وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ اسرائیل مسلسل اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں اور غیور فلسطینی عوام نے نہ صرف اسرائیل کی طاقت کو چور چور کرکے رکھ دیا بلکہ عملی طور پر انکا گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ مشرق وسطی میں نیل کی ساحل سے لے کر فرات تک اپنی سرحد کو توسیع دینے کے خواہاں اسرائیل ابھی اپنے وجود کو خطرے میں دیکھ کر شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو جاتا ہے۔ ایک طرف حزب اللہ لبنان، ایک طرف شام کی غیرت مند فوج اور اندر سے فلسطین کی مزاحمتی تحریکیں اسرائیل کے لیے خطرہ کی گھنٹی بن چکی ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ اسوقت عالم انسانیت کے لیے ناسور ہے۔ عرب ممالک بلخصوص سعودی عرب کا اسرائیل کے ساتھ جاری رویہ عالم انسانیت کے ساتھ خیانت ہے۔ سعودی عرب سنچری ڈیل کے ذریعے یروشلم کو اسرائیل کا دارلحکومت بنانے اور فلسطینی عوام کو مزید اپنے وطن سے بے دخل کرنے کے گھناونے جرم میں برابر کے شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہونے کے ناطے اور قائد اعظم کے رہنمائی کے مطابق اسرائیل کو تسلیم کرنا یا کسی بھی سطح پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنا نظریہ پاکستان کے ساتھ غداری ہے۔ اگر کسی بھی سطح پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی گئی تو پاکستان کے عوام حکمرانوں کا گھیرا تنگ کرکے رکھ دیں گے۔ پاکستان کے حریت پسند عوام کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے پاکستان کے حکمرانوں کو بیانات سے ہٹ کر علمی طور پر جدوجہد کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے حوالے سے ایران، لبنان اور شام کے علاوہ دیگر تمام اسلامی ممالک کا رویہ شرمناک اور خیانت پر مبنی ہے۔ اگر عالم اسلام متحد ہو جائے تو اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹنے میں دیر نہیں گے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی طرح بلتستان کے عوام کو بھی اپنی زمینوں سے بے دخل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ کے زیر اہتمام بعد نماز جمعتہ الوداع کے موقع پر امام بارگاہ کلان میکانگی روڑ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ غلام حسنین وجدانی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، علامہ مقصود علی ڈومکی اور علامہ محمد جمعہ اسدی نے شرکاء احتجاج سے خطاب کیا۔اس موقع پر امریکی و اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کر کے انکے ظالمانہ پالسیسوں سے نفرت کا اظہار کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ میڈیا سیل سے جاری ہونے والی بیان میں کہا گیا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اور قابض اسرائیلی ظالمانہ پالیسیوں کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرنا کسی خاص سیاسی پارٹی،مکتبہ فکر یا شخصیت کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر زندہ ضمیر انسان کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تاریخ سے نا واقف کج خیال استکباری لیبرل انتہا پسند قوتوں کے آلہ کار ہی ظالموں کی حمایت اور مظلوموں کی مخالفت کرتے آئے ہے اب ان کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہے عوام ان مفاد پرست عناصر سے ہوشیار ر ہیں ۔

واضح رہے کہ گذشتہ ستر سالوں سے مظلوم فلسطینیوں پر قابض اسرائیلی مظالم اب بھی جاری ہے اور نام نہاد انسانی حقوق کی عالمی ادارے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ایسے ظالمانہ اور غیر منصفانہ پالیسوں سے ہی عالم انسانیت کیلئے مسائل پیدا ہوئی ہے اور دنیا کی امن کو انہی اسکتباری قوتوں سے خطرہ ہے جسکا واحد راہ حل عدل و انصاف کے منافی ظالمانہ پالسیوں پر نظر ثانی ہے۔

وحدت نیوز(سکھر) تحریک آزادی القدس سکھر کی جانب سے 23 رمضان المبارک جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس کے موقع پر سکھر شہرمیں مرکزی آزادی قبلہ اول ریلی جامع حیدری مسجد پرانہ سکھر سے پریس کلب سکھر تک کا انعقاد کیا گیا۔ آزادی القدس ریلی میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت شھریون نے بڑی تعداد مین شرکت کی۔ شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم سمیت فلسطینی پرچم اور آزادی القدس کے پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے جبکہ پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل و ہندستان مخالف نعرے درج تھے، مرکزی آزادی القدس ریلی میں بچوں کے خصوصی دستے تیار کئے گئے تھے جنہوں نے سروں پر سرخ پٹیاں باندھ رکھی تھیں جن پر یا قدس ہم آ رہے ہیں کے نعرے آویزاں تھے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین، آئی ایس او، اےایس او، پیام ولایت فائونڈیشن، شیعہ ایکشن کمیٹی، شیعہ رابطہ کائونسل کے رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے آزادی بیت المقدس اور مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا اور اسرائیل و امریکہ جیسے شیطانوں اورظالموں سے نفرت و بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں نے فلک شگاف نعرے لگائے اور جلد بیت المقدس کی آذادی کی دعا کی گئی اور آخر میں امریکی اسرائیلی و بھارتی پرچموں اور تابوتوںکو بھی نذر آتش کیا گیا۔

وحدت نیوز (اسکردو ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے یوم القدس کے موقع پر یادگار شہدا ء پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالم انسانیت اور عالم اسلام کی جانب سے مذمت کرنے کا وقت ختم ہوچکا ہے اور اب عملی اقدامات کا وقت آچکا ہے۔ ستر سالوں سے قبلہ اول غاصب صیہونیوں کے قبضے میں ہے اور بے گناہ فلسطینیوں کے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ اسرائیل جارحیت و مظالم کو روکنے کے مسلمانوں کو متحد ہو کر فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں کا ساتھ دینا ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ اسرائیل عالم اسلام کے قلب پر خنجر کی مانند ہے۔ اسرائیل ایک ایسا ناسور ہے جس سے نہ صرف مشرق وسطیٰ کے لیے خطرہ لاحق ہے بلکہ عالم انسانیت کے لیے خطرہ ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ ستر سالوں سے مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ او آئی سی بھی مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ نظر نہیںآتی۔ اسرائیلی مظالم پر خاموش رہنے اور اسرائیل کے ساتھ خفیہ طور پر سفارتی تعلقات قائم رکھنے والے نام نہاد اسلامی ممالک کا ہاتھ بھی مظلوم فلسطینیوں کے خون سے رنگین ہے۔پاکستان کو بھی عالمی سطح پر سرائیل پر دباو بڑھانے اور مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ کوشش جاری رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یوم القدس یوم مستضعفین جہان ہے اور فلسطین مسلمان مزاحمت و مقاومت کا استعارہ ہے۔ انکی مزاحمت سے پوری دنیا کے مظلومین کو درس حریت و مقامت ملتا ہے۔ آج کشمیر کے مظلومین ہو یا یمن و بحرین کے مظلومین ان سب کے لیے فلسطین مزاحمت کے لیے سر مشق ہے۔ انکی نہ تھکنے والی جدوجہد سے دوسرے مظلومین کے لیے توانائی ملتی ہے۔ آج فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ دنیا کے بھر مظلومین کے حق میں آواز بلند کرنا یوم القدس کا اصل فلسفہ ہے۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ ہمیں فلسطین کے ساتھ کشمیری مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے۔ انڈیا جہاں اسرائیل کا اتحادی ملک ہے وہیں ہندوستان جنوبی ایشیا ء میں اسرائیل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ ہندوستان کی ظالمانہ تاریخ بھی ستر سالوں پر محیط ہے۔ امریکہ و اسرائیل جنوبی ایشیا ء میں اپنے ایجنڈے ہندوستان کے ذریعے مکمل کرنا چاہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کی آمد پر ہندوستانی عوام نے احتجا ج کر ے اپنی ریاست کو پیغام دیا کہ عوام انسانیت پر جاری مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

وحدت نیوز(گلگت)  جس دن مسلم حکمران بیدار ہونگے اسی دن اسرائیل صفحہ ہستی سے نابود ہوجائیگا۔مسلمانوں کے باہمی انتشار نے اسرائیل کو جری بنادیا ہے اور فلسطین کے مظلوم عوام ان کی گولیوں کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔اسرائیل کی نابودی تک فلسطین کے مظلوم عوام کو حمایت جاری رکھیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما شیخ نیئر عباس مصطفوی نے آئی ایس او نومل یونٹ کے زیر اہتمام نکالی گئی القدس ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استکبار نت نئی سازشوں کے ذریعے مسلمانوں کے درمیان نفاق کے بیج بورہا ہے ۔جس دن مسلمان عالمی استکبار امریکہ اور اس کے حواریوں سے جان چھڑائیں گے امن و استحکام اور خوشحالی ان کے قدم چومے گی۔عالمی سامراج کے پنجوں سے خود کو چھڑانے کیلئے عزم و ہمت اور حوصلے کی ضرورت ہے اگر مسلمان خدا پر بھروسہ کرکے ان کے سامنے کھڑے ہونگے ان کی تمام سازشیں دم توڑ لیں گی۔افسوس بات کا ہے کہ آج مسلمان ہی مسلمان کا دشمن بنا ہوا ہے اور غیروں کے ہاتھوں کا کھلونا بنا ہوا ہے۔آج شام، یمن،کشمیر اور افغانستان میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے ۔مظلوم فلسطینی بچے،بوڑھے ،مرد و خواتین ظلم و بربریت کی چکی میں پسے جارہے ہیں اور غاصب اسرائیل کے مظالم کو روکنے اور ان ظالم ہاتھوں کو کاٹنے کیلئے کوئی میدان میں نہیں جبکہ او آئی سی محض ایک قرارداد پر اکتفا کرکے اپنے اجلاس برخاست کررہی ہے جو کہ مسلمانوں کے کیلئے شرمناک عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہر مسلمان کا شرعی فریضہ ہے اور آج کا یہ دن فلسطین کے عوام کے حق میں آواز بلند کرنے کا دن ہے ،یہ دن ظالم قوتوں سے نفرت اور مظلوموں سے ہمدردی کا دن ہے۔انشاء اللہ فلسطین غاصب صیہونیوں کے پنجوں سے آزاد ہوگا اور بیت المقدس پر اسلام کا پرچم لہرایا جائیگا۔

وحدت نیوز (ملتان)  رمضان المبارک کے آخری جمعتہ الوداع کو ملک بھر میں یوم القدس کے طور پر منایا گیا، ملک بھر میں تحریک آزادی القدس پاکستان کے زیراہتمام بیت المقدس کی آزادی اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی تحریک آزادی القدس پاکستان ملتان کے زیراہتمام امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز سے چوک گھنٹہ گھر تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی نماز جمعہ کے بعد شروع ہوئی اور مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے چوک گھنٹہ گھر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی چیف اسکائوٹ زاہد مہدی، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کی۔ علاوہ ازیں ریلی میں آئی ایس او پاکستان کے سابقہ مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی، ڈویژنل صدر ڈاکٹر موسی کاظم، مسیحی بشپ اشعر کامران، انجمن طلبا اسلام کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری نور مصطفی اور اسلامی جمعیت طلبا ملتان کے ناظم ہنزلہ سلیم نے خصوصی شرکت کی۔

مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھاکہ یوم القدس صرف یوم فلسطین نہیں بلکہ امت اسلامی کا دن ہے اور مسلمانوں کا قابض صہیونیوں کے خلاف احتجاج کا دن ہے، یوم القدس کے موقع پر امت مسلمہ کی اسرائیلی مظالم پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے، وہ وقت دور نہیں جب فلسطین ان صہیونی طاقتوں کے چنگل سے آزاد ہوگا، ریلی میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے شرکت کرکے شہیدہ رزان النجر سے اظہار یکجہتی کیا۔ ڈویژنل صدر ڈاکٹر موسی کاظم کا کہنا تھا رزان النجر کا کیا قصور تھا کہ اسکا بہیمانہ قتل کر دیا گیا، ہم انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطین میں مسلمانوں کے ناحق قتل کے خلاف عالمی آواز اٹھائیں۔ ریلی میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور امریکہ اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے گئے، ریلی کے اختتام میں امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کے پتلے بھی نذر آتش کیے گئے۔

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی چیف اسکاوٹ زاہد مہدی نے کہا  دنیا میں جہاں بھی مستضعفین ہیں ہم ان کے حامی اور ظالمین کے خلاف بر سرپیکار رہیں گے اور ہم یروشلم میں امریکی سفارت خانہ کھلنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ قبلہ اول کی آزادی ناگزیر ہے، آئی ایس او پاکستان ساری پاکستانی قوم کی طرف سے فلسطینی بھائیوں کی جرات اور استقامت کو سلام پیش کرتی ہے۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree