وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا، اس موقع پر شعبہ سیاسیات کے رہنماء محسن شہریار، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عبدالحسین الحسینی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات محمد قاسم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورہ کے پہلے مرحلہ میں اسد نقوی ہری پور پہنچے جہاں انہوں نے مختلف شیعہ عمائدین کیساتھ نشست کی اور مجلس وحدت مسلمین کی سیاسی پالیسی بیان کی۔ علاوہ ازیں وہ وفد کے ہمراہ پشاور گئے جہاں ضلعی کابینہ کے اراکین اور شیگر شیعہ شخصیات کیساتھ ملاقاتیں کیں۔ دورہ کے اگلے مرحلہ میں وہ کوہاٹ گئے جہاں ایم ڈبلیو ایم کے دفتر میں علاقہ عمائدین کیساتھ نشست کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مقامی مسئولین بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات سید اسدعباس شاہ کی درخواست پر جمیعت علمائے پاکستان نیازی نے ضمنی انتخاب حلقہ این اے 120 کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی حمایت کا اعلان کردیا۔ مشترکہ اجلاس میں اسد عباس شاہ، اعجاز چوہدری، پیر عثمان نوری اور ڈاکٹر امجد چشتی اور دیگر رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید اسد عباس نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کرپشن سے پاک پاکستان چاہتی ہے، نواز شریف اور ان کی جماعت کی کرپشن سب پر واضح ہوچکی ہے، اس حلقہ کے انتخاب کو اہمیت اس وجہ سے بھی حاصل ہوگئی ہے کہ یہاں نواز شریف کی جماعت کی شکست پورے پاکستان میں ان کی جماعت کی شکست ثابت ہوگی۔

وحدت نیوز (لاہور) لاہور میں عزاداران امام عالی مقام کی فول پروف سکیورٹی انتظامات پر لاہور انتظامیہ خراج تحسین کے لائق ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی نے عزاداری سیل کی مانیٹرنگ کرنے والے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر چیئرمین عزاداری سیل مجلس وحدت مسلمین پنجاب الحاج حیدرعلی مرزا اور ایگزیکٹیو ممبر عزاداری سیل لاہور سید خرم عباس نقوی بھی مو جود تھے، انہوں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام میں جس اتحاد او رواداری کا مظاہر ہ ہمارے اہلسنت برادران نے کیا وہ قابل تحسین ہے اور اس اتحاد و وحدت کے نتیجے میں ملک دشمن شر پسند رسوا ہوئے اور پاکستان بھر میں امن محب بھائی چارے کی فضاء قائم رہی اور انشااللہ اس اتحاد و وحدت کو ربیع الاول میں بھی اسی جوش و جذبہ کے تحت دیکھنے میں آئے گا ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی رہنماوُں اور ضلع لاہور کے عہدیداران کا مشترکہ اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ مسلم ٹاون میں منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی نے کی اجلاس میں حکومت پنجاب کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماوں سے سکیورٹی واپس لینے کی شدید مذمت ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید اسد عباس نقوی نے کہا موجودہ ملکی صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہماری شخصیات کی سکیورٹی بڑھانے کے بجائے حکومت پنجاب نے ہمارے رہنماوُں اور صوبائی سیکریٹریٹ کی سکیورٹی واپس لے لی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈی آئی جی آپریشن کو معاملات کی سنگینی سے بذریعہ خط آگاہ کر دیا ہے اس کے بعد کسی بھی قسم کے نقصان کی ذمہ دار پنجاب حکومت اور انتظامیہ ہوگی ۔

 

اجلاس میں سیلاب زدگان کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ فلاح وبہبود خیرالعمل فاوُنڈیشن کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کارکنان اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس امتحان کی گھڑی میں اپنے پاکستانی بھائیوں کا ساتھ دے اجلاس میں سیلاب ذدگان کے لئے متاثرہ علاقوں میں اجتماعی قربانی کے اہتمام کا بھی فیصلہ کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قربانی کی کھالیں اس عید پر سیلاب ذدگان کی بحالی کے لئے جمع کرینگے اور پنجاب بھر میں ہر یونٹ سطح پر کیمپس لگائے جائیں گے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree