وحدت نیوز(سجاول) عالمی یوم دمہ کےموقع پر خیرالعمل فاؤنڈیشن شعبہ ویلفیئر مجلس وحدت مسلمین کےتحت سجاول میں بھی آگہی واک کا انعقاد کیا گیا ،صوبائی رہنما مختیار دایو ،ضلعی سیکریٹری جنرل مظفر لغاری ،ایم ایس سول اسپتال سجاول ڈاکٹر امیر علی شاہ ،ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ہیلتھ ڈپارنمنٹ ڈاکٹر انور میمن ،ڈاکٹر علی شورو اس کے علاوہ سیاسی سماجی رہنماؤں ،سول سوسائٹی اور میڈیا کے افراد نے شرکت کی ،واک سول اسپتال سجاول سے مین بس اسٹاپ تک کی گئی۔

وحدت نیوز(گلگت)  مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبے خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام دمہ کے عالمی دن آگاہی مہم کے طور پر منایا گیا۔دمہ کے عالمی دن کے موقع پر خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام عوام کو آگاہی دینے کیلئے واک کا انعقاد کیا گیا۔رکن قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی رضوان علی کی قیادت میں وحدت ہائوس سے کیپٹن شہید ضمیر عباس چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں سول سوسائٹی کے علاوہ پیرامیڈیکل سٹاف، صحافی برادری اور مجلس وحدت کے اکابرین نے شرکت کی۔اس موقع پر عوام الناس کو دمہ کے موذی مرض سے بچائو کے طریقے اور علاج کے متعلق ہیند بل/ پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔کیپٹن ضمیر عباس چوک پر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علی گوہر نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دمہ سے بچائو کے اصول ،دمہ کے بنیادی وجوہات اور احتیاطی تدابیر پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اس بیماری کی وجہ سے ہزاروں افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں ،اگر عوام آگاہ ہوں تو کسی حد تک اس بیماری سے نجات ممکن ہے۔اس کے علاوہ دمہ کے مریضوں کو احتیاطی تدابیر کے ذریعے سے بہت حد تک دمہ کے شکار مریضوں کی تکلیف کو کم کیا جاسکتا ہے۔

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کے تعاون سے عالمی یوم استھما دمہ کے موقعے پر ایم ڈبلیوایم کےفلاحی شعبے خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے ویلفیئر آفس بیراج کالونی سکھر میں  فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،کیمپ میں ڈاکٹر فیض احمد بگھیو نے دمہ کے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات  بھی فراہم کیں ،اس کے ساتھ ساتھ اضافی طورپر  شعبہ صحت کی طرف سے تمام دمہ کے مریضوں  کا مفت بلڈ شوگر ٹیسٹ کیمپ بھی لگایا گیا،عوامی سطح پر دمہ کے مریضوں  کے لئے کیمپ لگائے جانے کے اقدم کو بھر پور پزیرائی ملی،عوام کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی و مذہبی تنظیموں، اراکین انجمن حیدری، حیدری جامع مسجد پرانہ سکھر و  اراکین انجمن امامیہ، مرکزی امام بارگاہ غریب آباد سکھر نے بھی کیمپ کا دورہ و استفادہ کیا۔

وحدت نیوز(ٹنڈو محمد خان) خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام عالمی یوم استھما دمہ کے موقعے پہ ٹنڈومحمد خان میں بھی آگہی مہم کے سلسلے میں واک کا اہتمام کیا گیا، اس حوالے سے سرکاری اسپتال سے پریس کلب تک  دمہ کی آگاہی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی جس میں سرکاری ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر لیاقت قمبرانی ،ڈاکٹر امیر علی چنا اور مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل محمودالحسن  نے خطاب کیا جبکہ شہریوں نے بھی شرکت کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree