام رہ گئیں۔

 

علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب و اسرائیل نہ چاہا کہ امت مسلمہ کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونک دیں مگر انہیں اس میں ناکامی ہوئی اور عالمی یوم القدس کے موقع پر تمام مسلمانان عالم نے سڑکوں پر نکل کر اعلان کر دیا کہ ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جمہوری اسلامی ایران پر فخر ہے کہ جنہوں نے حماس و اسلامی جہاد کو میزائل، راکٹ و جدید اسلحہ دیا کہ جس کے باعث آج اسرائیلوں کا جینا حرام ہو چکا ہے اور وہ اسرائیل چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ صہیونی اسرائیل کے مقابلے میں پانچ سو گناہ زیادہ وسائل رکھنے والے سعودی عرب، قطر، ترکی و دیگر نام نہاد عرب و مسلم ممالک کیوں خاموش ہیں، کیوں غزہ کی مدد نہیں کرتا۔علامہ امین شہیدی نے مزید کہا کہ آج حماس کو بھی سوچنا چاہیئے اور آنکھیں کھول کر دیکھنا چاہیے کہ کون انکا محافظ ہے اور کون انکا غدار ہے، کون ان کی مدد کرتا ہے اور کون انکی پیٹ میں خنجر گھونپتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب و نام نہاد مسلم ممالک پر قابض حکمران امریکی و اسرائیلی مفادات کے محافظ ہیں، یہ اسلام و مسلمانان عالم کے غدار ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر پیر کے روز ملک بھر میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور غاصب اسرائیل کے غزہ پر جاری انسنایت سوز مظالم کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا ، ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام غزہ کے مظلومین کے ساتھ ہمدردی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کراچی پریس کلب کے سامنے کیا گیا جس میں خواتین اور مردوں سمیت بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار ہمدردی کے لئے نعرے اور جملے آویزاں تھے، شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے سروں پر سرخ پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور ہاتھوں میں فلسطینی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے، شرکائے احتجاجی مظاہرہ غزہ پر ڈھائے جانے والی صیہونی مظالم کے خلاف نعرے بلند کر رہے تھے اور غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کا ذمہ دار عالمی سامراج اور شیطان بزرگ امریکہ کو قرار دیتے ہوئے مردہ باد امریکہ اور اسرائیل نا منظور سمیت اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت عالمی انسانی حقوق کے اداروں کے خلاف زبردست نعرے بازی کر رہے تھے۔

 

مجلس وحدت مسلمین کراچی کے تحت منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں مولانا باقر زیدی، علامہ مبشر رضا، سید علی حسین نقوی، مولانا علی انور جعفری، میثم عابدی، حسن ہاشمی سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اور مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی مدد اور نصرت کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اور ہم فلسطینیوں کی مدد اس وقت تک کرتے رہیں گے جب تک مسلمانوں کا قبلہ اول بیت المقدس بازیاب نہیں کروا لیا جاتا، انہوں نے حالیہ دنوں غاصب اسرائیل کی جانب سے غزہ کے نہتے اور معصوم عوام پر جاری انسانیت سوز مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں اور بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو رکوانے میں مثبت کردار ادا کریں ۔

 

مقررین کاکہنا تھا کہ مسلم ممالک کے حکمرانوں نے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنے کے بعد خواب غفلت اختیار کر لی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، انہوں نے کہا کہ عرب مسلم ممالک جن میں ترکی سمیت دیگر شامل ہیں ایک طرف تو غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کئے ہوئے ہیں تو دوسری جانب اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے چند ملین ڈالروں کی امداد کا اعلان بھی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری سمیت مسلم ممالک اور عربوں کو دہرا معیار ختم کرنا ہو گا اور فلسطینیوں کی آزادی کے لئے سنجیدہ جدوجہد کرناہو گی۔

 

مقررین نے پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر مناتے ہوئے گھروں سے نکل آئیں اور یوم القدس کے لئے نکالی جانے والی فلسطینی حمایت کی احتجاجی ریلیوں میں شریک ہو کر عالمی سامراجی قوتوں امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree