وحدت نیوز (اسلام آباد)  نااہل حکمرانوں کی نااہلی پر عدلیہ نے ایک اور مہر ثبت کر دی ہے۔خواجہ آصف کی نااہلی کا فیصلہ آئین کی بالادستی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین سید اسد نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل62ایف کے تحت نااہلیت کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔ وہ شخص کیسے اپنے ملک کا مخلص ہو سکتا ہے جو کہ حکومت میں بھی وزیر ہو اورجھوٹ بول کر بیرون ملک میں بھی نوکری کررہا ہو۔ کرپٹ اور لالچی حکمرانوں کا پیٹ کی صورت نہیں بھر سکتا۔ن لیگ کے نا اہل وزیروں پر عدلیہ نے نا اہلی کی ایک اور مہر ثبت کی ہے۔ ایسے حکمرانوں کی حکومت پاکستانی عوام کے لئے باعث شرم ہے۔

انہوںنے مزیدکہاکہ عوام عدلیہ کے فیصلوں کیساتھ کھڑی ہے۔ آنے والے الیکشن میں عوام ن لیگ کے نااہلوں کا کلین سوئپ کرئے گی۔ تحت لاہور کی حکومت نے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی کو بڑھایا ہے۔ناکام معاشی پالیسوں کے باعث غیر ملکی قرضہ بڑھ گیا جس کا سارا بوجھ عوا م پر ڈالا گیا۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جوں کا توں موجود ہے۔ عوام صاف پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہی ہے۔ اپنے پورے دور اقتدار میں ن لیگ کوئی ایک ایسا ہسپتا ل نہیں بناسکی جہاں وہ خود بھی اپنا علاج کروا سکیں۔انشااللہ عوام الیکشن میں راؤنڈ کے بادشاہوں شہزادوں کی حکومت کو یکسر مسترد کردیں گئے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔طاقت اوراختیارات کے نشے میں چور حکمرانوں نے احتجاج کا آئینی حق استعمال کرنے والوں پر گولیاں برسا ئیں او متعدد مرد و خواتین کو موت کے گھاٹ اتار کریہ ثابت کیس کہ انہوں عوام کے جان و مال سے زیادہ اپنا تخت و تاج عزیز ہے۔ اقتدار کو بچانے کے لیے انسانی جانوں کے ساتھ جو وحشیانہ کھیل کھیلا گیادنیا کی جمہوری تاریخ میں اس کی کہیں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا سپریم کورٹ کی جانب سے ماڈل ٹاؤن کیس کی روزانہ سماعت کا حکم اس سانحہ کے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا تقاضہ ہے۔اس اندوہناک واقعہ میں شہید ہونے والوں کے خاندان تاحال انصاف کے منتظر ہیں۔سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث تمام کرداروں کو نشان عبرت بنا کر غمزدہ خاندانوں کے زخموں پر مرہم رکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے اس امر کے عکاس ہیں کہ قانون و انصاف کی عملداری میں کسی طاقت ور کو رکاوٹ نہیں بننے دیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی ان قوتوں کے لیے تکلیف دہ بنی ہونی ہے جو قانون کو آج تک گھر کی لونڈی سمجھتے آئے ہیں تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے عوامی امنگوں کے عکاس اور پاکستان کے بیس کروڑ عوام کے لیے طمانیت کا باعث ہیں۔باقر نجفی رپورٹ کو ماڈل ٹاؤن کیس کا حصہ بنانے اور انسداد دہشت گردی کی عدالت کو مذکورہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کے حکم سے ذمہ داران کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہو گا اور شہدا کے خاندانوں کو یقیناانصاف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں اپنے چہرے سے نقاب ہٹا دیا ہے۔عوام جمہوریت کے ان جھوٹوں دعویداروں کو پہچان چکے ہیں۔گزشتہ پانچ سالوں میں ملک کو کرپشن ، دہشت گردی ،بدامنی، لاقانونیت ،عدم تحفظ اور بے روزگاری کے سوا انہوں نے قوم کو کچھ نہیں دیا۔مقتدر قوتوں کی نا انصافیوں کا جواب عوام انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے دیں گے۔ مایوس کن حکومتی کارکردگی کے باعث آئندہ قومی انتخابات میں بدترین شکست ان کا مقدر ہو گی۔ پاکستان کے باشعور عوام موقعہ پرست اور کرپٹ سیاستدانوں کواقتدار میں نہیں آنے دیں گے۔

اُنہوں نے لاہور میں جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کی جائے اور جو بھی اس کے زمہ دار اور ان کے سہولت کار ہیں اُن کو انصاف کے کٹھرے میں لایا جائے اور تمام معزز جسٹس کی سیکورٹی ریجنر کے حوالے کی جائے سپریم کورٹ پہلے ہی سیاسی دہشتگردی کے نشانے پر ہے اب ججوں کے گھروں پر حملے شروع ہو گئے ہیں یہ ملکی سا لمیت کے بہت بڑا خطرہ ہے

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی نےکہا کہ ن لیگ کی ڈرامے بازیاں زیادہ دیر تک نہیں چلیں گی۔ نواز شریف اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ہر روز نیا جھوٹ بولتا ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف تحریک عدل نہیں بلکہ عدلیہ مخالف تحریک چلا رہا ہے جو ملک میں انارکی پھیلانےکی سازش کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا یہ باپ بیٹی جگہ جگہ عدلیہ مخالف تقریریں کر کے اداروں کو متنازعہ بنانے کی سازش کر رہے ہیں جس کا فوری نوٹس لیاجانا چاہیے۔ علامہ مبارک علی موسوی کا مزید کہنا تھا کہ کارگل میں دھوکہ دینے والا اب کس منہ سے کشمیر کی بات کرتا ہے۔ یہ دونوں بھائی بھارت اور مودی کے یار ہیں۔مودی کے یاروں نے پاکستان کو سوائے بدنامی کے کچھ نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کو 2018 میں عوامی عدالت سے بھی نااہل کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کا استحکام ملکی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے۔ جو لوگ اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر کے انہیں کمزور کرنا چاہتے ہیں وہ ملکی سالمیت کے دشمن ہیں۔عدلیہ کے وقار کو مجروح کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہ ہونے دیا جائے۔پانامہ کے فیصلے پر ہرزہ سرائی کرنے والے عدالت عظمی کی توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ان پر توہین عدالت کا مقدمہ دائر کر کے عوامی اجتماعات سے خطاب پر پابندی لگائی جائے۔پاکستان قوم ریاستی اداروں پر بے جا تنقید کی کسی کو اجازت نہیں دے گی۔نواز شریف کا واویلا چور مچائے شور کے مصداق ہے ۔وہ اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لیے عدلیہ کے خلاف شور مچانے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان کے باشعور عوام پر حقائق آشکار ہو چکے ہیں۔نواز شریف اور ان کے خاندان کے لیے پاکستان کی سیاست میں کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔اب انہیں احتساب کا سامنا کرنے ہو گا۔ وطن عزیز سے غیر قانونی طور پر باہر لے جانی والی ایک ایک پائی کا حساب چکایا جائے گا۔نواز شریف کے مقبولیت کے دعوے پانی کی جھاگ کی طرح بیٹھ گئے ہیں۔نااہل وزیر اعظم کی مایوسی ان کے چہرے سے عیاں ہے۔ملک کی کوئی بھی بڑی جماعت ان کے ساتھ کسی بھی قیمت پر بات کرنے کے لیے بھی تیار نہیں۔عوامی اجتماعات کر کے وہ ادارے کو بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش میں مگن ہیں۔انہوں نے کہا نواز شریف اینڈ پارٹی نے ارض پاک کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھ کر بے رحمی سے لوٹا ہے۔انہوں نے اصولوں کی بجائے لوٹ مار کی سیاست کی۔اقتدار کو لوٹ مار کا ذریعہ سمجھنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہاہے کہ کرپشن نے ملکی جڑوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے، شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں جبکہ مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ حکمران ٹولے کی کرپشن کھل کر سامنے آ چکی ہے، سپریم کورٹ سے عوام کی توقعات وابستہ ہیں کہ عدلیہ ملک میں جاری کرپشن کے سد باب اور بہتر طرز حکمرانی کے قیام کے لئے تاریخی کردار ادا کرے۔ آئین کی دفعہ 62  اور 63  پر عمل در آمد ملک میں بہتر طرز حکمرانی کا باعث ہوگا۔
                   
انہوں نے کہا کہ کرپشن میں غرق جمہوریت کی بجائے ہمیں صاف اور شفاف جمہوریت کی ضرورت ہے، جہاں غریب عوام کے مسائل حل ہوں۔عوام حیران ہیں کہ ملکی ادارے روز بروز کمزورہوتے جارہے ہیں جبکہ حکمرانوں کا ذاتی کاروبار روز افزوں ترقی کررہا ہے۔  ملک اس وقت جس دوراہے پر کھڑا ہے، اس کا تقاضا ہے کہ عوام اور سیاسی زعماء کرپشن فری پاکستان کی بنیاد رکھیں۔ نواز شریف عوامی حمایت کے ساتھ ساتھ اقتدار میں رہنے کا اخلاقی و قانونی جواز کھو چکے ہیں۔
                  
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ، صالح ، محب وطن ، انقلابی جماعت ہے جو ملک سے کرپٹ نظام کا خاتمہ کرکے وطن عزیز کی اسلامی و انقلابی اصولوں کے تحت تعمیر وترقی چاہتی ہے۔  قائد شہید علامہ عارف الحسینی ؒ کے پیروکار مستقبل کی سیاست میں بنیادی نقش ایفا کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ سیاسیات کا ایک اہم اجلاس مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پانامہ کیس کے ممکنہ فیصلے اور اس کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ 20اپریل کا دن پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل ہو گا۔حکمران تمام ذرائع استعمال کرنے کے باوجود اپنی بدعنوانی چھپانے میں ناکام رہے ہیں۔عدالت عالیہ کی طرف سے پاناما کیس کے فیصلے کی تاریخ کے تعین کے بعد کرپٹ حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ پاناما کیس کا فیصلہ قومی خزانہ لوٹنے والوں کی سیاسی تنزلی کے آغاز کا دن ہے۔ حکمرانوں کی سیاسی موت کا وقت آن پہنچا ہے۔انہوں نے کہا عدالت عالیہ کا فیصلہ عدلیہ کے وقار میں یقیناًاضافے کا باعث ہو گا۔ تمام سیاسی قوتوں کا یہ اخلاقی فریضہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن قبول کیا جائے ۔مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا واضح اور شفاف فیصلہ عالمی سطح پر پاکستان میں عدلیہ کی آزادی کے حوالے سے تاریخی اور یادگار تاثر چھوڑے گا۔  

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree