وحدت نیوز (تہران) عالمی اہل بیت ؑ اسمبلی کے زیر اہتمام دوسرے بین الاقوامی عالمی یوم القدس کارٹون فیسٹول کاشاندار افتتاح تہران کے مقامی ہال میں کردیا گیا۔اس انتہائی پر وقار تقریب میں اہم ملکی اور غیر ملکی شخصیات سمیت بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی صاحبزادی نے خاص طور پر شرکت کی۔ اس فیسٹول کی افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی میںمرکزی سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی شامل تھے۔سیکرٹری جنرل عالمی اھل بیت اسمبلی آیت اللہ محمد حسن اختری نےتقریب رونمائی مین بین الاقوامی شخصیات کو خوش آمدید کہا اور پروگرام کے کامیاب انعقاد پر اسمبلی ممبران کی کاوشوں کو سراہا نیز مہمانوں کے شکریہ کے ساتھ ساتھ اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ عالمی اہل بیت ؑ اسمبلی کے پلیٹ فارم سے جس طرح ہمیشہ مسلمانوں کی رہنمائی کے لئے اچھے اور معیاری پروگراموں میں مسلمانوں کی باہمی ہم آہنگی اورثقافتی ضروریات کا اہتمام کیا جاتا رہاہے  اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔عالمی اھل بیت اسمبلی کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں سرکردہ افراد کو اسناد اور ا انعامات سے نوازا گیا آخر میں کارٹون نمائش کا باقاعدہ افتتاح ہوا جس میں کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔

وحدت نیوز(ملتان) سٹی نیوز نیٹ ورک نے سٹی 42، سٹی 41، یو کے44، چینل 24 کے بعد جنوبی پنجاب کی عوام کے لیے ''روہی ٹی وی ''کی نشریات کا آغاز کر دیا، مقامی ٹی وی چینل کی افتتاحی تقریب جنوبی پنجاب کے مرکز ملتان میں منعقد ہوئی، تقریب میں سٹی نیوز نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو سید محسن نقوی، سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی، چوہدری شجاعت حسین، سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی، سابق اسپیکر سید فخر امام، صوبائی وزراء مجتبی شجاع الرحمان، عمران نذیر، سابق ضلعی ناظم بہاولپور طارق بشیر چیمہ، ممبران قومی وصوبائی اسمبلی، چیئرمین ضلع کونسل ملتان دیوان محمد عباس بخاری، میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں، چیئرمین ضلع کونسل خانیوال محمد رضا سرگانہ، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل سلیم صدیقی، سیکریٹری اطلاعات ثقلین نقوی  سمیت سنیئر صحافیوں، وکلاء، تاجر اور سیاستدانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سٹی نیوز نیٹ ورک کی جانب سے جنوبی پنجاب کی عوام کے لیے روہی ٹی وی کا تحفہ لائق تحسین ہے، میں اُمید کرتا ہوں کہ سٹی نیوز نیٹ ورک کے دیگر چینلز کی طرح روہی ٹی وی بھی کامیاب ہوگا۔ اس موقع پر رہنمائوں نے روہی ٹی وی کو جنوبی پنجاب کی عوام کے مسائل کو اُجاگر کرنے کا ذریعہ قرار دیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) پی پی ایل بلوچستان فٹبال کپ 2017 کی شاندار افتتاحی تقریب مالی باغ فٹبال گراونڈمیں منعقد ہوئی ، تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی تھے دیگر مہمانان گرامی میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی(آغا رضا)اور دیگر سول وعسکری حکام شامل تھے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آغا رضا نے اپنے خصوصی فنڈ سے مالی باغ فٹبال گراونڈکی تزین وآرائش کیلئے 60لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔ آغا رضا کی جانب سے امدادی رقم کے اعلان پر کھلاڑیوں اور گرائونڈ انتظامیہ نے مسرت اورشکریہ کا اظہار کیا ہے۔

وحدت نیوز(گھوٹکی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سندہ کے 5 روزہ دورے کے پہلے دن گھوٹکی پہنچے تو ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا معشوق علی قمی کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ دورہ سندھ کے موقع پر مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی اور صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ گھوٹکی میں مدرسہ امامیہ باقرالعلوم ؑ کی افتتاحی تقریب اور سید پور شریف میں لبیک یا حسین (ع) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مدارس علمیہ نے علوم دینیہ اور معارف اہل بیت ؑ کی تبلیغ و ترویج میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ قرآن کریم نے ہمیں صبر و استقامت کا درس دیا ہے، صبر استقامت اور نصرت الٰہی پر ایمان، اہل حق کی کامیابی کا سبب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد شہید علامہ سید عارف الحسینی ؒ امام خمینی ؒ کی فکر کے مبلغ تھے دشمن ان کے الٰہی و انقلابی افکار سے خائف تھا، دشمن کے لئے یہ بات ناقابل برداشت تھی کہ پاکستان کے کروڑوں شیعہ متحد ہوکر انقلابی جدوجہد کے ذریعے سامراج اور ان کے ایجنٹوں کو رسوا کریں۔ ہم اپنے عظیم قائد کے مشن کو آگے بڑہائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ قائد وحدت کی قیادت میں ہم پاکستان میں قوم شیعہ کی مظلومیت کو طاقت میں تبدیل کریں گے۔ پاکستان کے پانچ کروڑ شیعہ وطن عزیز کی سربلندی اور دفاع کے ساتھ ساتھ اسلام کی بقاء اور سامراجی کی نابودی میں کلیدی کردار ادا کریں گے، ہم قائد شہید کے ارمانوں کی تکمیل کریں گے۔

اسکردو( اسلام آباد) خیرالعمل فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کواردوا سکردومیں امام حسنؑ مجتبٰی علیہ السلام کلینک کا افتتاح کر دیا گیا افتتاحی تقریب میں خیرالعمل فاؤنڈیشن کے چیئر مین نثار علی فیضی ، مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی ڈپٹی سیکر ٹری علامہ آ غا مظاہر موسوی ،ڈویژنل ڈپٹی سیکر ٹری علامہ زاہد حسین زاہدی اور اس علاقے کے امام جمعہ و جماعت علامہ اسما عیل نجفی ،ڈاکٹرز و دیگر معززین علاقہ شریک تھے اس موقع پر ڈاکٹرز نے 100 سے زائد مریضوں کا فری طبی معائنہ کیا جن میں خواتین بچے،بوڑھے اور جوان شامل تھے خیرالعمل فاؤنڈیشن کے چیئر مین نثار علی فیضی نے کہا کہ کلینک کا بننا یہاں کے لوگوں کی درینہ خواہش تھی کیونکہ اس علاقے میں کوئی صحت کی سہولیات موجود نہ تھی اللہ تعالی کے کرم سے خیرالعمل فاؤنڈیشن کو آج یہ اعزاز حاصل ہوا کہ ہم اس کلینک کا افتتاح کر رہے ہیں کیونکہ خیرالعمل فاؤنڈیشن کا مقصد ہی خدمت خلق ہے اوریہاں کے سینکڑوں لوگ اس سہولت سے مستفید ہونگے اس کلینک میں نادار ،مستحق اور غریب مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا ۔ علاقے کے لوگوں نے خیرالعمل فاؤنڈیشن پاکستان کے اس اقدام کو سر اہتے ہوئے اسے علاقے کے لوگوں کے لیے فائدہ مند قرار دیا ۔تقریب کے آخر میں علامہ آغامظاہر موسوی نے خیرالعمل فاؤنڈیشن کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی ۔

وحدت نیوز (ٹیکسلا)محروم گھروں کے بچے دینی طالبعلم بنتے ہیں،یہ علوم آل محمد (ع) سے بے اعتنائی ہے،دینی علوم باقی علوم سے افضل و برتر ہیں، ہم ان علوم کو افضلیت نہیں دیتے اور چاہتے ہیں کہ ہمارا بیٹا ڈاکٹر و انجینئر بنے، ہم پست کو اعلٰی پر ترجیح دیتے ہیں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ٹیکسلا میں القائم مدرسہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔،سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ علم کی اہمیت عقلی طور پر ثابت شدہ ہے، جہالت تاریکی اور علم روشنی ہے، ہمیں روشنی کی طرف جانا ہوگا، آج تعلیم کمرشلائز ہوکر ایک انڈسٹری کا روپ دھار چکی ہے،علم پر مادہ پرستی کی چھاپ لگ چکی ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ سرمایہ دارانہ نظام نے علم کو مادیت کا شکار کر دیا ہے، علوم آل محمد (ع) کا درجہ بلند ترین ہے۔ اس علم کے ذریعہ اہل بیت (ع) اور انبیاء (ع) کی پہچان حاصل ہوتی ہے،ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں میں سے لائق ترین فرزند کو علم دین کے لئے وقف کریں،یہ ایک المیہ ہے کہ محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے بچے دینی طالبعلم بنتے ہیں، ٹیکسلا عزاداروں کی سرزمین ہے، اس علاقہ میں اس مدرسہ کا وجود ایک شجرہ طیبہ ہے،یہ اس لئے بنا تاکہ علوم محمد و آل محمد (ع) کو آپ تک پہنچائے۔ ولایت آل محمد (ع) کی ترویج کا مرکز مدرسہ ہے، یہاں علم بیچا نہیں جاتا۔ امید ہے مومنین خمس دے کر اپنے رزق کو پاک و طاہر بنائیں گے، ہماری نسبت پاک و طاہرین کے ساتھ ہے، لہذا ہمیں پاک و طاہر بننا چاہیے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree