وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور امام جمعہ والجماعت گلگت علامہ سید راحت حسین الحسینی دفاع وطن کنونشن میں شرکت اور خصوصی خطاب کے لئے پنڈال میں پہنچ چکے ہیں ، قائدین کی پنڈال میں آمد پر فضاء لبیک یا حسین (ع) کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ، شرکاء نے کھڑے ہو کر اپنے محبوب قائدین کا استقبال کیا، عوام کا جمع غفیر قائدین کا خطاب سنے اور ایک جھلک دیکھنے کے بیتاب ہے ۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسٹیج پر پہنچ کر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو بوسہ دیا اور ان سے بغل گیر ہوئے ۔ سینیٹر فیصل رضا عابدی اور رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا نے کھڑے ہو کر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور علامہ آغا راحت حسین الحسینی کو خوش آمدید کہا ، مصافحہ کیا اور بغل گیر ہو ئے۔
وحدت نیوز (بلتستان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اسکردو پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اسکردو میں منعقدہ کانفرنس بعنوان ’’ عظمت شہداء کانفرنس ‘‘ میں شرکت کے لیے اسکردو پہنچے ہیں۔ اس موقع پر اسکردو ائیرپورٹ پر علامہ آغا علی رضوی، علامہ شیخ کریمی، علامہ شیخ علی احمد نوری، شیخ اعجاز بہشتی سمیت دیگر کارکنان نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پرتپاک استقبال کیا۔
علامہ راجہ ناصر عباس سمیت دیگر مرکزی قائدین 25 مئی کو 13 رجب المرجب یوم ولادت امام علی (ع) کی مناسبت سے روندو میں منعقدہ جلسہ عید سے خطاب کریں گے جبکہ 26 مئی کو سانحہ 88، سانحہ کوہستان، سانحہ چلاس، سانحہ بابوسر کے شہداء اور ملت پاکستان کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقدہ عظمت شہداء کانفرنس میں بھی خطاب کریں گے۔ عظمت شہداء کانفرنس 26 مئی بروز اتوار کو یادگار شہداء اسکردو پر منعقد ہوگی۔