وحدت نیوز (اسلام آباد) برطانیہ کے معروف رفاعی ادارے الزہرا فاونڈیشن کے چیئرمین ملک اسرار حسین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹریٹ کا دورہ کیا جہاں سیکریٹریٹ کے مرکزی مسول علامہ اصغر عسکری نے انہیں مرکزی آفس کی تنظیمی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ معزز مہمان نے آفس کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا اور ایم ڈبلیو ایم کی کارکردگی کی تعریف کی۔مرکزی آفس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے علامہ عسکری نے بتایا کہ تنظیم کے ملکی وبین الاقوامی تمام امور کی یہاں سے نگرانی کی جاتی ہے۔یہ سیکریٹریٹ صوبائی دفاتر اور مرکزی قیادت کے درمیان رابطے میں بطورمعاون کردار ادا کررہا ہے۔مختلف قومی ایشوز پر ایم ڈبلیو ایم کے پالیسی بیانات یہاں سے جاری کیے جاتے ہیں اس کے علاوہ مختلف حکومتی شخصیات، وزرا، مشیر اور دیگر سیاست دانوں سے ملاقا توں کا اہتمام بھی اس سیکریٹریٹ کی اہم ذمہ داری ہے۔ہمارے ضلعی دفاتر کو عزاداری سمیت درپیش مختلف مشکلات کے ازالے کے لیے ہمارا عزاداری سیل احسن طریقے سے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے اس کے علاوہ مکتب تشیع کے کسی بھی فرد کی دینی مشکل کے حل کو اپناشرعی فریضہ سمجھتے ہوئے اس کے ازالے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں ۔مجلس وحدت مسلمین کے سالانہ کنونشن سمیت تمام ملک گیر پروگراموں کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے میٹنگز کا انعقاد بھی ایم ڈبلیو ایم مرکزی سیکریٹریٹ کے ذمہ ہے۔انہیں بتایا گیا کہ اس سیکریٹریٹ میں علامہ عسکری کی سربراہی میں شعبہ روابط، شعبہ سیاسیات اور میڈیا سیل تنظیم کی مضبوطی کے لیے فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ملک اسرار حسین نے مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کہ آپ کی تنظیمی خدمات لائق ستائش ہیں۔مجلس وحدت مسلمین دنیا بھر میں پاکستان کے تشیع کی نمائندہ جماعت کے طور پر جانی جاتی ہے۔مجلس وحدت مسلمین کی صالح اور مضبوط قیاد ت نے اس خلا کو پُر کرنے میں اہم کردار ادا کیا جو پچھلی دو دہائیوں سے چلا آ رہا تھا۔ ملک کے نظریاتی اور بیدار فکر تشیع اس تنظیم کے تہہ دل سے قدردان ہے اور میرے لیے یہ بات باعث فخر واعزاز ہے کہ مجھے آپ لوگوں سے ملنے کا موقع ملا۔ علامہ عسکری نے اس دورہ پر ملک اسرار حسین کا شکریہ ادا کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree