وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کےسیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سے امیدواران اسمبلی کی ملاقاتیں  , ملاقات کرنے والوں میں وزیر زراعت و لائیو سٹاک , پیپلز پارٹی کے حلقہ 2 لچھراٹ سے نامزد امیدوار اسمبلی سید بازل علی نقوی , وزیر جنگلات و حلقہ 1 کوٹلہ سے امیدوار اسمبلی سردار جاوید ایوب , سابقہ وزیر بلدیات و پی ٹی آئی کے حلقہ 3 سٹی سے نامزد امیدوار اسمبلی خواجہ فاروق احمد اور مسلم کانفرنس کے حلقہ چار کھاوڑہ سے نامزد امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجید  شامل تھے, ان موقعوں  پر  سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا جعفری ایڈووکیٹ , سید طالب حسین ہمدانی, خالد محمود  عباسی , سید ارسلان آفتاب , سید حمید نقوی و مجلس کے دیگر ریاستی و  ضلعی رہنما بھی موجود تھے, امیدواران اسمبلی نے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران اپنے اپنے حلقہ جات میں تعاون کی اپیل کی , حلقہ جات کے مسائل و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے بعد مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ تصور جوادی نے  حلقہ ایک کوٹلہ میں سردار جاوید ایوب , حلقہ دو لچھراٹ میں سید بازل نقوی , حلقہ تین سٹی میں خواجہ فاروق احمد اور حلقہ چار کھاوڑہ سے راجہ ثاقب مجید کی حمایت کا اعلان کیا ,  مجلس کے امیدواران اسمبلی حلقہ دو لچھراٹ سے سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ , حلقہ تین سٹی سے  سید ارسلان آفتاب ,  اور حلقہ چار کھاوڑہ سے خالد محمود عباسی کو دستبردار کیا گیا , جبکہ  میرپور اور کوٹلی سے سنی اتحاد کونسل کے امیدواران کی حمایت کا اعلان کیا گیا, اس اعلان کے بعد امیدواران اسمبلی نے مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریاستی ترقی , امن و خوشحالی کے لیے مل  کر  کام کرنے کے عزم اعادہ کیا, واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے لیے  پولنگ 21 جولائی کو ہو گی۔

وحدت (مظفرآباد) آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین کا جاندار کردار ہوگا، پاکستان اور گلگت بلتستان کے الیکشن کے بعد آزاد کشمیر میں بھی بھرپور فعالیت کریں ، مشاورتی عمل شروع ہے ، انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے یہاں مظفرآباد میں صحافی برادران کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی، سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ ، سیکرٹری اطلاعات سید حمید حسین نقوی بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وہ واحد جماعت ہے جو گراس روٹ لیول تک کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے ، کراچی سے کشمیر تک ہم نے اتحاد و وحدت کے لیے کام کیا ، اس کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے ، ملک کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے محافظ بن کر میدان میں اترے ہیں ، ملک دشمنوں کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ، ہم نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ، ہماری سیاست شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی امنگوں کی ترجمان ہے ، حضرت علی ؑ کے فرمان کے مطابق کہ ہر مظلوم کے حامی اور ظالم کے دشمن بن جاؤ ، ہم آگے بڑھ رہے ہیں ، ظالم کا تعلق کسی بھی مسلک سے ہو گا ہم اس کے مخالف ہیں اور مظلوم کا تعلق جہاں سے بھی گا ، ہم اس کے حامی و مدد گا ر ہیں ، ملکی امن ،سلامتی ، بھائی چارے کے لیے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم خدمت خلق کی سیاست کرتے ہیں ، ہم پرھی لکھی اور نیک سیرت قیادت متعارف کروائیں گے ، پاکستان و گلگت بلتستان میں جہاں بھی ہمارے ممبران اسمبلی ہیں وہ بلا تفریق مذہب و مسلک انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ، ہم خدمت انسانیت پر یقین رکھتے ہیں ، شیعہ سنی وحدت کے لیے کام کرنے والی واحد ہماری جماعت ہے جس نے عملی مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان میں کئی مثالیں رقم کیں ہیں ،پاکستان میں کئی جگہ اہلسنت نے ہمارے ساتھ تعاون کیا اور جہاں انہیں ہماری ضرورت پڑی ہم نے بھی دریغ نہیں کیا، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان بنانے والے پاکستان بچانے کے لیے اکٹھے ہوجائیں ، تفرقہ بازی کرنے والی کالی بھیڑوں کو اپنی صفوں سے نکال دیں ،تکفیری عناصر ملک و اسلام دشمن ہیں، ان کا ملکر مقابلہ کریں گے ، تاریخ گواہ ہے طالبان سے مذاکرات کی مخالف میں سب سے مضبوط آواز مجلس وحدت نے بلند کی اور اپنے مؤقف پر قائم رہی ، ان کی مذموم کاروائیوں کے خلاف علم بغاوت بلند کیا اور پھر وقت نے ثابت کیا کہ ہمارا مؤقف ملک دوست مؤقف تھا۔

سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے تمام تر مسائل سے باخوبی آگاہ ہے، وہ خطہ جہاں سے پورے ملک کو بجلی تقسیم کی جارہی ہے ، شدید ترین لوڈشیڈنگ کا شکار ہے، نیلم جہلم پراجیکٹ کے لیے کوئی معاہدہ نہیں ہے ، سڑکوں کی حالت خراب ہے ، کئی دنوں سے نیلم کی عوام محصور ہے اور اس جانب کسی نے کوئی توجہ نہیں دی ، اسی طرح صحت ، تعلیم اور روزگار کے مسائل ہیں جن کے لیے مجلس وحدت آواز اٹھائے گی۔ خطے کی محرومیوں ،استحصالیوں اور نااانصافیوں کے خلاف بھرپور عوامی جدوجہد کریں گے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین کا ایک کلی منشور ہے کشمیر کے لیے الگ سے ترتیب دیں گے ، دوست کام کر رہے ہیں بہت جلد منشور عوام کے سامنے پیش کریں ، منشور عام آدمی کی آواز ہو گا ، مجلس وحدت مسلمین کے تمام تر فیصلے پولیٹیکل کونسل آزاد کشمیر کرے گی ، اوپر سے کوئی بھی فیصلہ نافذ نہیں کیا جائے گا۔ پولیٹیکل کونسل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر بااختیار ہے یہاں کے معروضی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے جو بھی فیصلہ ہو گا ، قیادت ان کے ساتھ ہو گی۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) سعودی صوبہ قطیف کے باشندے شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کی سزائے موت کے خلاف آزاد کشمیر کی جعفریہ تنظیمات کا احتجاج، علمدار چوک سے مرکزی ایوان صحافت تک ریلی کاانعقاد ، شدید بارش اور سردی کے باوجود بڑی تعداد میں مظاہرین کی سعودی حکومت کے خلاف نعرے بازی ، احتجاجی ریلی کی قیادت سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیرعلامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی ، چئیرمین جعفریہ سپریم کونسل سید شبیر بخاری،میجر(ر) بشیرکاظمی نے کی۔ شرکائے ریلی نے سعودی حکمرانوں کی دہشتگردی کے شکار عالم دین شیخ باقر النمر کی تصاویر اور کتبے اٹھا رکھے تھے ، پرامن احتجاجی ریلی علمدار چوک سے مرکزی ایوان صحافت کے سامنے پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر لی، جبکہ مفتی کفایت حسین نقوی ، سید شبیر حسین بخاری، علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی ، میجر (ر) سید بشیر حسین کاظمی، سید فرزند علی نقوی ، ڈویژنل صدر آئی ایس او سید رضی عباس، نجف علی و دیگر نے خطاب کیا ۔شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پر سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادوا کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ سعودی حکمران تیونس ،مصر اور لیبیا میں عوامی تحریکوں کی کامیابی سے حواس باختہ ہو چکے ہیں اور عرب بہار نامی تحریک کو سعودی عرب میں ناکام بنانے کے لئے قبل ازیں شیخ باقر چھ مرتبہ گرفتار کیا گیا اور ایک نمائشی عدالت کے ذریعہ سے ان پر بے بنیاد الزامات لگا کر سزائے موت سنائی گئی ۔ مہذب دنیا نے ہمشہ ان کی سزائے موت کو ختم کرنے کا تقاضہ کیا لیکن اقتدار کے نشہ میں بدمست آل سعود نے انہیں انتہائی بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ شیخ باقر نمر کا قتل انسانیت کا قتل ہے اس لئے کہ وہ انسانی حقوق کی بات کرتے تھے ۔ مساوات بھائی چارے اور انسانی حقوق کی بات کرتے تھے ۔ شیخ نمر حرمین شریفین کی پاکیزہ آمدن کو غرباء ، مساکین کی فلاح اور دنیا بھر میں موجود مستحقین کی مدد کے لئے استعمال کرنے کا مطالبہ کرتے تھے۔ شیخ نمر کے قتل سے عرب بہار تحریک کو مذید تقویت ملے گی اور پوری دنیا میں سعودی حکمرانوں کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے انہوں نے مسلم دنیا کے حکمرانوں کی بے حسی خاص طور پر حکومت پاکستان کے خاموش اور جانبدارانہ رویہ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔سینئر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آزاد کشمیر علامہ مفتی کفایت حسین نقوی نے کہا کہ ہمارا تعلق قائداعظم کے پاکستان سے ہے ۔ عسکری قیادت دفاعی ادارے کو خوارج کے حامیوں ، متشدانہ اور متعصبانہ ذہنیت کے حامل عناصر سے پاک کرے اور سعودی قیادت میں قائم ہونیوالے 34ممالک کے خارجی اتحاد کا حصہ بننے سے گریز کیا جائے ۔ لاہور میں داعش کے لئے بھرتیوں کا انکشاف کوئی معمولی بات نہیں افواج پاکستان اور قوم نے امن و استحکام کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں ۔ مگر سرکاری اداروں اور افواج میں موجود کالی بھیڑیں سارے کئے کرائے پر پانی پھیر رہی ہیں ۔ جن کا سد باب کرنے کی ضرورت ہے۔ چئیرمین جعفریہ سپریم کونسل سید شبیر بخاری نیکہا کہ شیخ نمر کا قتل انسانی حقوق کے اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ، شیخ نمر نے ہمیشہ انسانی حقوق ، مساوات ، اقلیتوں کے حقوق اور کعبۃ اللہ کی پاکیزہ آمدن کو عوام کی فلاح کے لئے استعمال کرنے کی بات کی۔ کبھی دہشتگردی کی راہ پر چلے نہ دہشتگردی کی حمایت کی ۔ ان کا تعلق القاعدہ جیسی بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم سے جوڑنا انتہائی مضحکہ خیز اور حقائق سے چشم پوشی ہے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر نے مشکلات کے باوجود بہترین کام کیا ، شعبہ تنظیم سازی آپ کے ان تمام کاموں کو سراہتا ہے ، ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین پاکستان برادر یعقوب حسینی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر کے ریاستی شوریٰ کے اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ کشمیر کا سفر دشوار گزار، 100کلو میٹر چار گھنٹوں میں طے ہوتا ہے ، جبکہ دوسری طرف مجلس وحدت کے اتحاد بین المسلمین و دیگر امور کے لیئے کئے گئے کام قابل ستائش ہیں ،کراچی تا کشمیر بکھرے معاشرے کے انمول افرادکو وحدت کی لڑی میں پرونا حدف اولین ہے، ہم ایک دوسرے کی مشاورت سے مزید نکھار لائیں گے، آپس میں مل جل کر ملت کی خاطر کام کو اپنا شیوہ قرار دیں گے ، ہر اس جگہ جائیں گے جہاں ہمارا ایک سفیر بھی موجود ہے ، ہم امن کے داعی و امن کے محب ، اسی مشن و مقصد کو لیکر آگے بڑھیں گے، اضلاع و یونٹ سطح تک جا کر گھر گھر یہ پیغام پہنچائیں گے ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا شعبہ تنظیم سازی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، یہ کام کرے گا تو افراد میسر ہوں گے ، افراد کو ایک لڑی میں پرو کر منظم کرنا شعبہ تنظیم سازی کا کام ہے ، جب یہ ایک لڑی بن جائیں گے تو ملت کے لیے کسی بھی مشکل کا آنا ہی مشکل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ریاستی سیکرٹری جنرل کی قیادت میں جس طرح مجلس کشمیر میں اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے ،اس کو نہ صرف جاری رکھے گی بلکہ بہتر سے بہتر تر بنائے گی۔

وحدت نیوز(آزادجموں کشمیر) ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر کے بھی تمام اضلاع میں ریلیوں کا انعقا دکیا گیا، مرکزی ریلی کا انعقاد دارالحکومت مظفرآباد میں مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر ، جعفریہ سپریم کونسل ، آئی او، آئی ایس ، انجمن جعفریہ او و دیگر ملی تنظمیات کے اشتراق سے ہوا، ریلی کی قیادت ممبر اسلامی نظریاتی کونسل مفتی کفایت نقوی، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی، چئیرمین جعفریہ سپریم کونسل آزاد کشمیر سید شبیر حسین بخاری ، صدر انجمن جعفریہ مظفرآباد سید بشیر حسین کاظمی ، سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم مظفرآباد مولانا طالب ہمدانی و دیگر علماء و زعماء نے کی ، ریلی کا آغاز مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری سے ہوا، ریلی اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی عزیز چوک پہنچی ، دوران ریلی مردہ باد امریکہ ، مردہ باد اسرائیل سے فضا گونجتی رہی۔


ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی، علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی و دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ خمینی بت شکن سال ہا پہلا فرمان کہ اسرائیل ملت اسلامیہ کے دل میں خنجر کی مانند ہے، ملت نے دیکھا کہ آج اسرائیل کسطرح مسلمانوں کس طرح سے اذیت دے رہا ہے، غزہ پر حملہ کر دیا، دودھ پیتے بچوں تک کو بھی نہ چھوڑا،شوسل میڈیا پر تصاویر دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، مگر ہمارے حکمرآن خاموش، عرب حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ، عرب حکمران شام کے معاملے پر تواکھٹے تھے،شام کے لیئے جنگ کے پورے اخراجات برداشت کرنے والے اسرائیلی بچوں کے لیئے کچھ کھانے کو بھی بھیج نہیں رہے، کیا یہ بے حسی نہیں ، ہمارا قبلہ اول اسرائیلی قبضے میں ہے، فلسطینی مسلمان ظلم چکی میں پس رہے ہیں ، کشمیر پر ظلم و ستم کی داستانیں رقم کی جارہی ہیں ، کب مسلم دنیا کے حکمران سمجھیں گے؟ کب تک وہ اپنے اقتدار کو دوام دینے کے لیئے امریکہ و اسرائیل کی غلامی کو گلے کا طوق بنا کر رکھیں گے، نہیں اب امت مسلمہ کو متحد ہونا ہو گا، ظالم کے مقابلے میں میدان عمل میں آنا ہو گا۔


مقررین نے کہا کہ قبلہ اول کی آزاد ی ہماری یہ احتجاجی تحریک جاری و ساری رہے گی ، ہم اس وقت تک میدان میں رہیں گے جب تک قبلہ اول کو پنجہ اسرائیل سے چھڑا یا نہیں جاتا، انہوں نے کہا کہ یوم القدس صرف قدس تک محدود نہیں بلکہ دنیا میں جہاں کہیں بھی ظلم ہو رہا ہے، اس کے خلاف احتجاج کا دن ہے ، وہ چاہے شام ہو یا عراق، فلسطین ہو یا کشمیر جہاں بھی ظلم ہو گا ، ہم اس کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے، مقررین نے داعش کی طرف سے انبیاء علیھم السلام و صحابہ کرام کے مزارات کی مسمارگی بھی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا کہ مسلمان متحد و منظم ہو کر ظلم ، استبداد، طاغوت و استعمار کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ، انہوں نے کہا کہ خمینی بزرگوار نے فرمایا تھا کہ اگر تمام مسلمان متحد ہو کر ایک ایک بالٹی پانی کی اسرائیل پر بہائیں تو اسرائیل نیست و نابود ہو جائے گا، اور ولی فقیہ آیت اللہ خامنہ ای نے بھی کہا ہے کہ جس طرح عرب دنیا شام کے خلاف متحد تھی اگر اسرائیل کے خلاف متحد ہوجا تو اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا،اب اسرائیل کی نابودی کا وقت آچکا، مٹھی بھر صہیونی مسلمانوں کو یرغمال نہیں بنا سکتے بلکہ مسلمان اپنے اتحاد سے صہیونیت کو شکست فاش دیں گے، ریلی کا اختتام دعائے وحدت سے ہوا، آخر میں اسرائیل کے وزیراعظم کا پتلہ بھی نذر آتش کیا گیا۔


دارالحکومت مظفرآباد کی دوسری ریلی گڑھی دوپٹہ کی جامع مسجد سے نکل کر کالج چوک پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں مقررین نے خطاب کیا ، ریلی مجلس وحدت مسلمین گڑھی دوپٹہ وآئی ایس او کے زیر اہتمام تھی، ریلی کی قیادت سرپرست مجلس وحدت مسلمین گڑھی دوپٹہ حاجی سید قربان حسین بخاری، مولانا منیر بلوچ، سیکرٹری روابط ایم ڈبلیو ایم ضلع مظفرآباد سید طفیل نقوی، سیکرٹری جنرل کھٹپورہ حافظ اشتیاق حسین کاظمی نے کی، مقررین نے اپنے خطاب میں اسرائیلی مظالم اور قبلہ اول پر قبضہ کی مذمت کی اور مسلم دنیا سے بیدار ہونے کا مطالبہ کیا۔


دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی گاؤں کمہار بانڈی میں بھی ریلی کاانعقاد کیا گیا جس کی قیادت ضلعی سیکرٹری تربیت و تبلیغات مولانا سید مجاہد حسین کاظمی صاحب نے کی۔


ضلع ہٹیاں بالا کی مرکزی ریلی کچھا سیداں کی امام بارگاہ سے کچھا بازار تک نکالی گئی جس کی قیاد ت علامہ فضل عباس نقوی، ضلعی کوآرگنائزر ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر سید عارف کاظمی نے کی ، ریلی آئی ایس او کے اشتراق سے نکالی گئی۔


ضلع نیلم کی مرکزی ریلی میرپور تکیہ سیداں جامع مسجد سے نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پیر سید ظاہر حسین نقوی نے کی۔


انجمن امامیہ باغ اور مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت مولانا اقبال ساجدی نے کی۔
ضلع باغ کی دوسری بڑی ریلی نمب سیداں جامع مسجد سے برآمد ہوئی، جو حسینی چوک نمب سیداں اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت ریاستی سیکرٹری تربیت مولانا سید افتخار الحسن جعفری نے کی۔


مدرسہ شہید عارف حسینی ؒ سے مرکزی ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کا اہتمام ملی تنظیمات نے ملکر کیا ، ریاستی سیکرٹری شماریات سید شعیب حسین بخاری اور ضلعی سیکرٹری یوتھ سید احسن بخاری نے ریلی سے خطاب کیا۔


مجلس وحدت مسلمین، آئی ایس او اور آئی او کے زیر اہتمام مرکزی ریلی سادات کالونی سے نکالی گئی، جس کی قیادت ضلعی سیکرٹری جنرل سید ناظر عباس نقوی، میرپور سٹی کے سیکرٹری جنرل سید واجد شمسی، خطیب جامع مسجد علامہ سید تنویر حسین شیرازی و کابینہ کے دیگر احباب نے کیا ۔
ان ریلیو ں میں صہیونی اسرائیل کے مظالم اور قبلہ اول پر قبضہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree