ایم ڈبلیو ایم ضلع ملتان کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان، دلاور زیدی آرگنائزر مقرر

10 ستمبر 2017
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی شوری کا اجلاس جامع مسجد الحسین نیوملتان میں منعقد ہوا ، اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کی،جبکہ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی ، سابق مرکزی رہنما یافث نوید ہاشمی،علامہ قاضی نادر حسین علوی، مہر سخاوت علی ،سید وسیم عباس زیدی نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں ملتان،شجاعباد اور جلالپور پیروالا کے یونٹس اراکین اور رہنمائوں نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم محرم الحرام سے قبل تمام مسالک کے مذہبی رہنمائوں،علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، ہم محرم الحرام سے قبل ملتان میں امن اور آشتی کو فضا میں ہموار کریں گے، اُنہوں نے مزید کہا کہ صوبائی اور ضلعی حکومت محرم الحرام کے مسائل اور مشکلات کی طرف توجہ دے، ہم دوسرے مرحلے میں بیوروکریٹس اور انتظامی نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور گزشتہ سال محرم کے مسائل کی نشاندہی کریں گے۔ اجلاس کے آخر میں متفقہ طور پر تین ماہ کے لیے ضلع ملتان کے لیے چودہ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کیا گیا، سید دلاور عباس زیدی کو آرگنائزنگ کمیٹی کا کوارڈینیٹر مقرر کیا گیا۔ چودہ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی میں مولانا اعجاز حسین بہشتی،محمد اصغر سومرو،ریاض حسین شاہ،زاہد عباس ثوری، زاہد حسین قریشی، محمد علی کاظمی، تابش رضا نقوی،زوار ممتاز جعفری، ملک اطہر حیات، طالب حسین، الطاف حسین  اور ثقلین حیدر شامل ہیں۔ 
 


اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree