ہمارے خدمات صر ف بیانات کے حد تک محدود نہیں عوام ہمارے گزشتہ کارکردگی سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ انتخابات مثبت تبدیلیوں کیلئے بہترین موقع ہے ۔بشرطیکہ اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے امانتدار،معاملہ فہم اور غریب عوام کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے نامزد امیدواروں کو ملنا چاہی
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی صوبائی اہم دو روزہ اجلاس کے بعد مرکزی سیکرٹری جنرل ،ومرکزی اراکین کابینہ صوبائی کابینہ نیز مختلف اضلاع کے عہدہ داران کی مشترکہ پریس کانفرنس
وطن عزیز پاکستان کو جن مسائل کا سامنا ہے اس سے آپ بخوبی واقف ہیں اور روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روز گاری ، لوڈ شیڈنگ،دہشت گردی یہ سب ہمارے نالائق حکمرانوں کا وہ کارنامہ ہے جو غریب عوام عذاب کی صورت میں بھگت رہی ہیں