وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وفد نے اسلام آباد میں قائم سیرین ایمبیسی میں تعینات قائم مقام سیرین ایمبیسیڈر جناب محترمہ مھا الاسود سے ملاقات کی اور شام کے وزیر خارجہ و ڈپٹی وزیر اعظم جناب ولید المعلم کی وفات پر تعزیت پیش کی۔

وفد نے سیرین ایمبیسی کے اعلیٰ سفارتی حکام تک ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ راجا ناصر عباس جعفری اور شعبہ امور خارجہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔

 وفد میں شامل ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل جناب سید ناصر عباس شیرازی نے تعزیتی بک میں تعزیتی نوٹ بھی تحریر کیا۔ وفد میں ان کےعلاوہ مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ جناب اقرار حسین ملک، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری امور خارجہ جناب سید ابن حسن بخاری اور شعبہ امور خارجہ اسلام آباد ڈیسک کے مسئول جناب مولانا چوہدری ضیغم عباس شامل تھے۔

واضح رہے کہ شامی وزیر خارجہ عالمی استعمار اور اسرائیل کے خلاف ایک توانا آواز تھے، انہوں نے ہمیشہ مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ کی کوشش کی ، ولید المعلم صدر بشار الاسد کے درست راست اور لبنانی عوام اور حزب اللہ کے بہترین ہمدرد اور دوست بھی تھے۔


وحدت نیوز(اسلام آباد)قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ میں راولپنڈی اسلام آباد کی انجمنوں ، ماتمی تنظیموں ، ٹرسٹیزاور دیگر تنظیمات کے سرکردہ افراد کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں موجودہ ملکی صورت حال اور تشیع کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔قائد وحدت نے تمام تنظیمات کا مل کر اتحاد ویکجہتی کے ساتھ فتنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام تنظیمات پر مشتمل ’’ شیعہ وحدت کونسل ‘‘ بنانے کا اعلان کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) جشن ولادت با سعادت تفسیر سورہ کوثر، دختر رحمت للعالمینؐ ، ام ابیھا ، ام الآئمہ حضرت فاطمة الزھرا سلام اللہ علیھا کے موقع پر معصومہ انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سٹڈیز اسلام آباد بھارہ کہو میں بارھویں سالانہ کانفرنس بعنوان "زھرا مدافعہ حریم ولایت" منعقد ہوئ جامعہ کی پرنسپل محترمہ سیدہ طاھرہ نقوی کی دعوت پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کانفرنس سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں محترمہ عظمی نقوی نے ولایت امیرالمومنین حضرت علی علیہ سلام کے دفاع میں جناب زھرا ؑ کے محکم اور مجاھدانہ کردار کا تذکرہ کرتے ہوے کہا کہ بی بی دو عالم اگرچہ خاتون تھیں لیکن خالق کائنات نے انھیں ولایت و امامت کے دفاع جیسے عظیم اور کٹھن کام کے لیے منتخب کیا کیوں کہ جس طرح بی بی نے ولایت کا تحفظ کیا اور دشمنان دین کو رسوا کیا یہ فریضہ کوئ اور انجام نہیں دے سکتا تھا انھوں نے کہا کہ جناب سیدہؑ در در اپنے شوہر کے لیے نہیں بلکہ وہ اپنے وقت کے امام کے حق کے لیے گھر سے باہر نکلیں  کیونکہ بی بی جانتی تھیں کہ دین کی بقا امامت و ولایت کے نفاذ میں ہے۔

 انھوں نے کہا جس طرح بی بی دو عالم نے اپنے امام وقت کے حق کا دفاع کیا ہر طرح کے مصائب و تکالیف کا مقابلہ کیا مگر نصرت امام کو ترک نہیں کیا اسی طرح ھمیں بحیثیت کنیزان زھراؑ چاہیے کہ ہم اپنے گھر میں رہتے ہوے امام کی معرفت حاصل کریں اور جب کبھی دین کو ضرورت پڑے تو گھروں سے باہر نکل کر بھی فاطمی کردار ادا کریں انھوں نے شھداۓ مدافعین حرم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ دور حاضر میں شھید حاج قاسم سلیمانی اور شھید ابو مھدی المھندس جیسے عظیم کردار ہمارے سامنے سیرت جناب سیدہ ؑ پر عمل پیرا ہونے کی عمدہ مثال ھیں جیسے حضرت فاطمہ زھرا ؑ نے اُس دور کی غاصب اور طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد کیا آج جناب زھراؑ کے یہ غلام ان کی پیروی میں آج کے طاغوت کے خلاف بر سر پیکار رہے اور شھادت کا عظیم رتبہ پاکر جناب سیدہؑ کے حضور سرخرو قرار پاۓ

وحدت نیوز(اسلام آباد) شہدائے مقاومت اور مدافعین حرم اہل بیت ؑ سردار قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاءکے چہلم کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ یہ عظیم الشان اجتماع عالمی استعمار کی راہ میں رکاوٹ اور امریکہ و اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف اعلان بیزاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اس آزادی قدس کی راہ کے شہید ہیں جس قدس کی آزادی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم اور بنیادی اصول ہے۔شہید قاسم سلیمانی اس شیطانی گروہ کو شکست دی جسے دنیا داعش کے نام سے جانتی ہے اور یہ شیطانی طاقت پاکستان سمیت عالم اسلام کے لیے خطرہ ہے۔ آج داعش کو پاکستان کی سرحد پر لاکر بسایا جا رہا رہے ۔

انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی دنیا بھر کے مظلوموں کی آواز تھے۔ چاہے وہ یمن کے مظلوم ہوں، عراق کے مظلوم ہوں یا کشمیر و فلسطین کے مظلومین۔ آج ڈیل آف دی سینچری کی طرز پر کشمیر کےساتھ ڈیل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ مکتب تشیع کسی کو بھی مسئلہ کشمیر پر سمجھوتہ کرنے نہیں دیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)شہدائے مقاومت اور مدافعین حرم اہل بیت ؑ سردار قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاءکے چہلم کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےملی یکجہتی کونسل کے رہنما ثاقب اکبر نقوی نے کہا کہ امریکہ انڈیا اور اسرائیل وقت کا اصحاب فیل ہے۔ ہم کشمیر پر کسی کو سمجھوتہ کرنے نہیں دیں گے۔ آئی ایس او پاکستان کے رہنما نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید قاسم سلیمانی فرزند اسلام تھے۔

انہوں نے کہا کہ مکتب تشیع کے جبری گمشدگان کو فوری پر رہا جائے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت عالم دین علامہ حیدر علوی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اسلام کے فرزند اور فلسطین کے عوام کی آواز تھے۔ قاسم سلیمانی نے امریکہ کی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ امریکہ امت مسلمہ کا قاتل اور دشمن ہے۔ امریکہ سعودی عرب کے مدد سےنیوورلڈ آرڈر کا نفاذ چاہتا ہے۔ قاسم سلیمانی نے نیو ورلڈ آرڈ اور ڈیل آف سینچری کو ناکام بنا دیا تھا۔ اسلام کی کامیابی اور امریکہ کی نابودی اتحادی امت مسلمہ میں مضمر ہے۔ اس موقع چہلم شہدائے مقاومت کے کنوینئر برادر نثار فیضی نے اس عظیم الشان اجتماع کو کامیاب کرانے میں کردار ادا کرنے والے علمائے، جماعتوں ، کارکنان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) شہدائے مقاومت اور مدافعین حرم اہل بیت ؑ سردار قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاءکے چہلم کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبال بہشتی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ وحید کاظمی اور علامہ محسن علی نے کہاکہ امریکہ اسرائیل نے کوشش کی کہ مشرق وسطی کے اسلامی ممالک سمیت پاکستان کوتقسیم کرے۔ امریکہ کے اس مکروہ منصوبے کو ناکام بنانےوالے کا نام شہید قاسم سلیمانی تھا۔ امریکہ و اسرائیل نے داعش کو وجود میں لاکر اسلامی ممالک کو بے گناہوں کے خون سے رنگین کردیا اور ان تمام مقدسات کو ختم کرنے کی کوشش تھی لیکن مزاحمتی بلاک نے انہیں شکست سے دوچار کیا۔

Page 1 of 106

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree