وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے خواتین کے لیے ماہ مبارک میں سہ روزہ اعتکاف کا اہتمام کیا گیا چھبیس ، ستائیس،اٹھائیس رمضان المبارک علی مسجد وفاقی کالونی جوھر ٹاون لاھور میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی کی زیر سرپرستی سہ روزہ اعتکاف کا انعقاد کیا گیا اس بابرکت اور پر رونق محفل میں جہاں اجتماعی عبادات ، نماز باجماعت ،دعا و مناجات اور تلاوت قرآن کا شرف حاصل کیا گیا وہیں خواتین کی فکری و روحانی تربیت کے لیے دروس کا اہتمام بھی کیا گیا ۔اعتکاف کے پہلے روز محترمہ ذکیہ نقوی نے اعتکاف کی اہمیت و فضیلت اور شرعی مسائل سے متعلق خواتین کو آگاہی دیا۔ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رکن شوری عالی علامہ سید مبارک علی موسوی نے انبیاء کرام کی سیرت اور حیات طیبہ پر روشنی ڈالی اور عبد و معبود کے تعلق اور رابطے کی ضرورت و اہمیت بیان کی ستائیسویں شب کی مناسبت سے اجتماعی اعمال انجام دیے گئے  اور دعاے افتتاح اور جوش کبیر کی تلاوت کی گئی ۔

علاوہ ازیں مولانا حسن مہدی کاظمی پرنسپل جامعہ بعثت و رکن شوری عمومی ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے بھی خواتین کو اپنے مخصوص انداز میں درس دیا انھوں نے مادیت سے معنویت و روحانیت کے سفر پر تفصیلا روشنی ڈالی اس معنوی و روحانی محفل میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے بھی شرکت کی اور شرکائے اعتکاف سے خطاب کیا جس میں اعتکاف اور اجتماعی عبادات کی فضیلت بیان کی اور دعا کی اہمیت اور اس کے ذریعے خدا کی معرفت اور قرب کیسے حاصل کیا جائے پر گفتگوکی سہ روزہ اعتکاف کے اختتام پر اس با برکت محفل کا حصہ بننے والی تمام خواتین میں محترمہ حنا تقوی اور محترمہ عظمی نقوی نے اسناد تقسیم کیاعتکاف میں نوے سے زائد خواتین نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے سکھر ، کراچی (نیورضویہ سوسائٹی اور اورنگی ٹاؤن ) اور لاہور میں شہر کی جامع مساجد میں اعتکاف کی محافل منعقدکی گئیں جس میں خواہران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اعتکاف کی ان مقدس محافل میں کئی ایک علماء کرام اور اسکالرز نے خطاب کیا اور متعفکین کو اعتکاف کی فضلیت اور برکات کےمتعلق آگاہ کیا ۔ اعتکاف کی ان محافل میں دعائوں ، مجالس عزاء اور تلاوت قرآن کریم کے جلسات بھی منعقد کیے گئے ۔  اعتکاف کے لغوی معنی ٹھہرنے کے ہیں۔ لیکن شرعی محاورے میں دنیا کے تمام تر کاروبار و مصروفیات کو ترک کرکے عبادت الٰہی کی نیت اور رضائے الٰہی کے حصول کے جذبے کے تحت مسجد میں ٹھہر کر عبادت ‘ ذکر و اذکار‘ تلاوت قرآن مجیداور درس وتدریس کی محافل وغیرہ میں مشغول رہنے کو اعتکاف کہتے ہیں۔حالت اعتکاف میں کثرت سے نوافل کی ادائی اور تلاوت‘ دعا‘ ذکر و تسبیح و تہلیل درود شریف وغیرہ کے ذریعے اپنے رب سے تعلق استوار کرنا چاہیے۔

 اسی طرح مسجد میں قرآن وسیرت اہلبیت ؑ کادرس دینا اور وعظ و نصیحت کرنا بھی جائز و مستحسن عمل ہے۔ کیوں کہ یہ ذرائع عقائد و اعمال کی اصلاح میں بے حد ممد و معاون ثابت ہوتے ہیں۔اعتکاف کی بڑی فضیلت ہے۔ رحمت کائنات ﷺ کا ارشاد گرامی ہے، مفہوم: ’’ جو شخص اپنے بھائی کی حاجت روائی میں کوشاں ہو اور اس مقصد میں کام یاب ہو جائے تو (یہ عمل) دس سال کے اعتکاف سے اس کے حق میں بہتر ہے۔ اور جس نے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لیے ایک دن کا اعتکاف کیا تو اللہ تعالیٰ اس بندے اور جہنم کے درمیان تین خندقوں کی دوری کر دیتا ہے جن میں سے ہر خندق کی چوڑائی زمین و آسمان کی درمیانی مسافت سے بھی زیادہ ہے ۔‘‘چوں کہ ماہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے اور اس ماہ مقدس میں اللہ رب العالمین کی رحمتیں اور بخششیں اپنے بندوں کے لیے دیگر ایام کی نسبت بہت زیادہ بڑھی ہوتی ہیں اور خالق کائنات اپنے گناہ گار بندوں کو جو اپنی شامت اعمال کی بدولت اللہ کے غضب اور جہنم کے مستحق ٹھہر چکے ہوتے ہیں۔

مالک کائنات اس ماہ مبارک میں انہیں اصلاح کا موقع عطا فرما دیتا ہے تاکہ اس کے بندے سارا سال کیے گئے گناہوں اور نافرمانیوں پر شرمندہ ہوکر اپنے رب کے حضور گڑگڑا کر اور اپنی جبین نیاز کو خم کرکے اپنے خالق حقیقی سے توبہ و استغفار کرلیں۔ اوریوں وہ مہربان پروردگار اپنی مخلوق کو جہنم سے آزادی کا پروانہ جاری فرما دیتا ہے۔ ماہ رمضان المبارک کی تمام تر عبادات کا محور رضائے الٰہی کا حصول ہی ہوتا ہے۔ اعتکاف بھی رمضان المبارک میں انجام پانے والے ایسے ہی پاکیزہ اعمال میں سے ایک ہے۔معتکف کا حالت اعتکاف میں سونا‘ جاگنا یا خالی بیٹھنا بھی عبادت ہے۔ لیکن حالت اعتکاف میں‘ جہاں تک ممکن ہو سکے اپنےپروردگار کو راضی کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

 اعتکاف کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ جہاں معتکف محض اعتکاف کے اجر و ثواب میں دو حج دو عمرے کا ثواب ملتا ہے جو وہ حالت اعتکاف میں یک سوئی کے ساتھ ادا کرتا ہے۔ تاہم ان خوش نصیب لوگوں کو اعتکاف کی برکت سے شب قدر کی فیوض و برکات سے بھی مستفید ہونے کا سنہری موقع مل جاتا ہے، جس کی ایک رات کی عبادت کا ثواب ہزار مہینوں سے بھی افضل ہے۔ لہٰذا دوران اعتکاف لایعنی باتوں اور مشاغل سے مکمل پرہیز ضروری ہے۔حسب سابق امسال بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی خواہران نے ماہ مبارک رمضان المبارک کے بابرکت ایام سے فیضیاب ہونے کے لئے سکھر ، کراچی (نیورضویہ ، اورنگی ) اور لاہور میں خواہران کے لئے اعتکاف کی محافل منعقد کیں جن میں مجلس سے وابستہ خواہران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ان محافل میں دعا ،تلاوت قرآن کریم ۔ مجالس عزاء کے علاوہ خواہران کی روحانی اور معنوی تربیت کے لئے تربیتی دروس کا بھی اہتما م کیا گیا تھا ۔جسے اعتکاف میں شریک خواہران نے بہت سراہا اور شعبہ خواتین کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیاکہ ہر سال شعبہ خواتین ،خواہران کے لئے اعتکاف کی محافل برگزار کرے گا ان شاء اللہ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام مسجد رضا ع نیو رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ 3روزہ اجتماعی اعتکاف برائے خواتین اختتام پزیر ہوگیا, اجتماعی اعتکاف کے مختلف سیشنز سے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی , مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ سیدہ زہرا نقوی, علامہ سید باقر عباس زیدی, علامہ منور نقوی و دیگر مقررین نے مختلف موضوعات پر خطاب کیا, جبکہ مختلف دعاؤں کی اجتماعی تلاوت کی محافل بھی منعقد کی گئی ,مجلس وحدت مسلمین کراچی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ اس سالانہ اجتماعی اعتکاف میں شہر کے مختلف علاقوں سے خواتین کارکنان اور مومنات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے تحت مرکزی سالانہ اعتکاف 26 رمضان المبارک تا 30 رمضان المبارک گلگشت  کالونی میں منعقد ہوگا،ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات ثقلین نقوی کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملتان (شعبہ تربیت )کے زیر انتظام اس اجتماعی اعتکاف میں قرآنی محافل ،مجالس عزا ،دروس،سوالات و جوابات  ،دعائیہ محافل اورشب بیداری کا انعقاد کیا جائے گا ، جبکے اعتکاف کے مختلف سیشنز سے علامہ مختار امامی،علامہ اقتدار حسین نقوی،علامہ قاضی نادر علوی،علامہ تقی دانش اور علامہ غضنفر حیدری خطاب کریں گے، سحری و افطاری کا بھی مناسب اہتمام بھی ہو گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree