وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کراچی میں سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حق گوئی اور بے باکی اس ملک میں جرم بن چکی ہے۔ جسے روکنے کیلئے گولی کا سہارا لیا گیا مگر مجرموں اور دہشت گردوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہیئے کہ حق و سچ کی آواز کو گولی سے دبانا ممکن نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس قاتلانہ حملے میں ملوث مجرموں کو بےنقاب کرتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ دریں اثناء 20 جمادی الثانی خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرا (س) کے جشن میلاد اور عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مسلم خواتین کو چاہیئے کہ وہ خاتون جنت کے نقش قدم پر چل کر عصر حاضر میں اپنا عظیم کردار ادا کریں۔ حضرت فاطمہ الزہرا (س) کی سیرت طیبہ ہر دور کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔ مغربی ثقافت نے آزادی کے نام پر انسانیت کو فحاشی، عریانی، بےحیائی اور بے راہ روی کا تحفہ دیا ہے۔ دین مقدس اسلام نے خواتین کے حقوق اور آزادی کا دفاع کیا ہے۔ خاتون جنت کا یوم ولادت اور عالمی یوم خواتین تمام عالم انسانیت کو مبارک ہو۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree