The Latest

وحدت نیوز(راولپنڈی) سانحہ راجہ بازار کے بعد پیدا ہونیوالی بے یقینی کی صورتحال کے باوجود راولپنڈی میں چہلم امام حسین (ع) کا جلوس انتہائی پرامن رہا اور جلوس کے پورے روٹ پر کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا، مرکزی جلوس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری، شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد نقوی، ایم ڈبلیوایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنماؤں نے کی۔ چہلم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول حسین سے برآمد ہوا جس میں امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ، امام بارگاہ یادگار حسینی، امام بارگاہ حفاظت علی شاہ اور شہر کے دیگر علاقوں سے آنیوالے جلوس بھی شامل تھے۔ شرکائے جلوس نے فوارہ چوک میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی کی اقتدا میں نماز ظہرین ادا کی، نماز باجماعت کا اہتمام امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن نے کیا۔ اس موقع علامہ امین شہیدی نے عزداروں سے مختصر خطاب بھی کیا، انہوں نے جلوس کے دوران برادران اہلسنت سمیت مختلف مکاتب فکر کی جانب سے شہر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے کی جانیوالی کاوشوں اور سکیورٹی کے حوالے سے حکومت و انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہا۔

علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ آج چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر کئے گئے سکیورٹی انتظامات نے ثابت کر دیا کہ اگر حکومت اور ادارے اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دیں تو کسی بھی شدت پسند یا فسادی طبقے کو امن و امان کی صورتحال سے کھیلنے کا موقع نہیں مل سکتا، انہوں نے اتحاد، اخوت اور مذہبی رواداری کی فضا برقرار رکھنے پر راولپنڈی کے تاجروں اور برادران اہلسنت سمیت ہر مکتب فکر کے افراد کو خراج تحسین پیش کیا اور توقع ظاہر کی کہ اتحاد، یکجہتی اور مذہبی رواداری کی یہ فضا برقرار رکھی جائے گی۔ جلوس راجہ بازار و مدرسہ تعلیم القرآن کے سامنے سے گزرتا ہوا امام بارگاہ قدیمی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کی مانیٹرنگ کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے مرکزی دفتر اور قدیمی امام بارگاہ میں دو الگ الگ کنٹرول رومز بنائے گئے تھے۔

امام بارگاہ قدیمی میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی ہمہ وقت موجود رہے اور جلوس کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال پر نظر رکھی۔ جلوس کے راستے میں برادران اہلسنت اور دیگر تنظیموں کی جانب سے عزاداروں کے لئے دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں، جلوس کی سکیورٹی کے فرائض مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ جوان وحدت یوتھ، وحدت اسکائوٹس بوائز اور وحدت سکائوٹس گرلز نے سرانجام دیئے، جبکہ حکومت کی جانب سے تعینات گئے پولیس و رینجرز اہلکاروں کے ساتھ ساتھ امامیہ اسکائوٹس، ابراہیم اسکائوٹس، مختار فورس اور جے ایس او کے جوانوں نے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔ جلوس کے آخر میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شفقت حسین شیرازی نے اختتامی دعا کرائی۔

وحدت نیوز(کراچی) ناصر ملت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےشہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کے سچے فرزند ہو نے کا ثبوت دیا، انہوں نے  سانحہ عاشورہ راولپنڈی کے بعد سے اب تک قوم کی ہر محاز پر ترجمانی کا حق ادا کیا، متولیان اور لائسنس داران کی ہر لمحہ بہتر انداز میں رہنمائی فرمائی اور قدیمی امام بارگاہ میں عظیم الشان یوم عشق عزائے حسین (ع) کا اجتماع منعقد کیا، جلوس اربعین میں اپنے اہل و عیال کے ہمراہ شرکت کر کے عزادارو ں کو نیاحوصلہ اور جذبہ شوق شہادت عطا کیا،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے مرکزی سیکریٹری امور تبلیغات علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے کراچی سے مرکزی میڈیا سیل کو جاری اپنے بیان میں کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ قائد وحدت ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جس قدر جرائت اور بہادری کے ساتھ عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کے خلاف کمر بستہ عصر کی باطل قوتوں کے ساتھ مبارزہ کیا اور علامہ امین شہیدی نے جس جواں مردی کے ساتھ مکتب اہلبیت (ع) کے خلاف جاری یک طرفہ میڈیا ٹرائل کا رخ جس کمال مہارت سے موڑا  قائدین وحدت کی ان عظیم خدمات کو ملت جعفریہ کسی صورت فراموش نہیں کر سکتی، آج ایک مرتبہ پھر تمام ملت تشیع کے دلومیں  شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کی شجاعت اور بصیرت کی یاد تازہ ہو گئی ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے علامہ صادق رضا تقوی ،علامہ علی انور جعفری ،علامہ شہنشاہ نقوی ،حسن ہاشمی ، علی حسین نقوی و دیگر کے ہمراہ نشتر پارک کراچی سے برآمد ہو نے والے مرکزی جلوس اربعین کی قیادت کی ، اس موقع پر لاکھوں کی تعداد میں عزاداران سید الشہداء علیہ السلام جلوس میں شریک تھے ، مرد و زن ،بزرگ و جوان اور شیر خوار بھی شامل تھے ، علامہ اعجاز بہشتی نے جلوس عزاء کے آغاز سے قبل سی بریز اسپتال کے نذدیک ہو نے والے بم دھماکے کی جگہ کو معائنہ بھی کیااور مجلس وھدت مسلمین کراچی ڈویژن کے مرکزی کیمپ پر علماء کرام تنظیمی برادران اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو بھی کی ۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) آج ایک مرتبہ پھر کربلا ہمیں پکار رہی ہے، عزاداری امام مظلوم علیہ السلام تقاضہ کر رہی ہے  کہ اسے بچانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے ، ہمارے جوان حضرت قاسم (ع) اور حضرت علی اکبر (ع) اور خواتین جناب زینب (س)اور جناب ام رباب(س) کے جذبہ استقامت کو مشعل راہ بنا کر جلوس عزاء میں شریک ہو ں ، آج یہ بات پہلے سے زیادہ واضح ہو گی ہے کہ ہم عزاداری کی بدولت ہیں عزاداری ہماری بدولت نہیں ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے راولپنڈی میں مرکزی جلوس چہلم اما م حسین (ع) میں سکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے وحدت یوتھ اور وحدت اسکائوٹ کے رضا کاروں کی اسکائوٹ سلامی کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر وحدت اسکائوٹ کے مرکزی چیف اختر عمران اور جلوس عزاء کے لائسنس داران بھی موجود تھے ۔ واضح رہے کہ وحدت یوتھ اور وحدت اسکائوٹ کے سینکڑوں مرد و زن رضا کار جلوس اربعین امام حسین (ع) میں عزاداروں کی حفاظت اور رہنمائی کے لئے موجود تھے۔

وحدت نیوز(راولپنڈی)پاکستان کا حساس ترین جلوس چہلم امام حسین علیہ السلام امام بارگاہ حفاظت علی شاہ راولپنڈی سے برآمد ہو کر پر امن انداز میں اختتام پذیر ہو گیا، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صف اول میں علم غازی عباس علمدار علیہ السلام تھامے اختتام تک موجود رہے ، جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی ، علامہ شفقت شیرازی ، علامہ حسنین گردیزی، علامہ علی شیر انصاری، علامہ ضیغم عباس ، علامہ اصغر عسکری ، علامہ فخر علوی، نثار علی فیضی،سابق رکن قومی اسمبلی ناصر علی شاہ سمیت لاکھوں کی تعداد میں عزادار مر دوزن ،بزرگ و جوان اور شیر خوار شریک تھے، راولپنڈی کی تاریخ کے اس عظیم الشان جلوس اربعین میں نماز ظہرین علامہ محمد امین شہیدی کی زیر اقتداء ادا کی گئی ۔ نماز کی ادائیگی کے بعد جلوس عزاء اپنے مقررہ راستوں سے ہو تا ہوا پر امن انداز میں امام بارگاہ کرنل مقبول پر اختتام پزیر ہو گیا۔واضح رہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور علامہ امین شہید ی خصوصی طور پر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ راولپنڈی کے حساس ترین جلوس اربعین میں شریک ہو ئے اور آخری لمحات تک جلوس عزاء کی قیادت کر تے رہے۔

وحدت نیوز(کراچی) پاکستان کے تجارتی مرکزکراچی میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے مرکزی جلوس کے راستے میں بم دھماکہ ، خدا کے فضل و کرم سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تفصیلات کے مطابق آج دن تقریباً ساڑھے بارہ بجے نماز چورنگی سے چند سو گز دور امام بارگاہ علی رضا (ع)کے نذدیک زور دار بم کا دھماکہ ہوا ، دھماکا اتنا شدیدتھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی ، دھماکے کے وقت نشتر پارک میں دوران مجلس مصائب سید الشہداء علیہ السلام پیش کیئے جا رہے تھے۔ دھماکے کی آوا ز سنتے ہی سکیورٹی اہلکاروں اور اسکائوٹ رضا کاروں کی بڑی تعداد نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا، دھماکے اور جلوس کے اس مقام تک پہنچنے میں تقریباً ڈھائی گھنٹے کا درمیانی وقت موجود تھا اس لیئے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا،واضح رہے کہ   دھماکے سے چند قدم پیچھے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملا سراغ رساں کتوں کی مدد سے مشکوک اشیاء کی تلاش میں مصروف تھا ۔

 

بعد ازاں جلوس عزاء نشتر پارک سے برآمد ہو کرامام بارگاہ علی رضا (ع) پہنچا جہاں عزاداران امام مظلوم (ع) نے نماز ظہرین ادا کی ، جس کے انتظامات امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن نے کیا تھا ، جب کہ نماز ظہرین کی امامت مولانا شاہد رضا کاشفی نے کی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد جلوس عزاء اپنے مقررہ راستوں سے ہو تا ہوا باخیریت امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہو گیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کےآرگنائزرعلامہ سید سبطین حسینی اور اورکزئی کے سیکرٹری جنرل علامہ مصطفیٰ بہشتی نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علامہ سبطین حسینی نے مرکزی سیکرٹری جنرل کو صوبہ بھر میں تنظیم نو کا عمل مکمل ہونے سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران صوبائی کنونشن کے انعقاد کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ مجلس وحدت مسلمین اورکزئی ایجسی کے سیکرٹری جنرل علامہ مصطفیٰ بہشتی نے علامہ ناصر عباس کو اورکزئی ایجنسی میں ہونے والی تنظیمی فعالیت سے آگاہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم جلد اورکزئی ایجنسی میں ایک بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا شیخ نیئر عباس مصطفوی نے وحدت سیکرٹریٹ گلگت میں شیخ عاشق قمی اور دیگر راہنماوں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گلگت شہر میں کالعدم تکفیری جماعت کی جانب سے متنازعہ جلسے اور احمد لدھیانوی سمیت دیگر مقامی راہنماوں کی اشتعال انگیز تقاریر اور بالخصوص متکب تشیع کیخلاف ہرزہ سرائی پر شدید غم و غصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مذکورہ شرپسند راہنماوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے راہنماوں نے گلگت شہر میں رونما ہونے والے حالیہ پرتشدد واقعات کی غیر جانبدرانہ تحقیقات اور ملوث شرپسندوں کیخلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا۔ راہنماوں نے شاہرائے قراقرم پر بھی غیر معمولی سکیورٹی انتظامات اٹھانے اور متبادل شاہراہوں کے منصوبے پر فوری طور پر کام شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری راجہ بازار راولپنڈی سے نکالے جانیوالے چہلم امام حسین (ع) کے مرکزی جلوس کی قیادت کریں گے ، یہ اعلان ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونیوالے ایک پریس ریلیز میں کیا گیا ، پریس ریلیز کے مطابق علامہ ناصرعباس جعفری نے چہلم امام حسین (ع) کی مناسبت سے سوموار کے روز وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے نکالے گئے جلوس عزا میں شرکت کی اور مختلف ماتمی انجمنوں کے کیمپوں میں جا کر بانیان مجالس ، جلوس ہائے عزا کےمنتظمین اور عزاداروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ہدایت کی کہ وہ راجہ بازار راولپنڈی کے جلوس عزا میں اپنی شرکت یقینی بنائیں اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم  کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل علامہ شفقت حسین شیرازی ، پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری ،اسلام آباد کے راہنما علامہ محمد حسین مبلغی ، علامہ فخر عباس علوی ، علامہ علی شیر انصاری ، مولانا چوہدری ضیغم عباس اور مولانا عابد حسین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اگر عزادار ی پہلے واجب تھی تو موجودہ حالات کے تناظر میں راولپنڈی میں چہلم امام حسین کے جلوس میں شامل ہونا اوجب ہے ،  انشاء اللہ یہ جلوس اپنے مقررہ وقت پر ہی نکلے گا اور اپنے مقررہ روٹ سے ہی گزر کر اپنی منزل پر پہنچے گا ۔

وحدت نیوز(فیصل آباد) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ امریکہ کی دھمکی اور تھپکی دونوں خطرناک ہیں۔ نماز پڑھتے سکیورٹی اہلکاروں پر خودکش حملہ کرنا کون سی شریعت ہے۔ اوبامہ سے نوبل امن انعام واپس لیا جانا چاہیے کیونکہ اوبامہ جنگی مجرم ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو امریکی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے حکومت ملی ہے۔ انتہا پسندی پاکستان کی بقا کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ دہشت گردوں سے ڈرنا نہیں لڑنا ہوگا۔ حکمران عوام کی خوشی اور خوشحالی کو ترجیح بنائیں۔ قانون سازی کے بغیر فرقہ واریت پر قابو پانا مشکل ہے۔ امن پسندوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کے نتائج خطرناک ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت پنجاب کے صدر مفتی محمد اقبال چشتی، انجمن طلبائے اسلام کے مرکزی صدر اسد خان جدون اور انجمن اساتذۂ پاکستان کے مرکزی صدر پیر محمد اطہرالقادری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قاتلوں کو شہید کہنے والے گمراہ اور امن دشمن ہیں۔ صوبائیت، لسانیت اور فرقہ واریت ملک کے لیے ناسور بن چکی ہے۔ امریکہ کی دوستی دشمنی سے زیادہ خطرناک ہے۔ پاکستان میں زندگی مہنگی اور موت سستی ہوچکی ہے۔ حکمران بہتے خون کو روکنے کے لیے فیصلہ کن قدم اٹھائیں۔ پاکستان میں حکام کے احتساب کا نظام غیر مؤثر ہوچکا ہے۔ فرقہ وارانہ قتل و غارت کی نئی لہر خطرے کی گھنٹی ہے۔ قوم امن پسندوں اور امن دشمنوں کو پہچان چکی ہے۔ حکمرانوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن قدم نہ اٹھایا تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہوسکتی ہے، کیونکہ تمام شہروں میں طالبان کی پناہ گاہیں موجود ہیں اور ملک کا ہر شہر وزیرستان بن چکا ہے جس کی وجہ سے پوری قوم عدم تحفظ کا شکار ہے۔ عدل و انصاف معاشرے کی اہم ضرورت ہے۔ حکومت کی چھ ماہ کی کارکردگی مایوس کن ہے اور نئے حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ حکمران عوامی بے چینی کو محسوس کریں۔ ملکی خارجہ پالیسی آزاد اور خودمختار ہونی چاہیے۔ امن کی بحالی ملک اور عوام کی پہلی ضرورت ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree