وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار فیضی نے گوہر پبلشرز کی شائع کردہ کلاس دوئم کی اسلامیات میں متنازع مواد کی اشاعت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نصابی کُتب میں غیر مستند واقعات کی اشاعت ایک سنگین جرم ہے۔حسنین کریمن علیہم السلام کونبی کریم ﷺ نے جنت کے نوجوانوں کا سردار کہا ہے۔ خاندان اہلبیت علیہم السلام پر کسی غلطی کا شائبہ گناہ ہے۔ گوہر پبلیشرز کی اسلامیات کی کتاب میں یہ مذکور ہے کہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا نے نوجوانان جنت سے یہ کہا کہ(معاذ اللہ ) اللہ تعالی آپ دونوں سے ناراض ہے۔ یہ واقعہ من گھڑت اور کسی شرپسند ذہن کی اختراع ہے۔ اس طرح کے خود ساختہ واقعات پڑھانے کا مقصد بچوں کے دماغ میں خاندان اہلبیت علیہم السلام کے متعلق شکوک و شبہات پیدا کرنا ہے۔نصابی کتاب میں اس واقعہ سے شیعہ سنی مسلمانوں کے جذبات کو شدید دھچکا لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ گوہر پبلیکیشر مذکورہ سبق کو کتاب سے فوری طور پر حذف کریں بصورت دیگر ان کے خلاف احتجاج اور قانونی چارہ جوئی سمیت کسی بھی آپشن پر غور کیا جا سکتا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree