The Latest

وحدت نیوز( کراچی) طالبان سے مذاکرات گویا شیطان سے مذاکرات ہیں، جو نہ صرف غیرآئینی ہیں بلکہ غیر قانونی اور پاکستان کے عوام کی توہین ہے۔  جب سے حکومت نے مذاکرات کا اعلان کیا ہے کہ ملک میں بم دھماکوں میں اضافہ اور ہر روز لاشوں کے تحفے دئیے جا رہے ہیں، یہ مذاکرات پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام سے دھوکا ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے بدلے طالبان نے لاشیں اور دہشتگرد دی۔ قوم کو بتایا جائے کہ طالبان سے مذاکرات کے نتائج کیا ہیں؟۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور بھرپور آپریشن کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نےنشتر پارک کراچی  میں منعقدہ عظیم الشان عظمت ولایت کانفرنس میں خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اور ان میں شامل ناعاقبت اندیش وزارء  ہو ش کے ناخن لیں ، عزاداری سید الشہداء کو محدود کر نے کی باتیں شیعیان حیدر کرار (ع) کے جذبات کو مجروح کر رہی ہیں ، ہم ہر چیزپر سمجھوتہ کر سکتے ہیں لیکن عزاداری سید الشہداء پرکسی قدغن کو قطعاًبرداشت نہیں کریں گے ، ہم حکومت وقت کو متنبہ کر تے ہیں کہ دہشت گردوں کو محدود کر ے عزاداری سید الشہداء کو نہیں ۔طالبان دہشت گردوں سے مذاکرات اٹھارہ کڑوڑعوام کی مرضی کے خلاف ہیں، عوام دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں بلکہ تختہ دار پر دیکھنے کے خواہش مند ہیں ۔ آئین پاکستان کے مخالف گروہوں سے مذاکرات پاکستان کی خودمختاری کے خلاف اقدام ہے ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر (اتوار) کو نشتر پارک میں عوام کا سمندر اور پیروان ولایت کا عظیم الشان غدیری اجتماع ہو گا، عظمت ولایت کانفرنس میں لاکھوں فرزندان اسلام شریک ہوں گے۔عظمت ولایت کانفرنس ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کے خلاف بانیان پاکستان کے باوفا بیٹو ں کا تاریخی اجتماع ثابت ہو گا۔ کانفرنس اولیاء اللہ کی سر زمین سندھ کے عظیم بیٹوں کا ایسا اجتماع ہے جو امریکہ و اس کے حواریوں اور اس کے ایجنٹوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کرے گاا ور وطن عزیز کے لئے استحکام کا باعث بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو نشتر پارک میں کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد موجود میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ صادق رضا تقوی، عبداللہ مطہری، حسن ہاشمی، مولانا دیدار علی جلبانی ،مولانا علی انور جعفری اورعلی حسین بھی موجود تھے۔علامہ مختار امامی نے کہا کہ عظمت ولایت کانفرنس میں لاکھوں عاشقان ولایت شریک ہوں گے اور یہ عظمت ولایت کانفرنس بانیان پاکستان کے با وفا بیٹوں کا تاریخی اجتماع اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کی تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں ،کراچی سمیت سندھ بھرمیں استقبالیہ کیمپس لگا دئے گئے ہیں اور جلسہ گاہ نشتر پارک میں ایک لاکھ سے زائد عاشقان و پیروان ولایت کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں شرکت کے لئے سندھ بھر سے قافلے روانہ ہو چکے ہیں جو اتوار کی علی الصبح نشتر پار ک پہنچنا شروع ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ سندھ بھر سے آنے والی ٹرانسپورٹ اور عظمت ولایت کانفرنس کے شرکاء کے لئے سپر ہائی وے اور نیشنل ہائی وے پر رہنمائی کیلئے استقبالیہ کیمپ نصب کرنے کا عمل جاری ہے جو آج رات تک مکمل کرلیا جائے گا،جبکہ جلسہ گاہ اور اطراف کی سیکیورٹی کے فرائض وحدت اسکاؤٹس اور وحدت یوتھ کے 3000سے زائد رضاکارپولیس اور رینجرز کے باہم تعاون سے انجام دیں گے۔ علامہ مختار امامی نے کہا کہ عظمت ولایت کانفرنس مولائے متقیان حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام اور ختمی مرتبت رسول اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اعلان غدیر سے تجدید عہد کا دن ہے کیونکہ چودہ سو سال قبل روز غدیر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا تھا کہ ’’جس جس کا میں مولاہوں،اس کا علی علیہ السلام مولا ہے ، اور اللہ نے آج کے دن اسلام کو کامل کر دیا ہے ‘‘ اسی مناسبت سے ولایت سے متمسک لاکھوں عاشقان ولایت عظمت ولایت کانفرنس میں شرکت کر کے تجدید عہد وفا کریں گے اور عظمت ولایت کانفرنس اس عزم کا اعادہ ہو گی کہ ملک پاکستان کو ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کے شر سے محفوظ رکھنے کیلئے بانیان پاکستان نے جس طرح پاکستان کے بنانے میں قربانیاں دیں تھیں آج بانیان پاکستان کے باوفا بیٹے بھی کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عظمت ولایت کانفرنس میں شرکت کے لئے کراچی سمیت سندھ بھر میں تکفیری دہشت گردوں کے حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے شہدائے راہ ولایت ملت جعفریہ پاکستان کے خانوادوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے اور ملت جعفریہ اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کریگی۔

 

علامہ مختار امامی نے کہا کہ حکومت کا رویہ ملت جعفریہ کے ساتھ متعصبانہ ہے کیونکہ شہر کراچی سمیت ملک بھر میں کالعدم دہشت گرد تکفیری گروہوں کو کھلی آزادی دے دی گئی ہے اور وہ جہاں چاہتے ہیں جب چاہتے ہیں منافرت پر مبنی اجتماعات کرتے ہیں اور شیعہ مسلمانوں کے خلاف تکفیر کے نعرے اور دیواروں پر وال چاکنگ کرتے پھرتے ہیں لیکن حکومت سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے ان دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام رہے ہیں اور ساتھ ساتھ ملت جعفریہ پاکستان کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں علامہ مختار امامی نے کہا کہ مٹھی بھر دہشتگرد گروہوں سے مذاکرات ، نظریہ پاکستان سے غداری کے مترادف ہے ، وہ لوگ جو معصوم اور بے گناہ 45000سے زائد پاکستانیوں اور مسلمانوں کے قاتل ہیں ان سے کسی بھی سطح پر مذاکرات نہ صرف اسلام بلکہ پاکستان کے ساتھ بھی غداری ہوگی۔ ملت جعفریہ عظمت ولایت کانفرنس میں اپنی تاریخی شرکت سے دہشت گروہوں سے مذاکرات کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس پاکستان اور امن دوست قوتوں اور شیعہ سنی ہم آہنگی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی اور پاکستان اور اسلام دشمن قوتوں کو واضح پیغام دے گی کہ ملت جعفریہ ملک و اسلام دشمن قوتوں کی راہ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی۔

وحدت نیوز( کراچی )۲۷ اکتوبر کو کراچی کے نشتر پارک میں منعقد ہونے والی عظمت ولایت کانفرنس کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری علامہ سید صادق رضا تقوی نے مسجد حیدری منظور کالونی سکیٹر جی میں ۲۳ اکتوبر کو بعد نماز مغربین خطاب کیاانہوں نے نے شب عید غدیر کی مناسبت سے عظمت ولایت اور اُس کے معنیٰ پر روشنی ڈالی اور زندگی کے تمام شعبوں میں ولایت کی سرپرستی کو قبول کرنے کے مترادف قرار دیا۔اس موقع پر امام جماعت جناب مولانا غلام حسین نجفی صاحب سمیت ڈسٹرک ساؤتھ کے سیکریٹری انفارمیشن برادر حسن بھی خطاب کے دروان موجود تھے ، بعد ازاں علامہ صادق تقوی نے مولانا غلام حسین نجفی کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی آفس میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے عزاداروں، بانیان مجالس اور لائسنس داروں کے وفود نے سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی سے ملاقات کی، جس میں محرم میں پیش آمدہ مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ صوبائی وزیر شجاع خانزادہ کا بیان قابلِ مذمت ہے، عزاداری کے جلوسوں سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، عزاداری پر کوئی قدغن قبول نہیں، وزیر موصوف شائد زمینی حقائق سے بے خبر ہیں، عزاداری میں کسی بھی طرح کی رکاوٹ حکومت کو خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں امن کا درس دیتا ہے، لیکن ساتھ ہی حق پر قربان ہونے کا درس بھی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ذاکر، واعظ اور عالمِ دین کو کسی بھی جگہ واعظ کرنے کیلئے کسی لائسنس کی ضرورت نہیں، بہتر ہے کہ وزیر موصوف ماحولیات پر توجہ دیں اور ماحولیاتی آلودگی کی طرح مذہبی آلودگی پھیلانے کی کوشش نہ کریں۔ وفود سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کوئی بھی آمر ہمیں عزاداری امام حسین (ع) سے نہیں روک سکا۔ وزیر موصوف کا یہ بیان فرقہ واریت کو ہوا دے گا اور انہوں نے فرقہ واریت کو پھیلانے کی مذموم کوشش کی ہے۔

وحدت نیوز(بلتستان) غدیر اتمام و تکمیل دین کا نام ہے، غدیر امت پر دین کی طرف سے اتمام حجت کا نام ہے، غدیر اعلان غلبہ اسلام ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی نے روندو طورمک میں جشن عید غدیر کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم (ص) نے اپنے آخری حج کے موقع پر لاکھوں حجاج کو غدیر کے مقام پر روک کر علی (ع) کی ولایت کا اعلان حکم خدا کی بجا آوری کرتے ہوئے فرمایا اور امت پر حضور نبی کریم (ص) نے اتمام حجت کر دیا۔ اب امت کے لیے ضروری ہے کہ علی کی ولایت کو تمام تر معنوں میں لیں اور اسلام کی تکمیل و اتمام کو عملی طور پر قبول کریں۔ انہوں نے کہا کہ غدیر کوئی جذباتی محافل و مجالس کے انعقاد کا روز نہیں بلکہ ولایت انبیاء و آئمہ کو قبول کرنے اور نظام ولایت کے لیے عملی جدوجہد کرنے کا دن ہے۔

 

علامہ آغا علی رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ غدیر کا تقاضا ہے کہ امت اپنے تمام تر معاملات خواہ وہ سیاسی ہو یا اخلاقی، معاشی ہو یا معاشرتی، سماجی ہو یا سیاسی دین کے تعین کردہ اصول کے مطابق طے کریں۔ دین اسلام کو اسی صورت میں کامل دین کہا جا سکتا ہے کہ یہ تمام تر شعبہ ہائے زندگی پر محیط ہو۔ جلوت اور خلوت، انفرادی و اجتماعی، غرض انسان کا ایک لمحہ اور ایک عمل ایسا نہ ہو جس کی رہنمائی دین نہ کرے۔ اسلام کے مکمل ضابطہ حیات پر یقین کرنے والے دراصل پیغام غدیر پر پابند طبقہ ہے، جبکہ سیاست، معیشت، معاشرت وغیرہ کو دین سے جدا کرنے والے عملی طور پر منکر غدیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام میں کسی قسم کی نقص نہیں اور کامل ترین دین ہے۔ اس دین کے ہوتے ہوئے کسی قسم کی ازم اور مغربی نظاموں کو نجات دہندہ سمجھنا اور رجوع کرنا غدیر سے روگردانی یعنی دین کے کامل ہونے پر اعتراض کے مترادف ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مکتب تشیع کی تعلیمات کے مطابق دین السلام کی سب سے  بڑی عید عید ولایت کی سے مناسبت سے  مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ سید صادق رضا تقوی نے ۲۵ اکتوبر کو لانڈھی ۲ میں جامع مسجد ابو الفضل العباس ع میں نماز جمعہ کی امامت فرمائی۔آپ نے اپنے پہلے خطبے میں واقعہ غدیر میں حضرت علی ع کی ولایت کے اعلان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ولایت ایک قرآنی اصول ہے اور جب سے امت مسلمہ نے اس قرآنی اصول سے منہ موڑا ہے وہ تفرقے ،اختلاف اور گمراھی و انحراف کا شکار ہوئی ہے ۔ولایت علی ع درحقیقت رسول اللہ ص کے بعد ایک زندہ،معصوم اور من جانب اللہ امام و ھادی کی سرپرستی میں زندگی گزارنا ہے ۔ولایت علی و ائمہ طاہرین ع کی ولایت کا دائرہ صرف دنیا تک نہیں بلکہ آخرت تک محیط ہے اس بنا پر زندگی کے تمام شعبوں میں اس کی سرپرستی کو قبول کرنا لازمی ہے ، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ صرف زبانی کلامی ولایت کا نام لے کر ولایت کا پیروکار بن سکتا ہے تو وہ احمقوں کی جنت میں رھتا ہے ۔دین،آخرت،نجات، شفاعت، تعلیم ، اخلاق ، ثقافت ، اقتصاد سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں ولایت کی سرپرستی قبول کرتے ہوئے ان کے تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنا ہے ۔آج یہ ولایت امام زمانہ ع اور اُن کے نائب حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے پاس ھے جو دین و شریعت کے نفاذ کیلئے ان کو سونپی گئی ہے ۔انہوں نے عید مباھلہ کو دشمنوں سے اظہار برأت کرنے کے مترادف قرار دیا۔شیعہ سنی اتحاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور تمام شیعہ سنی کو مل کر کالعدم گررہوں اور تکفیریوں کے خلاف ایک مشترکہ محاذ بنانے کی ضرورت ھے ، اس بنا پر ہماری مجالس ،منبروں اور محراب سے شیعہ سنی اتحاد کا پیغام نشر کیا جائے اور اہیسے افراد کو مجالس پڑھنے کا موقع دیا جائے جو مومنین و مسلمین کے درمیان اتحاد و وحدت کی فضا کو قائم کرنے میں مدد کریں.

 

۲۷ اکتوبر کو نشتر پارک میں ہونے والی عظمت ولایت کانفرنس کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ عظمت ولایت کانفرنس شیعہ قوم کے اتحاد، ملکی سلامتی کیلئے ،دہشت گردی کے خلاف ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی کہ جب وادی مھران سے تعلق رکھنے والے موالیان حیدر کرار ع تاریخی اجتماع سے اہم پیغام لیں  گے ۔محرم الحرام کے آغاز پر اس عظیم اجتماع سے ملی سطح پر ایک اچھا پیغام جائے گا۔آپ مومنین زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس عظیم الشان جشن ولایت میں شرکت کریں ۔

وحدت نیوز( کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ ضلعی وسطی کے دوران گذشتہ دنوں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہو نے والے شاہد رضا رضوی  شہید کے خانواد ے سے ملاقات کی اس موقع پر شہید کے بھائی اور شہید کے معصوم بچوں سے تعزیت کا اظہار کیا  ،اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی اور مولانا علی انور جعفری بھی ہمراہ تھے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں بالخصوص شہزادہ قاسم و اکبر علیہ السلام کی روشنی میں خانوادہ شہداء کو نصیحتیں کیں ، شہید کے فرزند کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ  آپ کے والد کہیں نہیں گئے وہ آپ کے درمیان موجود ہیں ، آپ پر ناظر ہیں ، آپ کے تمام کاموں کو دیکھتے ہیں ، آپ کی ذمہ داری ہے تعلیم میں دل لگانا ، زیادہ سے زیادہ علم حاصل کر نا ، شہید کبھی مرتا نہیں بس ہماری نظروں سے اوجھل ہو جا تا ہے ۔ آخر میں اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہیدشاہد رضا رضوی کی بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سیدعباس موسوی نے وحدت ہاؤس کوئٹہ سے جا ری بیان میں کہا کہ محرم الحرام کے دوران امام با رگا ہوں ،مجا لس عزاء اور جلوس عا شورا کیلئے حکومت کو فول پرو ف انتظا مات کرنے چا ہئیے۔موجودہ ملکی اور صوبا ئی صورت حا ل کہ مدِنظر رکھتے ہوئے حکومت کو چا ہئے کی تما م جلوس ہا ئے عزاء اور مجالس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کر نے کیلئے جامع پلان تشکیل دیں۔بیان میں ایف سی کے چیک پوسٹ جو محلقہ شیعہ علاقوں علمدار روڈ ،ہزارہ ٹا ون ،کرانی روڈ دسے منسلک ہے میں اضا فی نفری تعینات کی جائے اور چیک پوسٹوں کی تعدا د میں اضا فہ کیا جائے ۔ اس حوالے سے پولیس کا کردار بھی اہم ہے حکومت کو چا ہئیے کہ پولیس کے کردار کو مزید موثر بنا نے کیلئے اقدا ما ت کرے تا کہ پولیس ، ایف سی اور عوام کی مشترکہ حکمت عملی کے تحت شہر میں امن و امان کو قائم رکھا جا سکے اور عوام کی جا ن وما ل کو محفوظ بنانے میں مدد گار ثا بت ہو۔

عباس موسوی نے عوام سے اپیل کی کہ ہے کہ محرم الحرام کے دوران ایک دوسرے سے ہم آہنگی اور بھائی چا رے کا مظا ہر ہ کر تے ہوئے دہشت گرد اور ملک دشمن عنا صر کے عزائم کو خا ک میں ملا دیں اور اسلام اور امت مسلمہ میں ہم آہنگی کی فضا ء کو مزید مستحکم کرتے ہو ئے شیعہ ،سنی عوام میں ملی وحدت و یکجہتی اور بھائی چا رے کو مزید فروغ دیا جا سکے کیونکہ بہ حیثیت ایک مسلمان معا شرے کے ہر فرد کے جا ن و ما ل کی حفا ظت ہماری ذمہ داری ہیں۔

وحدت نیوز( کراچی ) ۲۷ اکتوبر کو نشتر پارک میں ہو نے والی عظمت ولایت کانفرنس کی اجازت نہ ملنے کے باوجود مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ حسن ظفر نقوی کا نشتر پارک پہنچ گئے ہیں اور کانفرنس کے انتطامات کا جائزہ لیتے ہو ئے کارکنان سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اخلاقی طور پرمقامی انتظامیہ کے پاس اجازت نامہ بھیجا تھا لیکن انتظامیہ نے اس پر کوئی دھان نہ دیا اور اب تک ہمیں باقائدہ اجازت نامہ موصول نہیں ہوا ہے ، ہم انتظامیہ پر یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے ہمارے مقصد کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے ، ہم کسی اجازت کے محتاج نہیں ، عظمت ولایت کا نفرنس ہر حال میں نشتر پارک میں ہو گی ، آپ کارکنان بلا خوف وخطر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں ، اس موقع پر جعفریہ لیگل ایڈ کمیٹی کے سربراہ تصور حسین رضوی ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

وحدت نیوز( کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ ضلع ملیر کے دوران گذشتہ دنوں یونیوورسٹی روڈ پرتکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہو نے والے ذاکر اہل بیت(ع) کاشف زیدی شہید کے خانواد ے سے ملاقات کی ان موقع پر شہید کے بھائی اور شہید کے معصوم بچوں سے تعزیت کا اظہار کیا  ،اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل احسن عباس، سیکریٹری امور تنظیم ثمر رضا ، ضلعی رہنماڈاکٹر حسن جعفر، پروفیسر آصف نقوی ، سعید رضا اور مجتبیٰ حسن سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

 

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں بالخصوص شہزادہ قاسم و اکبر علیہ السلام کی روشنی میں خانوادہ شہداء کو نصیحتیں کیں ، شہید کے فرزند کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ  آپ کے والد کہیں نہیں گئے وہ آپ کے درمیان موجود ہیں ، آپ پر ناظر ہیں ، آپ کے تمام کاموں کو دیکھتے ہیں ، آپ کی ذمہ داری ہے تعلیم میں دل لگانا ، زیادہ سے زیادہ علم حاصل کر نا ، امتحانات میں بہترین نمبروں سے کامیابی حاصل کر نا اور بڑے ہو کر اپنی والدہ اور چھوٹی بہن کا سہارا بننا، شہید کبھی مرتا نہیں بس ہماری نظروں سے اوجھل ہو جا تا ہے ۔ آخر میں اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہید کاشف زیدی کے بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree