وحدت نیوز(لاہور)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے صوبائی سیکرٹریٹ شادمان لاہور میں کل مسالک علما بورڈ کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ افطار میں مختلف مذہبی اور سیاسی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔ افطار کی اس پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ مسلمانوں کیلئے اللہ تبارک و تعالیٰ کی جانب سے کسی انعام اور تحفے سے کم نہیں، روزہ صرف بھوک اور پیاس کا نام نہیں، ہمیں فلسفہ رمضان کو سمجھنےکی ضرورت ہے، روزہ ہمیں ایثار، قربانی اور صبر کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اس ماہ مقدس کی رحمتوں اور برکتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں، یہ مقدس مہینہ ہمیں دوسروں کا دکھ درد بانٹنے کا درس دیتا ہے، ہر سال کی طرح امسال بھی ماہ مبارک رمضان کا آخری جمعہ فلسطین کے اہلسنت بھائیوں کے دفاع میں یوم القدس منائیں گے اور یہاں موجود تمام مکاتب فکر سے مسالک کے نمائندوں کا ہاتھوں میں ہاتھ ڈال اتحاد و اتفاق کا اظہار کرنا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان میں کوئی فرقہ واریت نہیں، ہم سب مسلمان نبی آخر الزماں محمد مصطفیٰ (ص) کی حدیث کے مطابق آپس میں بھائی بھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن امریکہ اسرائیل و ہندوستان اپنے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے فرقہ واریت کو ہوا دیتا ہے، ہم ان دشمنانِ اسلام کو کبھی بھی ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں بسنے والے شیعہ نہیں مگر ان کی حمایت شیعہ حزب اللہ کرتی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلمان جسد واحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی شیعہ اور سنی متحد ہیں اور آج کا یہ اجتماع اسلام دشمنوں کے منہ پر طمانچہ ہے جنہوں نے امت کو تقسیم کرنے کی سازش کی۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر اس شخصیت کو دہشتگردوں نے نشانہ بنایا جس نے دہشتگردی کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں قاری حسن جان کو اس لئے نشانہ بنایا گیا چونکہ وہ دہشتگردی کیخلاف فتویٰ دے چکے تھے، داعش نے عراق و شام میں بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کی مگر مقامی شیعہ سنی نے اپنے اتحاد سے داعش کو ناکام بنا دیا، آج پاکستان میں بھی ہم نے دشمن کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ جن مکاتب فکر کو تم نے لڑانا چاہا آج وہ یکجان ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کُل مسالک علما بورڈ کے رہنما مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک جیسا مقدس مہینہ آپس کے معاملات میں صبرو تحمل رواداری، اخوت، عجز و انکساری کا بھی تقاضا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد امت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، بین المسالک ہم آہنگی کی جدوجہد کو مزید تیز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک کسی بھی قسم کی دہشتگردی اور فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہم سب کو مل کر فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، ماہ صیام تزکیہ نفس کے لیے اللہ تعالی کی طرف سے بہترین موقع ہے۔ افطار کی تقریب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی، صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، سیکرٹری جنرل لاہور سید حسن رضا ہمدانی، علامہ ظہیر الحسن نقوی، سید حسین زیدی جبکہ کل مسالک علماء بورڈ کے مولانا محمد عاصم مخدوم، پیر سید نو بہار شاہ، مفتی سید عاشق حسین شاہ، ڈاکٹر بدر منیر سیفی، مولانا ایوب خان ثاقب، سید غلام عباس شیرازی، سید وقار الحسنین نقوی، مولانا شکیل الرحمن ناصر، مولانا محمد افضل حیدری اور مولانا عبدالرب امجد نے خصوصی شرکت کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے رمضان المبارک کے دوران ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے توانائی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے ۔گرم کی شدت میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ماہ رمضان کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی جاتی تھی لیکن موجودہ حکومت نے یہ سہولت چھین کر عوام دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مسلم لیگ نون کی طرف سے توانائی کے بحران پر قابو پانے کے تمام حکومتی دعوی طفل تسلی ثابت ہوئے ہیں۔حکومت عوام بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ماہ رمضان میں سحری و افطاری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے واضح اعلان کے بعد بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا وہی سلسلہ جاری ہے۔ عوام یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ واپڈا کے حکام وزیر اعظم کے احکامات کو کسی کھاتے میں نہیں لکھتے یا پھر وزیر اعظم نے عوام کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے۔ایئر کنڈیشند کمروں میں بیٹھ کر عوام کا تمسخر نہ اڑایا جائے۔پورے ملک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے رمضان المبارک کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ میں خاتمے کا اعلان کیا جائے تاکہ عوام کو گرمی کی اس شدت میں لوڈشیدنگ کی اذیت سے نجات حاصل ہو سکے۔

وحدت نیوز(کراچی) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبودمجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن ان ماہ مبارک رمضان میں شہر قائد کے ایک ہزار مستحق خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کرے گی اور تین ہزار شہریوں کو روزہ افطار کروائے گی ، ان خیالات کا اظہار خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سید زین رضا رضوی نے ’’وحدت نیوز‘‘کے نمائندے سے ٹیلیفونک گفتگوکرتے ہوئے کیا، ان کاکہنا تھا کہ خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ انسانی خدمت کی اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئےاس ماہ مبارک رمضان میں بھی دکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی، ضرورت مند گھرانوں میں راشن کی تقسیم ویسے بھی سارا سال جاری رہتی ہےلیکن رمضان المبارک میں اس کام میں کئی گناہ اٖضافہ ہو جا تا ہے ، انہوں نے مذید کہا کہ کراچی کے تمام چھ اضلاع میں یہ رمضان راشن بیگ تقسیم کیئے جائیں گے،جبکہ مختلف مساجد میں تین ہزار سے زائد روزےدار نمازیوں کو افطار کروایا جائے گا، اس کار خیر میں تعاون کیلئے مخیر حضرات ایم ڈبلیوایم کے دفاتر سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں ۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے تحت مرکزی سالانہ اعتکاف 26 رمضان المبارک تا 30 رمضان المبارک گلگشت  کالونی میں منعقد ہوگا،ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات ثقلین نقوی کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملتان (شعبہ تربیت )کے زیر انتظام اس اجتماعی اعتکاف میں قرآنی محافل ،مجالس عزا ،دروس،سوالات و جوابات  ،دعائیہ محافل اورشب بیداری کا انعقاد کیا جائے گا ، جبکے اعتکاف کے مختلف سیشنز سے علامہ مختار امامی،علامہ اقتدار حسین نقوی،علامہ قاضی نادر علوی،علامہ تقی دانش اور علامہ غضنفر حیدری خطاب کریں گے، سحری و افطاری کا بھی مناسب اہتمام بھی ہو گا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی جانب سےضلع کی پانچ مختلف مساجد میں مستضعفین کیلئے وعوت افطار کا اہتمام کیا گیا، اس سلسلے میں  مسجد مسلم بن عقیل مدینہ ٹاون قائد آباد ، مسجد جمکران پپری گوٹھ ، درسگاہ حسینی پپری گوٹھ، مسجد قدوس کھوکراپارمیں مستضعفین کیلئے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں روزےدار نمازی حضرات اور معصوم بچے شریک ہوئے، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے مختصر خطاب کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے رہنما ثمر زیدی، اسد علی زیدی، سعید رضا اور ظفرعباس بھی موجود تھے، جبکے پیش نماز مولاناجمشید نقوی نے ایم ڈبلیوایم کا شکریہ ادا کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree