وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے معروف زاکر اہل بیت علیہ السلام شہید علامہ ناصر عباس آف ملتان کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ،شہید علامہ ناصر عباس کے چہلم کے اجتماع سے خطاب کے بعد ایم ڈبلیو ایم ضلع ملتان کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی اور دیگر تنظیمی دوستوں کے ہمراہ دربار شاہ شمس تبریز کے احاطے میں شہید علامہ ناصر عباس کی قبر مبارک پر حاضری دی ، علامہ امین شہیدی نے شہید علامہ ناصر عباس کی جرائت ، ہمت اور شجاعت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا ۔

وحدت نیوز(لاہور) المصطفیٰ اسلامک یونیورسٹی اینڈ ایجوکیشنل ولیج علاقے کی ترقی اور تعلیمی معیار کو بہتربنانے کی جانب ایک اچھا قدم اور نیک کاوش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ملک سے فاسد نظام کا خاتمہ کرسکتی ہے۔ آٹھ ایکڑ زرقبے پر محیط یہ منصوبہ تعلیمی میدان میں ایک منفرد ادارہ ثابت ہو گا، بزدل حکمران دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہیں۔ کراچی کے بعد پنجاب میں بھی دہشت گردوں کا جادوسر چڑھ کر بولنا شروع ہوا ہے۔ عمران خان اور نواز شریف نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ تحریک انصاف عوام سے زیادہ دہشتگردوں کے ترجمان کرتی نظر آتی ہے۔ طالبان کیخلاف کاروائی کرنے کی بجائے اس کینسر کو ملک کے طول و عرض میں پھیلا رہے ہیں۔ وطن عزیز کے غیور اور محب وطن عوام دہشت گرد اور اور اُن کے حامی قوتوں کو پاک سر زمین پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں المصطفیٰ اسلامک یونیورسٹی اینڈ ایجوکیشنل ولیج کے تعمیراتی کا م کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔


ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تکفیری فرقہ واریت پھیلانے کی مذموم سازشوں میں مصروف ہیں۔ تکفیریوں اور شدت پسندوں کے مدارس دہشتگردی کی فیکٹریاں ہیں۔ جہاں سے بھی کوئی خود کش حملہ آور کی شناخت ہو جاتی ہے وہ کسی نہ کسی تکفیری مدرسے کا طالبعلم نکلتا ہے۔ انہوں نے کراچی میں ایکسپریس نیوز کی ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کاروائی قرار دیا ۔ بنوں میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے اور نوجوانوں کی شہادتوں پر ظالمان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے قاتلوں سے مذاکرات کی باتیں شہداء کے خون سے غداری ہے۔ انہوں نے بنوں میں شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے باوفا بیٹوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور اس ملک دشمن گروہ کیخلاف فیصلہ کن کاروائی کا اعلان کریں۔


بعد ازاں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دست مبارک سے المصطفیٰ اسلامک یونیورسٹی اینڈ ایجوکیشنل ولیج کے تعمیراتی کام کا سنگِ بنیاد رکھا ، اس موقع پر علمائے کرام اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع حیدر آباد کے سیکریٹری جنرل علامہ امداد علی نسیمی نے وفد کے ہمراہ ایکسپریس نیوز آفس کا دورہ کیا ، علامہ امداد نسیمی نے ایکسپریس نیوز حیدر آبادکے بیورو چیف سے ملاقات میں کراچی میں گذشتہ روز ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہو نے والے تین صحافیوں کے قتل پر تعزیت کا اظہار کیا ، فاتحہ خوانی کی اور شہید صحافیوں کی مغفرت کے لئے دعاکی ، علامہ امداد نسیمی کا کہنا تھا کہ ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی پرروز مذمت کر تے ہیں ، مجلس وحدت مسلمین ایکسپریس نیوز کے شہید اراکین کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، ایکسپریس نیوز پر پہ در پہ دہشت گرد حملے انتہائی تشویش ناک ہیں ، حکومت صحافی برادری کو مکمل تحفظ فراہم کرے ، ایکسپریس نیوز کو حق سچ کی ترویج کی پاداش میں دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل فدا حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے مطالبات کو فوری طور پر منظور کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں وفاق میں بھی آواز بلند کریں گے اور اس اہم مسئلے کی حل تک جدوجہد جاری رہے گی۔ فدا حسین نے کہا کہ جائز حقوق کی حصول کے لیے معاشرہ میں سب سے اہم خدمت سرانجام دینے اور مسیحائی کے فرائض انجام دینے والوں کو مزید سڑکوں پہ رکھنا غیر اخلاقی عمل ہے۔ وفاقی حکومت ان کی خدمات اور حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے مطالبات کی منظوری کے لیے فوری اقدامات کریں، بصورت دیگر ہم بھی ان کے ہمراہ احتجاجات پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے اپنے بیان میں توقع کا اظہار کیا کہ چیف سیکرٹری اور وفاقی وزیر اپنی اولین ترجیح میں اس مسئلے کو حل کر کے شکریہ کا موقع فراہم کریں گے۔

وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان میں شیعانِ اہل بیت (ع) بیدار ہیں اور ہر محاذ پر امریکہ اور تکفیریوں کی سازشوں کی ملک اور اسلام دشمن سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم قم المقدسہ کے دفتر میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ولی فقیہہ کے تابع ہیں اور ان کی اطاعت کرتے ہوئے پاکستان کو امریکی چنگل سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قم المقدسہ میں تعلیم کے حصول کے لئے آئے ہوئے طلاب کا فریضہ ہے کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وطن عزیز میں مظلوم پاکستانی قوم کی خدمت کریں۔

 

اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم قم المقدسہ کے سیکریٹری جنرل علامہ غلام محمد فخرالدین نے اپنی کابینہ کا بھی اعلان کیا۔ اعلان کے مطابق حسن باقری (ڈپٹی سیکریٹری جنرل)، مولانا میثم ہمدانی (ڈپٹی سیکریٹری جنرل)،مختار کلیم (سیکریٹری تعلیم و تربیت)، مولانا سجاد آہیر ( معاون سیکریٹری تعلیم و تربیت)، شبیر سعیدی (سیکریٹری سیاسیات)، محمد عادل علوی (تنظیم سازی)، ذوالفقار حیدری (اجتماعیات)، جان حیدری (میڈیا سیکریٹری) اور اسد عباس آہیر (قم آفس) کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم قم کی جانب سے منعقدہ جشن عید میلاد النبی (ص) اور وحدت امت اسلامی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک ایسا وقت تھا جب ملت تشیع تنہائی کا شکار تھی۔ پارا چنار، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف علاقوں میں شیعہ مسلمانوں کا قتل عام جاری تھا اور عوام سخت مایوسی کا شکار تھے، ایسے وقت میں فکر امام خمینی (رہ)کے حامل شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے فرزند علماء نے قیام کیا اور آج ملک و ملت کا دشمن تنھائی کا شکار ہے۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری نے قومی امن کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اہلسنت برادران نے اپنی بیداری کا ثبوت دیا اور دشمن کی تفرقہ انگیزی کی چال کو ناکام بنا دیا۔ اسی سال عاشور کے دن دشمن نے انتہائی منظم وار کیا اور ملک میں ظالم کو مظلوم اور مظلوم کو ظالم بنانے کی کوشش کی۔ ان ملک دشمن عناصر کی کوشش تھی کہ پورے ملک کو تفرقہ کی آگ میں جھونک دیا جائے، لیکن اہلسنت علماء اور عوام کی بیداری نے ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ ہم ان اہلسنت برادران کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کیا کہ دہشتگر اہلسنت کا نام استعمال کرکے ملک کو بڑی جنگ میں ڈالنا چاہتے ہیں جبکہ ان تکفیری عناصر کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں۔

 

قم المدسہ میں ہونیوالی وحدت کانفرنس میں دینی طلاب اور علماء کرام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پروگرام کے اختتام پر ایم ڈبلیو ایم قم شعبہ خواتین کی جانب سے حالیہ منعقد کئے گئے مضمون نویسی کے مقابلے میں نمایاں پوزیشنیں لینے والی خواہران کے درمیان تعریفی اسناد اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ پروگرام سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم قم کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام غلام محمد فخرالدین نے علامہ ناصر عباس جعفری کو قم کی سرزمین پر خوش آمدید کہا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree