وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری امور سیاسیات غلام عباس  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے اسکردو روڈ سمیت دیگر تمام اعلانات محض الیکشن میں عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے تھے، عملی طور پر ابھی تک کسی اعلان پر عمل درآمد نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے اسکردو روڈ کی فائل وزیراعظم سیکرٹریٹ میں پڑی ہوئی ہے اور عدم دلچسپی کے باعث منظوری نہیں دی جا رہی ہے جبکہ گلگت بلتستان کی سب سے بڑی آبادی کا انحصار گلگت اسکردو روڈ پر ہے جس کی حالت ناگفتہ بہ ہے اور لوگ اذیت ناک صورت حال سے دوچار ہیں۔ کاروبار ٹھپ ہو چکا ہے، سیاحت بری طرح متاثر ہوچکی ہے، اس کے علاوہ روز کوئی نہ کوئی حادثہ رونما ہوتا ہے جس میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صرف پنجاب پر توجہ دے رہی جبکہ گلگت بلتستان پاکستان کی شہ رگ ہونے کے باوجود علاقے کی تعمیروترقی پر توجہ نہ دینے سے لیگی حکومت کی مفاد عامہ کے منصوبوں سے عدم دلچسپی ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے اسمبلی میں بیٹھے ہوئے اراکین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس اہم منصوبے پر اراکین اسمبلی کا احتجاج نہ کرنا اہلیان بلتستان کے ساتھ زیادتی ہے، عوام جھوٹے وعدوں پر یقین کرنے کی بجائے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں تاکہ ہزاروں مسافروں کو اس اذیت ناک سفر سے نجات مل جائیں۔ مجلس وحدت مسلمین اس اہم منصوبے کے تکمیل کے لئے تمام تر کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس سلسلے میں عوامی احتجاج ہوا تو ایم ڈبلیو ایم عوام کا بھرپور ساتھ دے گی۔

وحدت نیوز(گلگت) اگر عوام میدان میں نکلیں تو سیاسی یزید شکست کھا جائیں گے، پاکستان کے ہر صوبے میں گورنر اسی صوبے سے لگایا گیا جبکہ گلگت بلتستان میں غیر مقامی گورنر کو تعینات کیا ہے، نگران سیٹ اپ بھی الیکشن میں برسراقتدار جماعت کو کامیاب کرنے کے لئے غیرجانبدار تعینات کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے الیکشن مہم کے دوران گلگت میں انتخانی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ نے 2013ء کا الیکشن لوٹا، لیکن اگر گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو یہ مسلم لیگ (ن) کے گلے کی ہڈی بن جائے گی۔ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم گلگت کے تحت انتخابی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جو عالم بریج، شموغار، جلال آباد، دنیور سے ہوتی ہوئی گلگت شہر پہنچی جہاں بےنظیر چوک کے مقام پر شرکائے ریلی نے جلسہ کی شکل اختیار کر لی، جس سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے خطاب کیا۔



وحدت  نیوز (اسلام آباد) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ وہ آئند تین روز میں مجلس وحدت مسلمین کی گلگت بلتستان میں الیکشن کمپین چلانے کیلئے خود جا رہے ہیں اور علامہ ناصر عباس جعفری کیساتھ ملکر الیکشن مہم کو بام عروج بخشیں گے، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل نے پاکستان میں فرقہ واریت کے تاثر کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے اور دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ تکفیریت ہی اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے، شیعہ سنی کوئی مسئلہ نہیں ہے، تاہم نون لیگ فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر ملکی خبر رساں ادارہ  کو دیئے گئے خصوصی میں انٹرویو میں کیا۔ اپنے انٹرویو میں حامد رضا نے کہا کہ نون لیگ نے گلگت بلتستان کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی مکمل تیار کرلی ہے، تاہم ہم اس بار انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی اہم اسٹیک ہولڈر مجلس وحدت مسلمین ہے، جو اس الیکشن میں اہم کامیابی سمیٹے گی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما اور ممبر بلوچستان اسمبلی آغا محمدرضا نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا راز تعلیم کے حصول میں مضمر ہے ، الیکشن مہم کے دوران کئے گئے وعدوں کو ایک ایک کرکے اپنی استطاعت کے مطابق پورا کر رہے ہیں۔ بلوچستان یونیورسٹی علمدار روڈ کیمپس کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان اسمبلی کے منتخب رکن سید محمد رضا (آغا رضا) نے جامعہ بلوچستان یونیورسٹی علمدار کیپمس کی تقریب سنگ بنیادسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم الشان درسگاہ کا سنگ بنیاد رکھنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور یہ میرا خواب کا پورا ہونا ہے۔ میرے لئے خدمت سیاست سے بڑھ کر حیثیت رکھتی ہے اور دوستوں سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ عوامی خدمت کے اس سفر میں میرے شانہ بشانہ کام کریں۔ جامعہ بلوچستان علمدار کیمپس کے قیام سے کوئٹہ شہر کے طلباء مستفید ہونگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علمدار کیمپس کے قیام کے سلسلے میں وہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں خصوصاً وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اس سلسلے میں اپنا کردار بر وقت ادا کیا اور تعلیم دوستی کا ثبوت دیا۔ علمدار کیمپس کے افتتاحی تقریب میں علاقہ عمائدین، کونسلرز، کوئٹہ یکجہتی کونسل کے ممبران، تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کیں۔ شرکاء نے علمدار کیمپس کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ علاقہ ایم پی اے عوام سے کئے گئے وعدے اسی طرح پوری کرتے رہینگے۔ تقریب کے اختتام پر ایم پی اے آغا رضا نے ہزارہ ٹاون میں بھی ایک اور کیمپس کے افتتاح کی نوید سنائی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree