وحدت نیوز(جیکب آباد) اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ضلع جیکب آباد کا اہم اجلاس AOP کے مرکزی صدر برادر نسیم عباس منتظری کی زیر صدارت جیکب آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقعہ پر برادر نسیم عباس منتظری نے علامہ ڈومکی اے او پی کے 33 ویں سالانہ ناصران امام مہدی ع مرکزی کنونشن کا دعوت نامہ پیش کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آج کے پرآشوب دور میں خط ولایت اور نظام امامت سے منسلک افراد خوش قسمت ہیں جو حق و صداقت کی راہ اور صراط مستقیم پر گامزن ہیں امام خمینی رح نے انبیاء کرام اور آئمہ اھل البیت کی راہ کو اپنایا اور اس صراط مستقیم پر جہد مسلسل کے ذریعے باطل طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کیا۔ا

نہوں نےکہا کہ سر زمین سندھ پر اصغریہ آرگنائزیشن نے نظام امامت اور ولایت کے مبلغ کا کردار ادا کیا، اصغریہ آرگنائزیشن کی جانب سے ناصران امام مہدی کنونشن کا انعقاد اس بات کی دلیل ہے کہ ہم نے ھادی دوراں حضرت امام زمانہ ع کے ظہور کی زمینہ سازی کرنی ہے۔انہوں نےکہا کہ نظام ولایت سے وابستہ تنظیمیں معاشرے میں اصلاح اور دینی اقدار کی ترویج کے لئے مصروف عمل ہیں۔

وحدت نیوز (لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نظام ولایت آج تیزی سے عروج کا سفر طے کر رہا ہے اور تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے عالمی استکباری اور استعماری نظام کو چیلنج کر رہا ہے، ولایت فقیہ، ولایت انبیاء اور آئمہ ہدیٰ کا تسلسل ہے، امام خمینیؒ اور رہبر معظم جیسی شخصیت امت مسلمہ بلکہ عالم انسانیت کیلئے عظیم نعمت ہیں، ان کے افکار و کردار کو اپنا کر بنی نوع انسان کی سعادت کا اہتمام کیا جا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام لاڑکانہ میں منعقدہ ولایت فقیہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے دانشور استاد اخلاق احمد اخلاق، عبدالرزاق بلوچ، مرکزی صدر فضل حسین اصغری اور سردار ظفر سانگھی نے بھی خطاب کیا۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ دنیا اس عالمی انقلاب کی طرف بڑھ رہی ہے، جو اقوام عالم کیلئے عدل و انصاف اور امن و ترقی کی بشارت لائے گا، ایسے صالح بندوں کی عالمی حکومت جو اپنے پاکیزہ کردار کے باعث عالم انسانیت کیلئے خیر و سعادت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فکر خمینی ؒ اور انقلاب اسلامی نور کی تجلی بن کر اقوام عالم میں ظلمتوں اور انھیروں کو روشنی میں بدل رہا ہے، امام زمانہ ؑ کے عالمی انقلاب کیلئے عالمی انقلابی تحریک کا وجود ناگزیر ہے، جو عالمی الٰہی نظام کیلئے زمینہ سازی کرے۔ انہوں نے کہا کہ نائیجریا سے لیکر یمن تک نظام ولایت سے وابستہ انقلابی تحریکیں صبح روشن اور تابناک مستقبل کی نوید ہیں، جب مستضعفین کے ہاتھوں ظالموں کے تخت و تاج تاراج ہوں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے  مرکز تحقیقات اسلامی میں منعقدہ دو روزہ  تربیتی ورکشاپ سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لاکھوں بہادر لوگوں کی جانی و مالی قربانیوں کا حاصل ہے، یہ قربانیاں ایک عظیم مقصد کے لیے دی گئی، وہ عظیم مقصد خطے کے حصول کے لیے تھا، جس پر اسلام کے سْنہری اور پاکیزہ حصول کا عملی اجرا کیا جا سکے، بد قسمتی سے پاکستان اور اسلام دشمن عناصر نظریہ پاکستان پر ضرب لگانے لے لیے عالمی طاقتوں کے ایماء پر پاکستان کو، گروہی لسانی، مذہبی گروہ بندیوں میں اس حد تک تقسیم کر رہا ہے کہ نظریہ پاکستان کی روح دھندلا جائے۔ آزادی کے بعد سے اب تک پاکستان نے بہت سی مصیبتں برداشت کیں اور یہ سفر اتنا ہی مشکل اور کٹھن تھا جتنا پاکستان بننے میں تھا، اس سرزمین کے باوفا بیٹے اس پاک سر زمین کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیتے آئے ہیں اور دیتے رہیں گئے، مجلس وحدت مسلمین اور ملک بھر میں محبت کرنے والے شیعہ، سنی عوام اس ملک کا حقیقی نظریاتی و جغرافیائی دفاع ہیں۔ یہ وجہ ہے کہ بد ترین دہشت گردی اور ظلم و ستم کے باوجود دشمن کامیاب نہیں ہو سکا، کیونکہ اس پاک وطن کی مٹی میں شہیدوں کا لہو شامل ہے، اگر کوئی اس ملک سے غداری کرنا بھی چائے تو شہدوں کا لہو اسکی حفاطت کرتا ہے۔علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ 14 اگست کو قائد اعظم  نے پاکستان کا تحفہ دیا، یو م آزادی اس تجدید عہد کا دن ہے، وطن عزیز کی حفاظت اور ترقی ہماری ذمہ داری ہے، اس کی ترقی کے لیے تمام مذہبی، سیاسی، ثقافتی ہم آہنگ جماعتیں ملکر قومیت کے بْت توڑ دیں، ہمیں یک جان ہو کر دہشت گردی کے کینسر کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہو گا۔ ہمارا عہد ہے کہ خون کے آخری قطرئے تک ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ اس وطن کا دفاع کریں گئے۔انہوں نے نئی نسل کو مخاطب کرتے ہوئے  کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کو اپنا رول ماڈل بنایئں۔ورکشاپ میں سندھ بھر کے تمام اضلاع اور یونٹز کے زمہ داران کی بھرپور شرکت جبکہ ورکشاپ سے اختتامی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی ،مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مہدی عابدی اور مرکزی ترجمان علامہ مختارامامی آج بروز اتور خطاب کریں گئے

وحدت نیوز (جامشورو) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکر یٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کی دعوت پر سندہ سطح کی جماعتوں اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اور اصغریہ علم و عمل تحریک کا اہم اجلاس مرکز تحقیقات و تبلیغات اسلامی جامشورو میں منعقد ہوا۔
 
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین، ملت جعفریہ کے اتحاد اور وحدت کے لئے کوشاں ہے، یہ اتحاد الٰہی اصولوں کے فروغ اور ملت کی سربلندی کے لئے ہونا چاہئے۔سندہ سطح کی تمام شیعہ تنظیمیں متحد ہوکر ملت کے مسائل و مشکلات حل کریں، اس سلسلے کا یہ پہلا مشاورتی اجلاس ہے، آئندہ اجلاس ان چار شیعہ تنظیموں کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوگا، جس میں ملت کی تمام تر تنظیموں کو دعوت دی جائے گی۔  
             
اس موقع پر اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی نائب صدر ساجد علی مہدوی، برادر اللہ بچایومنتظری ، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی جنرل سیکریٹری غلام سرورسومرو، اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید پسند شاہ رضوی، سید خادم حسین شاہ اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء شفقت علی لانگاہ نے کہا کہ ملت کی سربلندی، مشترکہ مقاصد کے حصول اور مسائل کے حل کے لئے سندہ سطح کی تمام شیعہ تنظیموں کا اتحاد نا گزیر ہے، اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین نے پہل کی ہے جو قابل ستائش ہے۔ اجلاس میں مشترکہ طور پر طے پایا کہ تمام تنظیموں کو دعوت دینے کے بعد سب کی مشاورت سے فورم کا نام، اہداف اور جدوجہد کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔

وحدت نیوز (جامشورو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے اصغریہ کے مرکزی سیکریٹریٹ المہدی سینٹر جامشورو پہنچ کر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر فضل حسین اصغری اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سے ملاقات کی علامہ مقصودڈومکی نے دونوں رہنماؤں کو گذشتہ ایک ماہ سے جاری قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بھوک ہڑتال اوراحتجاجی تحریک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،اصغریہ آرگنائزیشن اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنایزیشن کے مرکزی قائدین نے ریاستی جبروتشدد کے خلاف جاری قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی پر امن جمہوری جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعلان کیااور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

وحدت نیوز (بھٹ شاہ) اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام تعمیر کردار کنونشن کے آخری روز یوم علی ؑ کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اصغریہ جوانوں نے وادی مہران میں تعمیر کردار اور نظام ولایت و امامت کی شناسائی کے لئے قابل قدر جدوجہد کی ہے، قوم کو ماضی میں گم ہونے کی بجائے عصر حاضر کے تقاضوں کو سمجھنا ہوگا۔ جس قوم کے قتل عام کے لئے مشرق سے مغرب تک تمام شیاطین اکھٹے ہوچکے ہوں اسے غفلت کی نیند سونے کا کوئی حق نہیں۔ اسی ملکوں کے دھشت گردوں پر مشتمل داعشی لشکر کا پہلا ھدف شیعہ ہیں۔ کربلا جیسی عظیم درسگاہ کی حامل قوم کو عصر حاضر کی یزیدیت کو پہچاننے اور اس کا مقابلہ کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہونی چاہئیے۔
انہوں نے کہا جن کا ماضی کربلا ہو اور مستقبل مہدی ؑ برحق کا عالمی انقلاب ہو ، وہ زرداری یا نواز شریف کے طاغوتی نظام پر راضی نہیں رہ سکتے۔ ملت کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ھمآھنگ حکمت عملی بنانی پڑے گی۔ آج ایسے باکردار انسانوں کی ضرورت ہے جو باطل کے لئے خوف کی علامت اور دشمن خدا کی آنکھ کا کانٹا بن جائیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree