وحدت نیوز(ہالہ) بھٹ شاہ میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ نظام ولایت تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ابراہیم خلیل اللہ ؑ کے وارث وقت کے نمرودی نظام سے مفاہمت اور مصالحت کر لیں یہ ممکن نہیں۔ طاغوت کے خلاف جدوجہد کی عملی مثالیں قرآنی آیات اور سیرت انبیاء ؑ میں موجود ہیں ، صحابہ کرامؓ نے باطل طاغوتی نظام کے خلاف جدوجہد میں صبر و استقامت کی عظیم مثال قائم کی۔

 

انہوں نے کہا کہ زائرین کے بلوچستان میں داخلے پر پابندی اوراین او سی طلب کرنا افسوس ناک عمل ہے ، بلوچستان حکومت امتیازی سلوک سے اجتناب کرے۔ حکومت شہریوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کی بجائے دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس کا خاتمہ یقینی بنائے۔ زائرین کے سلسلے میں وفاقی اورصوبائی حکومت نے اپنے وعدے وفا نہیں کئے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے فیری سروس کا اعلان کیا مگر ابھی تک فیری سروس شروع نہیں کی گئی۔ زائرین کی مشکلات حل کرنے کے لئے حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے غیر آئینی پابندیاں قبول نہیں۔

 

انہوں نے سعودی عرب کے ممتاز عالم دین اور سیاسی و مذہبی رہنماء آیۃ اللہ شیخ باقر النمر کے خلاف سزائے موت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکیسویں صدی میں طاقت کے ذریعے زبان بندی کا عمل حیرت انگیز ہے۔ اظہار رائے کی آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے، اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنا جرم نہیں ۔ سعودی حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے شیخ باقر النمرکو فی الفور رہا کردے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree