وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک الہی تنظیم ہے جس کا ہدف اسلام ناب محمدی کا اجراء، اتحاد بین المسلمین  اور پاکستان میں ملت تشیع کو مظبوط اور مستحکم بنانا ہے، محترمہ حنا تقوی کا پنگالی ٹاون یونٹ کے قیام کے موقع پر خطاب ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے تنظیم سازی کے شعبے میں بھرپور فعالیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی صاحبہ نے پنگالی یونٹ تشکیل دیا ، اس موقع پر خواتین کی کثیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ مشن امام حسین ع جاری رکھنے کے لیے مذہب کیساتھ سیاست کے میدان میں بھی متحرک رہنے کی ضرورت ہے ، مجلس وحدت مسلمین ہمیں ایک سیاسی پلیٹ فارم بھی عطا کرتی ہے جہاں امام زمانہ عج کی زیر سرپرسری  ملت کے حقوق اور تشخص کے لیے مل کر جدوجہد کی جاسکتی ہے۔ اختتام محفل پر جشن ولادت مولا حسین ع کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔

وحدت نیوز(سکھر) عید میلاد النبی ص و ھفتہ وحدت کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ امام خمینی رح کے فرمان پرلبیک کہتے ہوئے ھفتہ وحدت کو بھرپور انداز سے منائیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین کے کارکن استقبالیہ کیمپس لگا کرجلوس میلادالنبی ص کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کریں گے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو یم ضلع سکھر کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل برادر احسان علی شر ایڈوکیٹ سیکریٹری روابط برادر محسن سجاد اور سیکریٹری سیاسیات ان کے ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میںایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نےکہا کہ ہماری جماعت اس وقت امن کی بقا ء کیلئے اتحاد بین المسلمین کو سب سے ضروری سمجھتی ہے. ہم نے کبھی بھی رنگ و نسل یا مذہب کے بنیاد پر تقسیم بندی نہیں کی بلکہ ہر رنگ و نسل اور ہر مذہب سے تعلق رکھنے والوں کی مدد کی ان کی خدمت کی اور ان کیلئے جتنا ممکن تھا کام کیا. بیان میں کہا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ تمام مذاہب کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے اور اتحاد بین المسلمین کیلئے کام کیا ہے. اپنے اہل سنت بھائیوں کے ساتھ کہی بار ہم ایک ساتھ رہے ہیں چاہے عید میلاد النبی کی بات آئی ہو یا کہ ان کے ساتھ ایک ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرنے کی ہم ہمیشہ ان کے ساتھ اتحاد میں پیش پیش رہے ہیں ہم نے اپنے بھائیوں کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے. ان کے خوشی اور غم میں شریک رہے ہیں. ہمارے مرکزی قائدین نے ملکی سطح پر اہل سنت سے وابسطہ لوگوں کا ساتھ بھی دیا ہے اور ہماری جماعت انکے حمایت یافتہ بھی ہے اسکے باوجود چند شر پسند عناصر ہماری جماعت پر مذہب کے نام پر تقسیم کروانی والی جماعت کا الزام لگاتے ہیں جو کہ قابل حیرت ہے.

انہوں نے مزیدکہا کہ اگر پچھلے چند سالوں پر نظر ثانی کی جائے تو ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے اراکین اہل سنت سے وابسطہ لوگوں کے خوشیوں اور غموں میں ان کے ساتھ رہے ہیں عید ملاد النبی کے موقع پر ہر سال ہمارے بھائی ہمیں ان کی جانب سے منعقد ہونے والے بڑے اجتماع میں دعوت دیتے ہیں اور ہر بار ہمارے اراکین شرکت کرتے ہیں اس کے علاوہ ہم ان کے غموں میں بھی ان کے ساتھ رہے ہیں.آخر میں انہوں نےکہاکہ عوام کو بھی چاہئے کہ وہ شر پسند عناصر کو پہچانے اور ان کے باتوں سے کسی کو اپنا دشمن نہ سمجھے اور ساتھ ہی ساتھ ہمارے اہل سنت بھائیوں سے بھی اچھا رویہ رکھے اور اتحاد بین المسلمین قائم کرنے میں اپنا حصہ ڈالے.

وحدت نیوز(اسلام آباد) امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا واحد حل اتحاد بین المسلمین میں مضمر ہے۔عالم اسلام اتحاد واخوت کے ہتھیار سے یہود ونصاری کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل سیدہ قندیل زہرہ نقوی نے البصیرہ کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد مثالی ہے۔جس کا عملی مظاہرہ عید میلاد النبی کے جلوسوں میں اہل تشیع کی شرکت اور عزاداری کے ہروگراموں میں اہل سنت برادران کی طرف سے سبیلیں لگا کر کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کا کردار ہر میدان میں مشعل راہ ہے. عصر حاضر کی مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے خواتین کو ثانی زہرا س کی سیرت و کردار سے رہنمائی لینا ہو گی۔البصیرہ دورے کے دوران  خواہر صدیقہ، خواہر روزینہ،خواہر سمن زہرا اور فروا نقوی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

وحدت نیوز (کراچی) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں بیلنس پالیسی کا ایک اور شاخسانہ ،مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل سید زین رضا رضوی کو کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کرلیا ہے،تفصیلات کے مطابق گذشتہ نصف شب زین رضا رضوی  کے گھر سی ٹی ڈی کی بھاری نفری نے چھاپہ مارکرانہیں گرفتار کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، اہل خانہ کے مطابق سکیورٹی اہلکار زین رضا کی موٹر سائیکل بھی ہمراہ لے گئے ہیں، واضح رہے کہ زین رضا رضوی ضلع وسطی میں سیاسی وسماجی سرگرمیوں میں کافی فعل شخصیت ہیں جن کی اتحاد بین المسلمین کے قیام کے لئے بھی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

زین رضا رضوی کی بلاجواز گرفتاری پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی اور کراچی ڈویژ ن کے سیکریٹری جنرل میثم عابدی نے درعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو چادر اور چار دیواری کی پامالی قرار دیا ، رہنمائوں نے کہاکہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے ظالم اور مظلوم کوایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کا عمل مسلسل جاری ہے جس سے ملت جعفریہ کے اضطراب میں شدت آتی جا رہی ہے ،حکمران ایم ڈبلیوایم کے مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں ، زین رضا رضوی بے قصور ہیں سکیورٹی داروں کے پاس ان کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے وگرنہ ان کی گرفتاری اغواءشمار کی جائے گی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی اورمرکزی سیکریٹری تعلیم نثارعلی فیضی کی ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ثاقب اکبر نقوی سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال، تفصیلات کےمطابق ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما سید اسد عباس نقوی اور ثارعلی فیضی نے مختلف دینی ومذہبی جماعتوں کے غیر سیاسی اتحاد ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنمااور البصیرہ کے چئیرمین ثاقب اکبر نقوی سے ان کے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے کونسل کی فعالیت، مقاصد کے حصول اور اہدافات کت حوالے سے تفصیلی بات چیت کی رہنمائوں نے وطن عزیز میں مختلف مسالک کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے ملی یکجہتی کونسل کے موثر کردار کی تعریف کی اور اسے مزید وسعت دینے کی ضرور ت پر اتفاق کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم رہنما اسد عباس نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اتحاد بین المسلمین کے قیام کیلئےملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree