Print this page

طالبان کی حمایت میں جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے کربلا کو دو اصحاب کی جنگ قرار دیدیا

21 فروری 2014

وحدت نیوز(لاہور) طالبان کی حمایت میں جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے امام حسین (ع) اور یزید (لعین) کے مدمقابل لڑی جانے والی کربلا کی جنگ کو دو اصحاب کی جنگ قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک پاکستانی نجی ٹی وی چینل وقت ٹی وی کے پروگرام میں میزبان کے سوال کا جواب دیتے انہوں نے کربلا کی جنگ کو دو اصحاب کی جنگ قرار دیا اور کہا کہ اس جنگ میں دونوں طرف اصحاب رسول (ص) موجود تھے، اس لئے یہ کہنا مناسب نہیں کہ کون حق پر تھا۔ اس موقع پر پروگرام کی میزبان کی جانب سے اس سوال پر کہ پھر حق پر کون تھا پر منور حسن کا کہنا تھا کہ یزید کے بارے میں جو کچھ کہا جاتا ہے وہ کچھ لوگوں کا اپنا نقطہ نظر ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے ظالم اور مظلوم کے قرآنی اصول کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بھی درست نہیں ہے کہ ایک مسلمان اگر دوسرے مسلمان کو ناحق مارے تو مارنے والے کو غلط کہنا درست نہیں ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر منور حسن کی جانب سے نواسہ رسول (ص) امام حسین (ع) کی شان میں اس گستاخانہ کلمات ادا کرتے پر سوشل میڈیا پر منور حسن پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور جماعت اسلامی سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ منور حسن کے اس بیان پر اپنا مؤقف واضح کرے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree