وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اقرار حسین ملک اور علامہ غلام حر شبیری کے والد کے انتقال پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماوں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی، سید مہدی عابدی اور علامہ اصغر عسکری سمیت کابینہ کے اراکین اور صوبائی رہنماوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے بڈالہ سیداں، دینہ ضلع جہلم میں علامہ غلام حرشبیری کی زیر اقتداءادا کی گئی، جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت، علامہ امین شہیدی ، علامہ شفقت شیرازی، علامہ حسنین گردیزی، علامہ اعجازبہشتی، علامہ اقبال بہشتی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ اصغر عسکری، علامہ علی شیر انصاری، علامہ سید جواد نقوی، ناصرشیرازی، نثارفیضی، مسرت کاظمی،مسرورنقوی سمیت علاقہ معززین، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سالانہ مرکزی تنظیمی وتربیتی پیام وحدت کنونشن کا دعوتی عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے، اس سلسلے میں چیئرمین کنونشن اقرار حسین ملک نے مرکزی کابینہ کے اراکین نثارعلی فیضی، علامہ اصغر عسکری اورعلامہ علی شیر انصاری کے ہمراہ سربراہ جامعتہ الکوثراسلام آباد بزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن نجفی، سینئراساتیذجامعہ علامہ فداحسین مطہری اور شیخ مہدی کروی ، شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ عارف حسین واحدی سمیت تمام علمائے کرام کو شرکت کی دعوت دی،چیئرمین کنوکشن نے نمائندہ وفدکے ہمراہ لاہور میں جامعہ عروۃالوصقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی ، سربراہ مدارس جعفریہ علامہ سید حسین نجفی اور دیگر اساتیذسے ملاقات کی اور انہیں مرکزی کنونشن میں شرکت کی دعوت دی،چنیوٹ میں جامعہ بعثت کے علامہ مہدی کاظمی اور تمام اساتیذ اور علمائے کرام کو کنونشن میں شرکت کی دعوت دی،جامعہ دارالعلوم  محمدیہ سرگودھا کے مدیر اعلیٰ علامہ ملک نصیر حسین سے ملاقات کی اور انہیں مرکزی کنونشن میں شرکت کی دعوت دی، بعدازاں چیئرمین کنونشن اقرار حسین ملک نے مرکزی صدر آئی ایس او علی مہدی ، مرکزی چیئرمین آئی اولعل مہدی خان کو انکے دفاترمیں جاکر مرکزی کنونشن میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) سنٹرل سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ''وحدت کنونشن'' کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ چیئرمین کنونشن و مرکزی سیکرٹری شعبہ روابط ملک اقرار حسین کے زیر صدارت منعقد ہوئی۔ جس میں آفس مسئول علامہ محمد اصغر عسکری، سیکرٹری تعلیم نثار فیضی، مسرت کاظمی، علی شیر انصار ی، ضلع جہلم، ضلع اسلام آباد، ضلع اٹک اور ضلع راولپنڈی کے افراد نے شرکت کی۔ تمام افراد نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا تاہم اس موقع پر چیئرمین کنونشن کا کہنا تھا کہ عالم اسلام اور بالخصوص وطن عزیز پاکستان جن مسائل و مشکلات کا شکار ہے اس کا تقاضا ہے کہ ہر ذی شعور انسان اپنی ملت، اپنی قوم اور مادر وطن کی نسبت اپنی قومی و ملی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے بیداری اور تدبر کا ثبوت دے۔ لمحہ بہ لمحہ بدلتی عالمی سیاسی صورتحال، مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کی داخلی کیفیت اور عالم کفر امریکہ و اسرائیل اور ان کے آلہ کار حکمرانوں کی سازشیں اس بات کی متقاضی ہیں کہ تمام سنجیدہ و دین پسند طبقات پورے ادراک کے ساتھ باطل کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے شعوری طور پہ مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں۔


ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اپنی تشکیل سے اب تک ملی و قومی وحدت کو اپنا جزو ایمان سمجھتی ہے اور اتحاد و وحدت کے ہدف کے حصول کے لئے عملی طور پر کوشاں ہے۔ اس وقت جب کہ پوری دنیا بلاتفریق مذہب و مسلک دو حصوں میں تقسیم ہوتی نظر آرہی ہے ایک بلاک مظلومین و مستضعفین اور مدافعین کا ہے اور دوسرا بلاک جابروں، مستکبروں اور طاغوتوں کا ہے۔ پاکستان کی انتہائی اہم جغرافیائی صورتحال اور اس  وطن کی آبادی کا ایک بڑا حصہ ہونے کے ناطے ملت جعفریہ کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔

  ان حالات میں ''مجلس وحدت مسلمین پاکستان''  کا سالانہ یوم تاسیس کا پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ بالخصوص اب جبکہ ہم آئندہ تین سال کے لئے نئی مرکزی قیادت کا چنائو کر رہے ہماری ملی و مکتبی ذمہ داری مزید سنگین ہوجاتی ہے۔ ہمیں اپنے ماضی اور حال کا درست جائزہ لینا ہے اور اپنے مستقبل کی راہیں متعین کرنی ہے، ہمیں اپنے نکات قوت اور نکات ضعف کا درست جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے لئے تیاری کرنی ہے۔ ''پیام وحدت کنونشن'' انشااللہ وسیع تر قومی و ملی اہداف کے حصول کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree