وحدت نیوز (جھنگ)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی کی سربراہی میں ایم نمائندہ وفد نے جھنگ میں آزاد امیدوار شیخ وقاص اکرم کیساتھ ملاقات کی اور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران ایم ڈبلیو ایم کی سیاسی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے تکفیری امیدواروں کے مقابلے میں شیخ وقاص اکرم کی حمایت کا اعلان کیا۔ ایم ڈبلیو ایم ذرائع کے مطابق انتخابات 2018ء کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کیساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کے باوجود ایم ڈبلیو ایم نے آزاد امیدوار کی حمایت کا اعلان جھنگ الیکشن میںقومی اسمبلی کی نشست پر تکفیری دہشت گرد کالعدم جماعت کےسربراہ احمد لدھیانوی، صوبائی نشستوں پر گستاخ اماؑم زمانہ کے بیٹے اور لشکر جھنگوی کے سرغنہ معاویہ اعظم طارق سمیت تکفیری امیدواروں کو شکست دینے کیلئے کیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران سید اسد عباس نقوی، شیخ وقاص اکرم، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماؤں حسن رضا کاظمی، علامہ ملازم حسین نقوی، سردار انتخاب بلوچ، سید اخلاق بخاری سمیت جھنگ کی معروف سیاسی شخصیت اختر شیرازی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز  (حیدرآباد)  مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی پولیٹیکل سیکرٹری اسد عباس نقوی نے جمعیت علمائے پاکستان کے صدر اور امیدوار NA-227 ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کے ہمراہ پریس کلب حیدرآباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے ملک میں فرقہ واریت کو ختم کرنے اور دہشتگردوں اور ملک دشمن جماعتوں کا پورے ملک میں مقابلہ کیا ہے اور امت مسلمہ کو جوڑنے کیلئے آپ کی کوششیں لائق تحسین ہیں، آپ کے ان ہی کارناموں کی بنیاد پر مجلس وحدت مسلمین نے حلقہ NA 227 پر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔اسد عباس نقوی نے کہا کہ ہم صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کو اپنی جماعت کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ یہ الیکشن صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر اور JUPکا الیکشن نہیں ہے بلکہ اب مجلس وحدت المسلمین کا بھی الیکشن بن گیا ہے، ان شاء اللہ صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر 25 جولائی کو ہونیوالے انتخابات میں کامیاب ہوکر پارلیمنٹ میں پہنچیں گے اور اتحاد امت کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی جماعت کے تمام ذمہ داران کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی الیکشن مہم چلائیں اور ہر فورم پر ان کی کامیابی کیلئے کردار ادا کریں۔

 اسد نقوی نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کامیاب ہوکر دنیا بھر میں اتحاد امت کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے اور پاکستان کے مظلوموں کی آواز بن کر اُبھریں گے اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔جے یو پی کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ ہم راجہ ناصر عباس کا اور مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے ہماری حمایت کی ہمارا یہ اتحاد یہیں نہیں بلکہ ملی یکجہتی کونسل میں بھی ہم ساتھ کام کر رہے ہیں، سازشی عناصر جو پاکستان میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی سازشیں کر رہے ہیں، ایک دوسرے مسالک کیخلاف زہر اگل رہے ہیں، ایک دوسرے کے قتل کے منصوبے بنا رہے ہیں، ایک دوسرے کی مساجد اور خانقاہوں اور امام بارگاہوں پر حملہ کرکے اور ایک دوسرے کو کافر کہہ کر اُمت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازشیں کرتے رہے ہیں، ان سازشی عناصر کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد امت کا عمل مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکولر عناصر مغربی ایجنڈے کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم اتحاد کے ذریعے اسلام اور مسلمانوں کو لڑانے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے اور امت مسلمہ میں اتحاد یگانگت اور بھائی چارے کی فضاء قائم کر کے اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیں گے۔

واضح رہے کہ اسدعباس نقوی نے دورہ حیدرآباد کے دوران معروف سیاسی رہنما صفدرعباسی اور ناہید خان سے بھی ان کے دفتر میں ملاقات کی، اسد عباس نقوی ، ناہید خان اور صفدر عباسی کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور قومی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے دیگر صوبائی اور ضلعی رہنمابھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے وفدکے ہمراہ ضلع چنیوٹ کا تنظیمی دورہ کیا، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب پرفیسر ڈاکٹر افتخار نقوی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں نے چنیوٹ میں ضلعی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کی جس میں توسیع تنظیم مہم کو تیز کرنے ، آئندہ قومی انتخابات میں ضلع بھر میں بھر پور سیاسی کردار کو یقینی بنانے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے موثر حکمت عملی وضع کرنے پر اتفاق کیا گیا، ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں نے  رجوعہ سادات میں جامعہ بعثت کے پرنسپل علامہ سید حیدر نقوی سمیت دیگر اساتیذکرام اور  طلبا و طالبات سے ملاقات  بھی کی ، جبکہ سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی نے حالات حاضرہ اور نوجوانوں کی ذمہ داری کے عنوان پر طلاب ِ جامعہ کے اجتماع سے خطاب بھی کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی سے پاکستان میں خوشگوارسیاسی تبدیلیوں کےسفرکا آغاز ہو چکاہے،ن لیگ جہاں جہاں برسراقتدار ہے ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بناتی ہے،سانحہ ماڈل ٹائون کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اسدعباس نقوی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کرپٹ وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ کے بعد مسلم لیگ ق کے وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو کا انتخاب اور ایم ڈبلیوایم کے رکن اسمبلی آغا رضا کی صوبائی وزیر کی حیثیت سے شمولیت نیک شگون ہے،امید ہے کہ تبدیلی کا یہ سفر جاری رہے گا، بلوچستان کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے نومنتخب حکومت کے پاس وقت کم اور چیلنجز بہت زیادہ ہیں، ایم ڈبلیوایم مسلم لیگ ق کی اتحادی جماعت ہے وفاق کی سطح پر بھی ہمارے اچھے روابط ہیں،تعاون کا یہ سلسلہ بلوچستان میں بھی جاری رہے گا، عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدام کو بروئے کارلایا جائے گا،  امریکہ ، بھارت، اسرائیل اور بعض عرب وخلیجی ممالک پاکستان اور چین کی اقتصادی شراکت داری کو اپنی اقتصادی موت سمجھ چکے ہیں، پاکستان کے مغربی بارڈر پر داعش کی آبادکاری دراصل اس کی نام نہاد عالمی نظام خلافت کے خواب کو عملی جامع پہنانے کی ناکام استعماری کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم17جنوری کو لاہور میں  اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی دھرنے میں بھر پور   شرکت کرے گی۔

وحدت نیوز( کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی دورہ کوئٹہ کے موقع پر وفد کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری خادم حسین وردک اور بلوچستان کی صوبائی قیادت سےان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اسد عباس نقوی،کو آرڈینیٹر مرکزی سیاسی سیل آصف رضا ایڈوکیٹ،ڈویژنل سیکریٹری جنرل سید عباس علی ، کونسلر رجب علی، کیپٹن ریٹائرڈ حسرت اللہ اور دیگر بھی ناصر شیرازی کے ہمراہ موجود تھے، دونوں کے جماعتوں کے رہنماوں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورت حال سمیت کوئٹہ میں ہزارہ شیعہ شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، دونوں رہنماوں نے آئندہ بھی ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب کے پولیٹیکل کونسل کا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں سیکرٹری جنرل سنٹرل پنجاب علامہ مبارک موسوی ،سید حسن کاظمی،سید حسین زیدی،آصف رضا ایڈوکیٹ،سید محسن شہریار،رانا ماجد علی رائے ناصر علی سمیت دیگر اراکین شریک ہوئے،اجلاس میں الیکشن 2018 میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کیا گیا،سینٹرل پنجاب سے امیدواروں کے ناموں پر غور اور امیدواروں کو ٹکٹ کی اجرا ءکے اختیارات مرکزی پولیٹیکل کونسل کے سپرد کیئے گئے ہیں ،اجلاس میں سیٹ ایڈجسمنٹ سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کے اختیارات بھی مرکزی کونسل کے سپرد کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے کہا کہ انشااللہ سنٹرل پنجاب میں جلد ہی الیکشن کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے،سنٹرل پنجاب میں امیدواروں کا اعلان جنرل ورکرز اجلاس میں کیا جائے گا،مرکزی پولیٹیکل کونسل سنٹرل پنجاب کے امیدواروں کے کوائف کا جائزہ لے کا حتمی ناموں کا اعلان ورکرز اجلاس میں کرینگے،ہم سیاسی میدان کو خالی نہیں چھوڑیں گے،مخلتف سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیں تاہم ابھی تک کسی سے کوئی اتحاد یا سیٹ ایڈجسمنٹ کا اعلان نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی پولیٹیکل کونسل صوبائی و ضلعی پولیٹیکل کونسلز سے مل کر تمام حلقوں سے متعلق جلدجامع حکمت عملی کا اعلان کرینگے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مبارک موسوی سیکرٹری جنرل سنٹرل پنجاب نے کہا کہ سنٹرل پنجاب میں انشااللہ الیکشن کو ایک چیلنج سمجھ کر لڑیں گے،مخالفین کی انتقامی کاروائیوں کے باوجود کارکن پرعزم ہیں اور 2018 کے الیکشن میں انشااللہ بہترین نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔

Page 1 of 12

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree