وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی معاشرہ کی تعمیر و ترقی اساتذہ اور ڈاکٹر کی خدمات کے بغیر ممکن نہیں لیکن ہمارے ملک میں سب سے زیادہ ان دونوں پیشوں سے تعلق رکھنے والوں کی بے توقیری کی جاتی ہے۔ نہایت افسوس کا مقام ہے کہ اساتذہ اور ڈاکٹر ز کو بھی حقوق کے لیے سڑکوں میں آنا پڑتا ہے اور جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں اساتذہ کی بے توقیر ی کے ساتھ ساتھ انکا معیار زندگی بھی قابل رحم ہوتا ہے جبکہ وہ قوم کی تابناک مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ جی بی میں این آئی ایس اساتذہ کے مسائل ایک بڑے عرصے سے لٹکے ہوئے ہیں اورانہیں دلاسے پے دلاسے دئیے جارہے ہیں ۔ صوبائی حکومت ان اساتذہ کے ساتھ انصاف کرے اور ان کے مسائل حل کرے۔ان کے علاوہ کنٹرکٹ پر خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹر ز کے مطالبات کو فوری طور حل کرے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کسی طور صوبائی حکومت کے حق میں نہیں کہ ہر مسئلے پر عوام احتجاج کرے۔ بہت سار ے مسائل ایسے ہیں جنہیں حل کرنے کے حکومت کو خود سے کردار ادا کرنا چاہیے۔آغا علی رضوی نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان میں تعلیم اور صحت پر توجہ دے اور دونوں محکموں میں موجود خامیوں کو دور کرے۔ ان دو نوں شعبوں کو نظر انداز کرنا قوم کے ساتھ خیانت ہے۔ گلگت بلتستان کے عارضی ڈاکٹر ز نے دور دراز علاقوں میں خدمات سرانجام دیں ہیں انکی خدمات کو فراموش کسی صورت نہیں کیا جاسکتا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے چیئر مین نثارعلی فیضی نے کہا کہ سانحہ پشاور نے دہشتگردوں کی داعش ذہنیت کو پوری قوم کے سامنے آشکار کر دیا ہے تکفیری فکر رکھنے والی قوتیں اسلام بیداری کی لہر سے خوفزدہ ہیں اور اسلام کے چہرے کو مسخ کر کے اسکا راستہ روکنے کے درپے ہیں اس مکروہ اور بزدلانہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیئے بر بریت اور سفاکیت کے انتہا تک پہنچ چکے ہیں معصوم جانوں کو بے رحمی سے قتل کر کے ان سفاک دہشتگردوں نے پوری پاکستانی قوم کے ساتھ ساتھ تمام اقوام عالم کو مغموم کیا ہے یہ لہو انشاءاللہ انکی تباہی و بربادی کا باعث بنے گا دوسری طرف اس واقعہ میں شہید ہونے والے اساتذہ و پرنسپل کا کردار مثالی ہے کہ جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر بھی طلباءکی جانوں کو بچانے کی کوشش کی وہ قوم جس میں مستقبل کے معماروں کی حفاظت و نگہداشت کے لیئے ایسا جذبہ موجود ہو اس قوم کو کبھی شکست نہیں دی جاسکتی۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے خیر العمل فاﺅنڈیشن کے مرکزی آفس میں سانحہ پشاور کے شہداءکے لیئے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

 اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے ترجمان اور خیرالعمل فاﺅنڈیشن کی کور کمیٹی کے ممبر علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ سانحہ پشاور تاریخ کی بد ترین دہشتگردی ہے اب پوری قوم کو دہشتگردوں کے خلاف اٹھنا ہو گا اور پاک فوج کا ساتھ دینا ہو گا تاکہ ملک سے اس ناسور کاخاتمہ ہو اور ملک میں امن کی فضا قائم ہو انہوں نے کہا حضرت امام علیؑ نے اپنی وصیت میں فرمایا ہے ظالم کے دشمن اور مظلوم کے حامی بن کر رہو اور وقت کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ ہمیں اب کھل کر مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت کرنا ہو گی۔نثار علی فیضی نے کہا مجلس وحدت مسلمین اس مشکل گھڑی میں سانحہ پشاور کے شہداءکے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے آخر میں شہداءکے لیئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کی دعاکی گئی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree