وحدت نیوز (کو ئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویڑن کے زیر اہتمام منتخب کونسلران ( وطن دوست پینل ) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی ، نیشنل پارٹی ، مجلس وحدت مسلمین اور آزاد کونسلرز کو ظہرانہ دیا گیا۔ اس پر وقار تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جناب ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، صوبائی وزیر جناب ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، صوبائی صدر پختونخواہ ملی عوامی پارٹی جناب عثمان خان کاکڑ صاحب و دیگر صوبائی وزرا ، مرد و خواتین کونسلرز شامل تھے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویڑن کے طرف سے ایم پی اے سید محمد رضا ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی ، علامہ سید ہاشم موسوی ، کوئٹہ ڈویڑن کے سیکریڑی جنرل سید عباس علی و دیگر عہدیداران کونسلر کربلائی رجب علی ، حاجی عمران ، ڈاکٹر اقبال نذر ، غلام حسین و دیگر عہدیداران نے اپنے تمام معزز مہمانان کو خوش آمدید کہا۔

 

ظہرانے سے خطا ب میں وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلو چ نے کہا کہ ہم ان منتخب کونسلران اور بلدیاتی اداروں کی ہر طرح سے مدد کرینگے اور انکو فنڈز فراہم کرینگے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ جو کام کو نسلروں کے کام ہیں وہ صوبا ئی اسمبلی کے اراکین انجا م دے رہے ہیں جبکہ اسمبلی اراکین کا کام قا نون سا زی ہیں انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں اور ممبر صو بائی اسمبلی سید محمد رضا کا با وقار تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا ۔

 

ایم ڈبلیو ایم کے ڈویثرنل سیکر یٹری جنرل سید عباس علی موسوی نے اپنے خطا ب میں کہا کہ ہم کوئٹہ میں تما م اقوا م کے ساتھ امن اور بھائی چارے کے فروغ کے حوالے سے اجتما عی جد و جہد پر یقین رکھتے ہیں جس میں کوئٹہ شہر اور صو بے کے تمام سیا سی جما عتوں کا اپنا کر دا ر ادا کرنے کی ضر ورت ہیں ہم شہر میں تمام اقوام کے مسا وی حقوق کے قا ئل ہیں اور آج کی یہ تقریب اس عنوان سے با عث مسر ت ہے جس میں کوئٹہ شہر کے اکثریت منتخب کونسلران اور عوامی نمائندے شا مل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم انسا نوں کو قومیت ،علاقا یت اور زبان کی بنیا د پرتقسیم کرنے کے قائل نہیں ہیں ہم انسا نو ں کو ظا لم اور مظلوم کے بنیاد پر تقسیم کرتے ہیں حٖضر ت امام علی کے بقول ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کی حمایت کرنے والے بن کر رہو۔

 

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے پشتونخوا میپ کے صوبائی صدر نے کہا کہ کوئٹہ میڑ و پولیٹن کے مئیر اور دپٹی مےئر کیلئے ہمارے پا س وا ضح اکثریت موجود ہیں اور ہما ری خو اہش ہیں کہ اگلے مر حلے کے انتخا با ت میں شو آف ہینڈ کے ذریعے اُمیدوا رں کا انتخا ب کیا جا ئیں تاکہ کسی طر ح کی ہا ر س ٹر یڈنگ کی گنجا ئش باقی نہ رہے۔ آخر میں ایم ڈبلیوایم کے ممبر صو بائی اسمبلی سید محمد رضا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام مہمانوں کے ممنون نے جنہوں نے اس پر وگرام میں شریک ہوکر ہمیں خدمت کا مو قع دیا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے سانحہ راوالپنڈی کے ذمہ دار پنجاب انتظامیہ اور طالبان کے سہولت کاروں اور اُن کے سیاسی سر پرستوں کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ملک میں اگر حکمران اور ریاستی ادارے واقعی امن و ا ستحکام کے خواہاں ہے تو ان دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور سیاسی سرپرستوں پر ہاتھ ڈالنا ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی ہے آج ہر قسم کے دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں جو دہشت گرد مارے جاتے ہیں اُن کے جنازوں پر ریاست اور مسلمانوں کیخلاف غلیظ نعرے بلندہوتے ہیں لیکن کوئی نوٹس لنے والا نہیں انہوں نے کہا دہشت گردوں کی پھانسیاں روکوانے اور معافیاں دلوانے میں کالعدم جماعتوں کے ساتھ ساتھ حکومتی اہلکار بھی شامل ہیں ہم ملک میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی کو حرام سمجھتے ہیں پاکستانی قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ دہشت گردوں کے سیاسی سرپرستوں کے خلاف میدان میں نکلیں یہ ایوانوں میں بیٹھے طالبان وزیرستان کے طالبان سے زیادہ ریاست کے لئے خطرے کا باعث ہیں آج پاکستان نازک دور سے گذر رہا ہے من حیث القوم ہم پر یہ فرض ہے کہ ارض پاک کی حفاظت اور ملکی استحکام کے لئے افواج پاکستان کا ساتھ دیں اور دہشت گردی کے اس ناسور کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) ۲۸ویں سالانہ وحدت اسلامی کانفرنس کے موقع پرتہران میں ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔کیونکہ اسلام دشمن سامراجی قوتیں مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور انتشار کو ہوا دے رہی ہیں۔امت مسلمہ متحد ہوکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں کو نا کام بنائے، عالمی استعماری قوتیں تکفیریت کو امت مسلمہ کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کررہی ہیں ، ایست حالات میں فوط وحدت ہی امت مسلمہ کا بہترین ہتھیار ثابت ہو سکتی ہے، شام اور عراق میں شکست کھانے کے بعد پاکستان عالمی تکفیریت اگلا ہدف ہے، جہاں پہلے سے ان کیلئے زمینہ سازی کی جاچکی ہے، در ین اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے دنیائے اسلام کے ممتاز شخصیات سے ملاقات کی۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ہفتہ وحدت، ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفی (ص) اور امام جعفر صادق کی مناسبت سے نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین نیو ملتان سے چوک گھنٹہ گھر تک عظیم الشان میلاد مصطفی (ص) موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، قومی بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب کے کوارڈینیٹر علامہ غلام مصطفی انصاری، مولانا عمران ظفر، مولانا ممتاز حسین ساجدی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملتان محمد عباس صدیقی سمیت دیگر نے کی۔ ریلی کا آغاز نماز جمعہ کے اختتام پر جامع مسجد الحسین نیوملتان سے ہوا، ریلی گلشن مارکیٹ، مدنی چوک، چوک کمہاراں والا، معصوم شاہ روڈ، دولت گیٹ، حسین آگاہی سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر پہنچی جہاں قائدین نے باقاعدہ خطابات کیے۔ دریں اثنا ریلی کے دوران بھی علمائے کرام اور رہنمائوں نے خطاب کیا۔ ریلی میں موٹر سائیکل سواروں کی بڑی تعداد موجود تھی، ریلی کے شرکاء نے سبز پرچم اُٹھائے ہوئے تھے۔ ریلی میں بچوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

 

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی اور علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ ہم مذہب کے نام پر اسلام اور پاکستان کو قتل نہیں ہونے دینگے، سیرت پیغمبر کی روشنی میں اسلام کے روشن چہرے اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہم دہشت گردی کو کسی بھی روپ میں برداشت نہیں کریں گے جو لوگ مدارس کی اوٹ میں اکیسویں آئینی ترمیم کی مخالفت کر رہے ہیں ان کا ہدف دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنا اور قومی یکجہتی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، یہ گروہ بے نقاب ہو چکے ہیں، ہم دہشت گردوں اور ان کے سیاسی سرپرستوں کے خلاف معتدل اور محب وطن شخصیات اور جماعتوں کو متحد کر کے اسلام کے روشن اور چمکتے چہرے کو سامنے لائیں گے اور امن و سلامتی کے پیغام کو پورے پاکستان میں پھیلائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام کے خوب صورت چہرے اور ہزاروں شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کی کابینہ کا ایک اہم اجلاس سیکرٹری جنرل حجت الاسلام غلام محمد فخرالدین کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں راولپنڈی میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعہ کی شدید مذمت کی گئی۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین قم نے کہا کہ یزیدی قوتیں کبھی بھی اپنے ظلم اور دہشت کے ذریعے حق کو نہیں مٹا سکتیں۔ ہماری تاریخ شہادتوں سے بھری پڑی ہے۔ بے دین دہشت گرد عناصر کا کوئی دین اور ایمان نہیں ہے، انہوں نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے ہونے والے پروگرام پر دہشت گردانہ کارروائی کرکے ثابت کر دیا ہے کہ اسلام کے نام ملک دشمن عناصر حتٰی رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے احترام کے بھی قائل نہیں ہیں۔ اس اہم اجلاس میں موجودہ کابینہ کے دوسال مکمل ہونے پر مختصر دو سالہ کارگردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ سیکرٹری جنرل نے کابینہ کے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا، اجلاس کے اختتام پر موجودہ کابینہ کو باضابطہ طور پر مستعفی کر دیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ جلد ہی نئی کابینہ کا اعلان کیا جائے گا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹری سیاسیات اور رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی نے راولپنڈی امام بارگاہ پر میلاد البنی ﷺ کی محفل پر خودکش بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضو ر پاکﷺ کو پوری دنیا کیلئے رحمت بنا کر بھیجا اور آپ ﷺ نے پوری انسا نیت کو امن اور بھا ئی چارے کا درس دیا اور انسانوں کو ایک دوسرے کا حترام اور محبت و آشتی کے سا تھ رہنے کی تعلیم د ی لیکن بد قسمتی سے پاکستا ن میں ایسے انسان نما جا نو ر پیدا ہوگئے ہیں جو سر ور کائنات حضر ت محمد مصطفی ﷺ کے میلاد کی محفلوں پر خود کُش حملے کر رہے ہیں جسکی وجہ سے پوری انسا نیت شرم سا ر ہیں ،انہوں نے پنجا ب حکومت سے مطا لبہ کیا گیا کہ دہشت گر دوں کی سر پرستی ترک کرتے ہوئے ان درندوں کے خلا ف پورے پنجاب میں آپریشن کا آغا ز کرتے ہوئے ان کی بیخ کنی کی جا ئے ۔

 

ملک بھر میں معصوم انسا نوں کا قتل عام کیا جا رہا ہیں اور حکمران صر ف زبا نی جمع خر چ سے کام لے رہے ہیں اور عملی طور پر کوئی اقدام نظر نہیں آرہا جو انتہا ئی شرم ناک ہے، دہشت گرد وں کی کا روائیوں سے ہزاروں پاکستانی اپنی جانوں سے ہا تھ دھو بیٹھے ہیں اور دوسری جانب بعض عنا صر ان دہشت گر دی کے واقعا ت کو پُراکسی جنگ کا نام دے کر شہد ا کے خون کے سا تھ خیانت کر رہے ہیں جس طر ح کوئٹہ اور پور ے پا کستان میں یک طر فہ کا روائیوں میں ہزاروں انسانوں کا لہو بہا یا گیا اسکو پُراکسی وار کا نام دینے والے اس لفظ کے مفہوم سے آشنا نہیں یہاں یہ سوال پید ا ہوتا ہے کہ یہ کونسی پر اکسی وار ہے جس میں اسکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا جا تا ہیں ۔در اصل بعض نام نہاد سیاسی جماعتیں اپنی سیاست کو دوام بخشنے کیلئے ملک میں جاری دہشت گردی کے واقعات کو اس طرح کے عنوان دے کر معصوم شہریوں کے خون کے ساتھ نا انصا فی کررہے ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree