وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ احمد اقبال رضوی نے سندھ میں رینجرز کو اختیارات دیے جانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز کو اختیارات دینے انتہائی ضروری تھے۔دہشت گردی کے خاتمے میں سیاسی مصلحتیں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں جن کو عسکری طاقت سے ہی عبور کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے کراچی کو مسلسل کاروائیوں کا نشانہ بنا کر پورے ملک کی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا تھا۔جو قوتیں رینجرز کو اختیارات دینے کی مخالف ہیں وہ پاکستان دشمنوں کے ہاتھ مضبوط کرنا چاہتی ہیں۔ پاکستان کی سالمیت و بقا کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے قومی سلامتی کے دشمنوں پر آہنی ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے جسے صرف رینجرز کے ذریعے ہی ممکن بنایا جا سکتاہے۔انہوں نے سابقہ ڈی جی رینجرز رضوان اختر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ میں دہشت گردی پر قابو پانے کا کریڈٹ ڈی جی رینجرز کو جاتا ہے جنہوں نے پیشہ وارنہ صلاحیتوں اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی دباو کو اپنے اہداف کی راہ میں حائل نہیں ہونے اور کراچی میں امن کے قیام کو یقینی بنایا۔رینجر ز کو اختیارات دیے جاتا سندھ کے عوام کے مطالبے کی تکمیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس کی راہ میں کسی بھی رکاوٹ کو حائل نہ ہونے دیا جائے۔سندھ میں کالعدم جماعتیں ملک دشمن عناصر کی سہولت کار بنی ہوئی ہیں ان جماعتوں کے خلاف بھرپور کاروائی ازحد ضروری ہے۔انہوں نے حکومت کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کو اختیارات دینے پر حکومت کو پوری قوم کی تائید حاصل ہے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین کی قیادت میں میئر ملتان چوہدری نوید آرائیں سے ملاقات کی، وفد میں سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، ضلعی سیکرٹری جنرل ملتان سید ندیم عباس کاظمی، ملک عامر کھوکھر اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید آرائیں بھی موجود تھے۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے چوہدری نوید آرائیں کو میئر ملتان بننے کی مبارکباد دی اور ملتان شہر کی ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ بلدیاتی اداروں تک اختیارات کی منتقلی سے عوامی مسائل حل ہوں گے، جب تک اختیارات منتقل نہیں ہوں گے عوامی استحصال دور نہیں ہوگا، علامہ اقتدار نقوی نے میئر ملتان کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ آپ بطور میئر شہر کی ترقی اور خوبصورتی کے لیے غیرمعمولی اقدامات اُٹھائیں گے۔ ملتان شہر میں واسا اور پانی کے مسائل فوری حل طلب ہیں، محکموں میں کرپٹ افراد کا خاتمہ غریب عوام کا مطالبہ ہے۔ ملتان کے باسیوں کے آپ سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین ملکی ترقی اور استحکام کے لیے ضلعی حکومت کے شانہ بشانہ ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی طرف سے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع دینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے سندھ میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو مربوط انداز میں آگے بڑھانے میں مدد ملے گی، کراچی میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات اور اسٹریٹ کرائم سے نبرد آزما ہونے کے لیے بااختیار رینجرز کی موجودگی اشد ضروری تھی۔ انہوں نے نومنتخب وزیر اعلی کے اس فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے اس کے نتیجہ خیز ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعلیٰ کو دہشت گردی، لاقانونیت، عدم تحفظ اور بدامنی سمیت لاتعداد چیلنجز کا سامنا ہے، کراچی کو پُرامن بنانے کے لیے انہیں سیاسی و بیرونی دباؤ سے آزاد رہتے ہوئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے، پوری قوم کالعدم جماعتوں کے خلاف بھرپور آپریشن کا مطالبہ کر رہی ہے، انتہا پسندی کو شکست دینے کے لیے یہ اقدام انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے قوم کی خواہشات کو مدنظر رکھ کر فیصلے کیے جائیں اور سیاسی مصلحتوں کو خاطر میں نہ لایا جائے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے کونسلر محمد مہدی نے کہا ہے کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے عوام کے مسائل حل ہونگے۔ منتخب نمائندوں کا فرض ہے کہ جس طرح عوام نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنا نمائندہ منتخب کیا ہے لہذا وہ اپنا فرض منصبی سمجھتے ہوئے اپنی اعلیٰ کارکردگی کا معیار قائم رکھتے ہوئے اس اعتماد پر پورا اُترینگے۔ تمام منتخب نمائندوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دیانتداری سے اپنے فرائض سر انجام دینگے اور اپنے سرکاری فنڈز دیانتداری سے خرچ کرینگے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان کے ثمرات سے استفادہ کرسکے۔ اور مستقبل میں عوام کو تعلیم ، صحت ، سماجی بہبود ، امن و امان اور دیگر مسائل کے حل کے لیے راہ ہموار ہوجائے۔ صوبے میں عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونے چاہیے۔ صوبے میں بلدیاتی اداروں کی فعالی سے ترقی کے عمل میں تیزی کے ساتھ ساتھ امن و امان کی مجوعی صورتحال میں بھی نمایاں بہتری آنی چاہیے۔ مجلس وحدت مسلمین یقین رکھتی ہے کہ کامیاب ہونے والے امیدوار جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ایمانداری ، خلوص نیت اور قومی جذبے سے کام کرینگے کیونکہ خالق حقیقی کی خوشنودی خدمت خلق میں ہی پوشیدہ ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree