وحدت نیوز(نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و رُکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد امین شہیدی نے نجف اشرف میں ایک وفد کے ہمراہ آیت اللہ العظمٰی السید سعید الحکیم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مہدی نجفی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل نجف اشرف علامہ ناصر عباس نجفی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران علامہ محمد امین شہیدی نے بزرگ آیت اللہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی دہشتگرد قوتوں اور تکفیری عناصر کے مقابلے میں پہلا محاذ ہے، جہاں سے افغانستان، بحرین، عراق، شام، لیبیا اور دیگر ممالک میں دہشت گردوں کو ایکسپورٹ کیا جاتا ہے، اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مکتب اہل بیت (ع) کی مدافع قوت کے طور پر فرنٹ لائن پر کھڑی ہے۔

 

نجف اشرف سے جاری بیان کے مطابق علامہ محمد امین شہیدی نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین دہشت گردی، فرقہ واریت، خودکش حملوں اور آل یہود و آل سعود کی انسانیت دشمن سازشوں کے مقابلے میں اپنی اجتماعی، سیاسی اور فکری جدوجہد کے ساتھ پوری قوت سے استقامت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ پاکستان کے ساٹھ فیصد سے زائد بریلوی سنی عوام اہل بیت (ع) کے محب اور اخوت و بھائی چارے پر یقین رکھتی ہے، ہماری کوشش اور جدوجہد بھی اسی لیے ہے کہ تکفیری سوچ کے حامل شرپسندوں کے چنگل سے شیعہ اور سنی عوام کو وحدت و اتحاد کی طاقت ور حکمت عملی کے ذریعے سے آزادی دلائیں۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمیں آپ کی معنوی حمایت اور فکری رہنمائی کی ضرورت ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree