وحدت نیوز(اسلام آباد) ناصران ولایت تنظیمی و تربیتی کنونشن کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں، کنونشن کی تیاری کیلئے اہم اجلاس مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں چیئرمین کنونشن سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع راولپنڈی اسلام آباد کی کابینہ ارکان سمیت کنونشن کی انتظامی کمیٹیوں کے تمام سربراہان نے شرکت کی اور کنونشن کی تیاریوں کے امور کا جائزہ لیا۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے سید فضل عباس نقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کا سالانہ تین روزہ کنونشن گیارہ سے تیرہ اپریل تک جاری رہے گا۔ کنونشن میں ملک بھر سے ضلعی سیکرٹری جنرل کابینہ سمیت، شوریٰ عالی، مرکزی کابینہ اور صوبائی کابینہ کے ارکان شریک ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ کنونشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، کنونش جامعہ امام صادق جی نائن کراچی کمپنی میں ہوگا۔ کنونشن کے شرکاء جمعرات سے پہنچنا شروع ہوجائینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو کنونشن کے شرکاء کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست دیدی گئی ہے۔ امید ہے کہ انتظامیہ کنونشن کے شرکاء کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree