وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دو روزہ سالانہ مرکزی تنظیمی کنوشن کے اختتام پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ محمد امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرہ کو حکمران شعوری طور پر دلدل میں دھنساتے چلے جارہے ہیں۔ تکفیریت کو خصوصاً مشرق وسطیٰ میں تیزی سے پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ اس کی زد میں ہر وہ مسلمان آیا جس نے اس کا انکار کیا۔ اسلام سے خائف عالمی طاقتیں نئی صف بندی کر رہی ہیں۔ توحید کا نام لیکر توحید کی جڑیں کاٹنے والوں کو میدان میں لایا جارہا ہے۔ یورپ اور امریکہ میں آئے روز مساجد کا اضافہ کلیسا کا ختم ہونا اسلام کی قبولیت اور غلبے کو ظاہر کرتا ہے۔ اسی وجہ سے اسلام کا مسخ شدہ چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا جارہا ہے۔ تکفیریت کا بازار گرم کرنے والے لوگوں کو مغرب استعمال کر رہا ہے۔ طالبان، داعش، القاعدہ اور النصرہ فرنٹ کو بنایا گیا، دنیا کو اسلام سے بدظن کیا گیا۔ یہ تمام گروہ اسلام کے خلاف نفرت پیدا کرنے کے لئے بنائے گئے۔ اسرائیل کے مدمقابل بلاک کمزور کیا جارہا ہے۔ مسلمانوں کے گلے کاٹنے والے اسرائیل کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنا نہیں چاہتے۔ گلے کاٹ کر اپنے بزرگوں کی سنت پر عمل پیرا ہیں۔ گزشتہ گیارہ دنوں میں یمن کے عام شہریوں کو مارا گیا، ہسپتالوں، فیکٹریوں اور کیمپوں میں مقیم لوگوں پر بھی بمباری کی گئی۔ یمن میں نیا محاذ کھڑا کرکے اسے شیعہ سنی جنگ کا رنگ دیا گیا۔ حالانکہ سنیت کے دعوے دار سعودیوں کا سنیت سے کوئی تعلق نہیں۔ یمن کی جیلوں سے القاعدہ کے افراد کو آزاد کروایا گیا۔ پاک فوج کی پاکستان میں گرفت کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے تاکہ دہشت گردوں کو فرار کا راستہ دیا جاسکے۔ یمن مین زمینی لڑائی کے لئے بھرتیاں کی جارہی ہیں، ان سعودیوں کو یہ حق حاصل نہیں پہنچتا جنہوں نے اولیا کے مزاروں کو گرایا کہ وہ اسلام کا نام لیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree