The Latest

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے متعدد صوبائی عہدیداروں کو انسدادِ دہشتگردی عدالت گلگت نے اشتہاری قرار دے کر 14 مئی تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ شہباز خان نے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی عہدیداروں کو گرفتاری دینے سے گریز کرنے پر ان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے 14 مئی تک عدالت میں پیش ہوتے ہوئے اپنے کیس کی پیروی کرنے کا حکم صادر فرما دیا ہے۔ اشتہاری قرار دیئے جانیوالوں میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل شیخ نیئر عباس مصطفوی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات غلام عباس، گلگت ڈویژن کے سیکرٹری جنرل شیخ بلال سمائری، شیخ شہادت حسین، شیخ عیسٰی ایڈووکیٹ، محمد مطہر عباس اور امایہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ڈویژن کے صدر جمال حیدر شامل ہے۔

ان رہنماوں پر گلگت پولیس کی جانب سے گلگت میں یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے خلاف ریلی نکالنے کے سبب دفعات لگا کر گرفتاری کی کوشش کی گئی تھی، جسے عوام نے کامیاب ہونے نہیں دیا تھا۔ گلگت پولیس کی جانب سے متعدد چھاپوں کے بعد بھی ان رہنماوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی نہیں مل سکی۔ گلگت انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یمن کی حمایت میں ریلی نکال کر اور سعودی عرب کی مخالفت کرکے خطے میں فرقہ واریت کو ہوا دی گئی ہے۔ دوسری طرف مجلس وحدت مسلمین کے رہنماون کا کہنا ہے کہ اگر یمن کی حمایت میں ریلی نکالنا جرم ہے اور سعودی جارحیت کے خلاف بولنا دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے تو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی اسی بات پر منتج ہوا ہے، لہٰذا تمام اراکین پارلیمنٹ پر بھی یہ دفعہ عائد کی جائے۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ گلگت انتظامیہ کی جانب سے بلاجواز مقدمات مسلم لیگ نواز کے رہنماون کی ایماء پر درج ہوئے ہیں اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔

وحدت نیوز (شگر) جی بی ایل اے 12سکردو حلقہ 6 شگر سے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار فدا علی شگری نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی شگر سے انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کے بعد شگر کی روایتی ،موروثی اور شخصی سیاست کے خاتمے اور غریب با صلاحیت اور پڑھے لکھے طبقے کے لئے سیاست کا بند باب کھولا ہے اورانتخابات میں کامیاب ہوکر شگر سے تھانہ کہچری اور پٹواری سیاست کا خاتمہ کرکے دم لیں گے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم شگر کے رہنما شیخ مبارک علی عارفی نے کہا کہ مجلس کے مرکزی شعبہ سیاسیات نے ٹکٹ جاری کرتے وقت جس اندازمیں میرٹ کا خیال رکھ کر جو فیصلے کئے اسے نہ صرف من عن تسلیم کرتا ہوں بلکہ مجلس کے نامز د امیدورا کی کامیابی کے لئے دن رات ایک کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ مجلس میں شمولیت کا فیصلہ ٹکٹ کے حصول کے لئے نہیں کیا تھا بلکہ مجلس کی عوام اور ملت دوست پالیسیوں سے متاثر ہوکر شمولیت کا فیصلہ کیا تھا اور مجلس کے اکابرین کی مشاورت سے ہی ٹکٹ کے لئے فارم جمع کیا تھا اور مجلس نے میرٹ کا بھر پور خیال رکھتے ہوئے فدا علی شگری کو ٹکٹ دیا گیا ہے جس کی ہم بھر پور حمایت کرتے ہیں اس موقع پر نامز دامیدوار فدا علی شگری کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کی پلیٹ فارم سے ایک صاف شفاف سیاست کو متعارف کرا کر شگر میں برسوں سے جاری روایتی سیاسی خاندانوں اور تھانہ کہچری کی سیاست کے ذریعے اپنی سیاسی دکان چمکانے کی سیاست کا دروازہ بند کرانا چاہتے ہیں اس طرح ہم غریب عوام کے لئے بغیر کسی رشوت یا سیاسی سفارش کے انصاف کے حصول کو یقینی بنا سکتے ہیں ہم شگر کے غیور عوام سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ہماری آواز بن کر شگر کی سیاست میں ایک نئے باب کا آغاز کریں تاکہ شگر کے پسے ہوئے عوام کی آواز کو ایوانوں میں بلند کرکے ان کے حقوق کی جنگ لڑسکیں۔

وحدت نیوز(ملتان) ملتان کے حلقہ پی پی 196 میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، آل پاکستان مسلم لیگ(مشرف)جماعت اسلامی اور مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر جماعتوں کے اُمیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما انجینیئر سخاوت علی الیکشن مہم کا آغاز کردیا، الیکشن مہم کا آغاز یعقوب ٹائون سے الیکشن آفس کے قیام سے کیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجودتھی، الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے قائمقام سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین علاقے کے مسائل اور عوام کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔خطاب کرتے ہوئے سخاوت علی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے جس طرح مجھ پر اعتماد کیا ہے کوشش کروں گا کہ اس پر پورا اُتروں ، کامیاب ہو کر حلقے کی عوام کی آواز بنوں گا۔ اس موقع پر مہر فلک شیر پنوار، سردار مرید حسین خان، منظور عرف بڈو، عمران پنوار،اشرف پنوار، الطاف حسین خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (شکارپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون سیکریٹری سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے بکھو دیرو میں منعقدہ جشن مولود کعبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر المومنین امام علیؑ کی حیات طیبہ عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔انکی حیات طیبہ کو اپنا کر ہم دنیا و آخرت میں سر خرو ہو سکتے ہیں،نظام ولایت کے ماننے والے طاغوتی نظاموں سے چھٹکارے کیلئے بھر پور جد و جھد کریں۔ انہوں نے کہا کہ نظام ولایت کے پیرو دنیا بھر میں منظم ، متحد اور مستحکم ہورہے ہیں۔ تقریب سے اصغریہ کے مرکزی رہنماء عبدالرزاق بلوچ، فضل حسین اصغری، محمد اسماعیل مہدوی ، قمر عباس و دیگر نے خطاب کیا۔

در ایں اثناء وارثان شہداء کی موجودگی میں آج چیئرمین شہداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کربلا معلیٰ امامبارگاہ شکارپورکے شہداء کی یادگار چوک کا سنگ بنیاد رکھا ،اس موقعہ پر میڈیا اورشہریوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ شہداء کمیٹی کے ایک وفد نے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں کمشنر لاڑکانہ غلام اکبر لغاری سے ملاقات کی ، ملاقات میں وائس چئیرمین علامہ عبدالمجید بہشتی و دیگر موجود تھے۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سندہ حکومت ۲۲ نکاتی معاہدے پر عمل در آمد کو یقینی بنائے اوروزیر اعلیٰ سندہ کی جانب سے تشکیل شدہ کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے۔ انہوں نے غلام اکبر لغاری کو کمشنر لاڑکانہ تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ ۲۲ نکاتی معاہدے پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں گے۔

وحدت نیوز (نمب سیداں) مولائے کل علی ابن ابی طالب اولین و آخرین کے امام ہیں ، دشمن بھی جن کی تعریف کرے اسے علی کہتے ہیں،امام علی علم کی معراج پر فائز تھے، ایسے عادل امام کہ بمطابق عدل ایسے فیصلے کرتے کہ اپنے بھی قبول کرتے ، بیگانے بھی واہ واہ کرتے ، ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے جشن مولود کعبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے علی کے ماننے والے علی کے راستے پر چلیں ، علی کی پیروی کرنے والے کائنات کے امام کی سیرت کو اپنائیں ، ذات علی ہر شعبہ ءِ زندگی کے لیئے نمونہ عمل ہے، امیر سے لیکر مزدور تک علی کی سیرت کو اپنا سکتا ہے، علی کائنات کے وہ امیر ہیں کہ کبھی اپنی ذات کے لیئے انہوں نے بیت المال کے مال کو استعمال نہ کیا، کوئی ملنے آتا تو پوچھتے کام کیا ہے؟ اگر ذاتی ہوتا تو چراغ بھی گل کر دیتے، اپنے قریبی عزیزوں کو بھی برابری کی نظر سے دیکھتے ، برابر کا حصہ دیتے ، اور اس سے بڑھ کر کوئی عمل بھی انجام دیتے تو رضائے خدا کے لیئے ، اگر کوئی آپ کی ذات کی توہین کرتا تو آپ اس سے درگزر فرماتے ، مگر خدا کے دشمن کو کبھی معاف نہ کیا، خود رسولؐ کے ساتھ آپکی وابستگی اس قدر کہ فرماتے ہیں کہ ہر قدم ، ہر لمحے سائے کی طرح ساتھ رہے، صدر اسلام میں کفار کے بچوں کو سبق سکھا کر بتا دیا تھا کہ رسول ؐ معظم کی طرف بڑھتا ہوا ہر ہاتھ ٹوٹ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ علی بعد از رسول افضل ترین، وہ ذات مبارکہ کہ آنکھ کھلے تو رسول ؐ دیکھے، لب کھولے تو قرآن پڑھے، ولادت ہو تو خانہ خدا میں ، شہادت ہو تو مسجد میں ، حالت نماز کی ہو ، اور سب سے بڑھ کر زندگی کی ہمسفر دختر رسولؐ ، کائنات کی عورتوں کی سردار سید زھرا ہو، تو پھر کیوں نہ علی سے محبت کی جائے، رسول ؐ نے فرمایا تھا کہ علی سے محبت دنیا و آخرت کی کامیابی ہے، علی کی محب ایمان ہے، علی کی ذات کل ایمان ہے،علی میرا بھائی ہے، علی کی وہ نسبت ہے جو ہارون کی موسیٰ سے لیکن میرے بعد کوئی بنی نہیں ہے، علی دنیا و آخرت میں میرے بھائی ہیں ، اور سب سے بڑھ کر آخری خطبہ غدیر خم ، جس کا میں مولا اس کا علی مولا، علی کو بھی مومنین پر بھی وہی فوقیت حاصل ہے جو اللہ کے رسول ؐ کو ہے، انہوں نے کہا کہ یوم علی کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا ہو گا کہ ہم علی کی سیاسی ، اقتصادی ، معاشی ،گویا ہر پہلو سے پیروی کریں گے، مولا کی پیروی میں ہی دنیا و آخرت کی بھلائی ہے۔ جشن مولود کعبہ سے علامہ افتخار الحسن جعفری ، اخلاق حسین جعفری ، مسرور جعفری اور علمدار مہدی نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ عوامی حقوق کی جنگ لڑی، سندھ کے عوام بنیادوں سہولتوں سے محروم ہیں، لیکن حکمران طبقہ کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا ہے، فرقہ واریت اور قوم پرستی کے خاتمے کیلئے ہمیشہ جدوجہد کرتے رہیں گے، ایم ڈبلیو ایم کا صوبہ بھر کے پسماندہ علاقوں میں بلاتفریق فلاحی کاموں کا آغاز سرفہرست ہے، موروثی سیاست کرنے والی جماعتوں کے پاس عوامی خدمت گزار امیدواروں کا فقدان ہے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ مختار امامی نے کہا کہ شہر قائد سمیت صوبہ بھر میں عوام پانی و بجلی جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، کراچی میں جاری حالیہ پانی بحران انتہائی تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے انتہا وسائل ہونے کے باوجود کراچی واٹر اینڈ سوریج بورڈ کی جانب سے شہر کے مختلف ٹاؤنز میں پانی کی عدم فراہمی، شہریوں پر ظلم اور ادارے میں موجود افراد کی نااہلی ہے، لہٰذا ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ علامہ مختار امامی نے مزید کہا کہ وزیراعلٰی سندھ نوٹس کی سیاست سے باہر نکلیں، جبکہ شہر کے دیگر قومی و صوبائی عوامی نمائندگان، اسٹیک ہولڈرز جماعتوں کو بھی چاہئے کہ وہ پانی بحران کا ملبہ حکومت پر ڈال کر اپنی جان چھوڑانے سے گریز کریں، اس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زبانی جمع خرچ سے بہتر ہے کہ سندھ حکومت گذشتہ کئی ماہ سے جاری پانی بحران کے حل کیلئے عملی اقدامات کرے۔

وحدت نیوز (حیدرآباد) وحدت اسکاؤٹ صوبہ سندھ کا اجلاس وحدت ھاوس حید آباد میں منعقد ہوا ،جس میں پورے سندھ سے 13اضلاع نے شرکت کی ، جن میں بدین ،ٹنڈاللہ یار ،مٹھری ،نواب شاہ ، نوشہر و فروز ، شکارپور ، لاڑکانہ ، قمبر شہزاد کوٹ ، سا نگھر، ٹنڈ محمد خان،کشمھور،اور کراچی ڈویثرن شامل تھے،مرکز کی جانب سے مرکزی سیکرٹری وحدت اسکاؤٹس برادر تنصیر حیدر شہید ی اور مرکزی کوآرڈینیٹربرائے سندھ بلوچستان برادر سلامت نے شرکت کی صوبائی نمائندہ برادر ظہیر نے صوبہ سندھ کی جانب سے شرکت کی اس کے علاوہ صوبائی اسمبلی اجلاس صوبہ سندھ کی صدارت وحدت اسکاؤ ٹس صوبہ سندھ کے سیکرٹری آصف علی نے کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال صوبہ 5 ہزا ر اسکاؤٹس رجسٹر ڈ کرے گا، ہر ضلع 20 یونٹ بنائے گا ۔

وحدت نیوز (چنیوٹ) وحدت اسکاؤٹس پنجاب کی ماہانہ صوبائی اسکاؤٹ کا بینہ میٹنگ اور دو روزہ تربیتی ورکشاپ ہوئی جس میں مرکزی سیکرٹری سپریم اسکاؤٹ کونسل برادر اختر عمران اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری وحدت اسکاؤٹس برادر مجاہد علی تمار نے مرکزی سیکرٹری جامعات برادر پاسدار مہدی اور صوبائی کابینہ نے شرکت کی ،جس کے میں مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ،اس کے علاوہ صوبائی کابینہ میٹنگ ، صوبہ پنجاب کی صدارت وحدت اسکاؤ ٹس کے سیکرٹری محبت حسیننے کی ،سالانہ پروگرام کی منظوری اور رجسٹریشن کے عمل کا جائز لیا گیا ،اس کے علاوہ صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی گئی ہیں ۔
،صوبائی کا بینہ پنجاب کے نام اور ذمہ داری کی تفصیل یہ ہے ۔

محبت حسین (وحدت اسکاؤٹس صوبائی سیکرٹر ی پنجاب )،عمران حیدر (وحدت اسکاؤٹس صوبائی ڈپٹی سیکرٹر ی پنجاب )،غلام شبیر (وحدت اسکاؤٹس صوبائی کوآرڈی نیٹر پنجاب )،سید تنویرکاظمی (وحدت اسکاؤٹس صوبائی ڈپٹی کوآرڈی نیٹر پنجاب )،اعتزاز حسن( وحدت اسکاؤٹس صوبائی ثقافتی انچارج پنجاب )،عمران رضا (وحدت اسکاؤٹس صوبائی ڈپٹی ثقافتی انچارج پنجاب)،سید محسن رضا (وحدت اسکاؤٹس صوبائی پروگرام منیجر پنجاب )،غلام حسنین حیات (وحدت اسکاؤٹس صوبائی سیکرٹر ی اطلاعات پنجاب )،مہدی حسن حانی (وحدت اسکاؤٹس صوبائی سیکرٹر ی جامعات پنجاب )،رانا محسن رضا (وحدت اسکاؤٹس صوبائی سیکرٹر ی فنانس پنجاب )اور گوہر عباس بلوچ(وحدت اسکاؤٹس صوبائی آفس سیکرٹر ی پنجاب )۔

وحدت نیوز (سجاول) مجلس وحدت ،مسلمین ضلع سجاول کے تحت عظیم الشان جشن مولود کعبہ کا انعقاد کیا گیاجس میں علامہ عمران عباس کاظمی،مولانا فضل عباس گوپانگ(خطیب جمع حسینی مسجد سجاول)،مولانا زاہد حسین زاہدی (سیکریٹری تبلیغات ضلع سجاول)،مولانا وقاص مہدی (سیکریٹری تعلیم و تربیت ضلع سجاول)اوربرادر مختیار احمد دایو (سیکریٹری جنرل ضلع سجاول)نے مولا علی ع کی شان پر روشنی ڈالی،برادر مختیار دایو نے خیرالعمل فاؤنڈیشن کی جانب سے سجاول میں مسجد و امام بارگاہ کی تعمیر اور تعلیمی پروجیکٹ کی تعمیر کا اعلان کیااور شھداء شکارپور کمیٹی کے مطالبات کی تکمیل کے لئے قرارداد منظور کی گئی،مولانا زاہد حسین زاہدی نے کہا کہ کعبتہ اللہ کی حفاظت کرنے کے لئے مولود کعبہ کے ماننے والے زندہ ہیں آل سعود کعبتہ اللہ کی فکر اور چھوڑیں اپنی بادشاہت کی فکر کریں۔

وحدت نیوز (گجرات) ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے ، دہشت گرد اب بھی مختلف بھیس بدل کر حکومتی صفوں میں چھپے ہوئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ مولانا عبدالخالق اسدی نے امام بارگاہ زینبیہ قادر کالونی گجرات میں مجلس وحدت مسلمین گجرات کی ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کو ختم کرنے کی بجائے ان سے مذاکرات پر بضد رہی ۔ ضرب عضب کا سہرا پاک فوج کو جاتا ہے ، جنہوں نے دہشت گردی کے خاتمہ میں بنیادی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دہشت گردوں کے پکڑنے کی بجائے قومی ایکشن پلان کے تحت بے گناہ اور شریف سنی شیعہ شہریوں کو گرفتار کرنے میں مصروف عمل ہے جبکہ دہشت گرد ٹولے کے خلاف کوئی موثر کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ ہم ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوری نظام چاہتے ہیں جس میں بلاتفریق ہر پاکستانی قانون سازی کے عمل میں شریک ہوسکے ۔ موجود سسٹم کے تحت صرف 10فیصد مخصوص طبقہ نے 90فیصد لوگوں کو یرغمال بنارکھا ہے جن کے حقوق کا کوئی تحفظ نہیں اور نہ ہی جان و مال کی حفاظت کی جارہی بلکہ ریاستی دہشت گردی کے ذریعے پولیس کو استعمال کرکے لوگوں کو گولیوں سے چھلنی کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر یہ بھی اعلان کیا کہ مجلس وحدت مسلمین بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی کے عمل میں شریک ہوئے بغیر اپنے حقوق کا تحفظ کیا جاسکتاہے نہ ہی انہیں حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی کوئی اختلاف نہیں اور اس وقت تمام سنی جماعتوں کے سربراہ ہمارے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں ۔ انہوں نے ضلعی شوریٰ کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ مجلس وحدت مسلمین کے پیغام کو گلی محلوں میں پھیلا دو۔

ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا ڈاکٹر سید تنویر حسین رضوی نے کہا کہ ضلع گجرات میں اب تک 22یونٹ کا قیام عمل میں آچکا ہے ۔ خیر العمل فاؤنڈیشن کے تحت بیوگان ، شہداء کے لواحقین اور مستحقین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے ۔ 3دینیات سنٹرز قائم ہوچکے ہیں جہاں قرآنی تعلیم دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیرت آل محمد کی ترویج کے لیے دن رات کوشاں ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی نمائندہ تعمیر ملت فنڈ تقی حیدر نے خطاب کرتے ہوئے فنڈز کے لیے اپیل کی کہ مجلس وحدت کو مالی طور پر مضبوط کرنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں ۔ اس موقع پر تمام یونٹس کے ذمہ داران نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کی اور علاقائی مسائل سے آگاہ کیا۔ تمام شرکائے اجلاس نے اس بات پر اتفاق کیا کہ محبت اور اتفاق واتحاد کی فضا کی فروغ دیا جائے اور ملت کو بیدار کرنے کے لیے جدوجہد کو تیز کیا جائے ۔

اجلاس میں مولانا الطاف حسین رضوی ، مولانا نسیم عباس شیرازی ، سید ہارون بابر جعفری معین الدین پور، سید امتیاز حسین شاہ کلیوال سیداں ، یاورعباس کنجاہ ، غلام حسین ترکھا، سٹی سیکرٹری جنرل صفدرحسین کاظمی ، ممتاز حسین نقوی، سید ضمیر حسین شاہ مدینہ سیداں ، سید کاظم سجاد نقوی بیکنہ والا، خاور عباس لالہ موسیٰ سمیت دیگر یونٹس سے کثیر تعداد میں اراکین نے شرکت کی ۔


مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree