وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا پے کہ حلقہ پی ایس 89میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ آئینی اور اصولی ہے۔اگرہمارے اس مطالبے کو تسلیم نہ کیا گیا تو ہمیں مجبورا احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑے گا۔مذکورہ حلقے میں ہمارے امیدوار علی حسین نقوی بھاری اکثریت سے جیت رہے تھے۔مختلف پولنگ سٹیشنز میں پیپلز پارٹی نے اپنے امیدوار کو ہارتے دیکھ کر روایتی حربے استعمال کرنا شروع کر دیے۔ہم اس انتخابی دھاندلی کو تسلیم نہیں کرتے۔حلقہ پی ایس 89 ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے ہماری درخواست کو مسترد کرنا بددیانتی ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حلقہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے چیف الیکشن کمیشن کو درخواست دی جائے گی۔ہم یہ الیکشن جیتے ہوئے ہیں اور آر او کی جانب سے اس غیر منصفانہ اعلان کو تسلیم نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ جیتے ہوئے امیدوار کے نتائج میں ہیر پھیر کے ذریعے تبدیلی عوامی منڈیٹ کی توہین ہے۔مجلس وحدت مسلمین اس زیادتی کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔چیف الیکشن کمیشنر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کھل کر سامنے آ جائے گا۔

وحدت نیوز (کراچی)  کالعدم جماعتیں کس قانون کے تحت الیکشن لڑ رہی ہیں۔ پاکستان کو گرے ممالک کی لسٹ میں ڈالا جا چکا ہے مگر ملکی پالیسی ساز ادارے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں واضح طور پر کہا گیا کہ کالعدم جماعتیں الیکشن نہیں لڑسکتیں اور نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم جماعتیں بھی الیکشن میں شریک نہیں ہو سکتیں۔ پاکستان پہلے بھی عسکریت پسندوں کے ہاتھوں بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھا چکا ہے۔اس کے باوجود کس طرح ان نام بدل کرآنے والی کالعدم جماعتوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت ملی ہے۔ایک جماعت کو الیکشن سے کچھ ماہ قبل عالمی دبائو پر کالعدم کیا گیا اور اس جماعت نے جب نئے نام سے سیاسی جماعت بنائی تو پہلے اس کو رجسٹر نہیں کیا گیا مگر الیکشن سے قبل ہی اس جماعت کو رجسٹرر کر لیاگیا۔یہ کون سی پالیسی ہے جس کے تحت ملک دشمن عناصر دہشت گردوں کو قانوں ساز اداروں میں پہنچانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ ایک طرف دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی جار ہی ہے دوسری طرف ان کو ریلیف دیا جار ہا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان اس دہرے معیار اور خطرناک پالیسی کی شدید مذمت کرتی ہے۔مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز میں تکفیریت،شدت پسند ی اور مذہبی جنونیت کے خلاف جدوجہدکرتی رہے گی۔ ہم نے اپنے منشور میں نعرہ لگایا ہے کہ ہم پاکستان کو قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنائیں گے۔ایسا پاکستان جس میں برابری ہو۔ایک مسلم پاکستان جس کی خارجہ اور اندرونی پالیسی میں کسی ملک کے مفادات کا عمل دخل نا ہو بلکہ پاکستان اور پاکستانیوں کا مفاد سب سے اولین ترجیح ہو۔ایک ایسا پاکستان جو شدت پسند ی سے پاک ہو پرامن اور ترقی کرتا ہوا پاکستان مجلس وحدت مسلمین کی جدوجہد کا محور ہے۔

وحدت نیوز (جیکب آباد)  مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں امیدواروں کے لئے بھاری فیسوں کی وصولی افسوسناک فیصلہ ہے، الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر تجدید نظر کرے۔بھاری انتخابی اخراجات کا مقصد غریب کسان اور مزدور کا راستہ روکنا ہے، سرمایہ دار اور جاگیردار، چوہدری، نواب اور سردار وںپر مشتمل اسمبلی عوام کے کسی درد کی دوا نہیں۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے امیدوار کے لئے تیس ہزار اور صوبائی اسمبلی امیدوار کے لئے بیس ہزار روپے فیس مقرر کرکے بھاری انتخابی اخراجات کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو یہ بات نہیں بھولنی چاہئے کہ آج بھی مزدور پانچ سو روپے دھاڑی پر کام کرتا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ قومی اسمبلی کے امیدوار سے پندرہ سو روپے جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئے ایک ہزار روپے فیس لی جائے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو صادق و امین، دیندار اور دیانتدار اراکین اسمبلی کی ضرورت ہے جو آئین کی دفعہ 62 اور 63 پر پورا اترتے ہوں۔ جن کا دامن کرپشن سے پاک ہو۔ الیکشن کمیشن انتخابات میں ہونے والے بے تحاشا اخراجات کا راستہ روکے کروڑوں روپے انتخابات پہ لٹانے والے امیدوار کئی گنا سود کے ہمراہ قوم سے پیسے واپس لیتے ہیں، بلند و بالا دعووں کے باوجود الیکشن کمیشن کبھی بھی ان کا راستہ نہیں روک سکا۔انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ الیکشن کی بھاری فیسوں اور غریب کسان مزدور کے الیکشن میں حصہ لینے کا راستہ روکنے کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے فیس کم یا معاف کر دے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو انتخابی نشان خیمہ الاٹ کر دیا گیاہے۔ممبر پولیٹیکل ایگزیکٹو کونسل ایم ڈبلیوایم سید شہریارمحسن نے الیکشن کمیشن آف پاکستا ن سے باقاعد ہ نوٹیفکیشن وصول کر لیا ۔اس موقع صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے الیکشن کمیشن کو انتخابی نشان’’خیمہ‘‘ کے لیے درخواست دے رکھی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔مجلس وحدت مسلمین خیمے کے انتخابی نشان کے ساتھ ملک بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی ۔ ہم ملک میں دیانت دار اور تعلیم یافتہ قیادت کی خواہاں ہیں۔موروثی سیاست نے وطن عزیز میں شخصیت پرستی کی راہ ہموار کی جس سے ملک کو نقصان پہنچا۔ایم ڈبلیوایم پولیٹیکل کونسل اپنے امیدوران کی نامزدگیا جلدمکمل کر لے گی ۔ہم ملک میں شفاف انتخابات کے خواہشمند ہیں جسکے لئے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن کے اختیارت میں اضافہ کیاجائے ۔ انتخابی الائینس کے سوال کے جوا ب میں ان کا کہنا تھا ہم نے ابھی تک کسی بھی جماعت سے سیاسی اتحاد کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا۔تاہم مجلس وحدت مسلمین کی اعلی قیادت سے ملک کی مختلف مذہبی و سیاسی جماعتیں رابطے میں ہیں۔مرکزی شوری کونسل انتخابی اتحاد کے معاملات کو بغور دیکھ رہی ہے کسی بھی اتحاد کا فیصلہ اعلی سطح گفت و شنید اورباہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا160۔ جسٹس ناصر الملک کا بطور نگران وزیر اعظم انتخاب درست ہے جسٹس ناصر الملک اس منصب کے لئے مناسب فرد ہیں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) آزاداور خود مختار الیکشن کمیشن کے بغیر شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ۔ الیکشن 2018سے قبل الیکشن کمیشن کے معاملات کا حل ہونا ضروری ہے ان خیالا ت کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم پولیٹکل ونگ کے عہدیداران سے ایک ملاقات میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ جب تک الیکشن کمیشن کو مالی اور انتظامی حوالے سے خود مختاری نہیں دی جائے گی الیکشن 2018کا شفاف انعقاد ممکن نہیں ۔بائیومیٹرک طریقہ کار کے تحت ہونے والے الیکشن کی حمایت کرتے ہیں ۔ بائیومیٹرک الیکشن کے انعقاد سے انتخابی دھاندلی کا راستہ رکے گا۔ مالی خود مختاری نا ہونے کے سبب الیکشن کمیشن کے لئے بائیومیٹرک سسٹم کے تحت الیکشن کا انعقاد کروانا ناممکن ہو گا ۔ انتظامی طورپر الیکشن کمیشن کے اختیارات میں اضافہ ضروری ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ  حالیہ لودھرں ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن کی تنبیہ کے باوجود سیاسی لیڈران کا الیکشن کمپین میں حصہ لینا الیکشن کمیشن کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے ۔پارلیمنٹ کو الیکشن کمیشن کے قوانین کا بھی ازسر نو جائزہ لینا ہو گا۔ لگتا ہے سیاسی جماعتیں ہارس ٹریڈینگ کارستہ روکنا ہی نہیں چاہتیں ۔ہارس ٹریڈینگ کارستہ روکنے کے لئے فلورکراسنگ کے موجودہ قانون کو تبدیل کرنا ضروری ہے

وحدت نیوز (اسلام آباد) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو آئندہ انتخابات 2018 میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیاگیا ہے، تفصیلات کے مطابق  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  الیکشن ایکٹ2017 کی دفعہ202،پانچ کے تحت ایکٹ کی دفعہ202  دو  کے تقاضے پورے کرنے والی کی67قومی سیاسی ومذہبی جماعتوں کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق مجلس وحدت مسلمین اور دیگر جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی تفصیلات درست قرار دی گئی ہیں  اور و ہ قومی انتخابات 2018میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دی گئی ہیں ، جبکہ 284جماعتوں کی رکنیت منسوخ قرار دے کر انہیں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں۔

 واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گذشتہ برس تمام رجسٹرڈ351سیاسی ومذہبی جماعتوں کو اپنی رکنیت کی تجدید کیلئے کم از کم دوہزار کارکنان کی فہرست بمعہ شناختی کارڈ کی کاپی اور دستخط اور دولاکھ روپے نقد فیس کی مد میں جمع کروانے کی ہدایت جاری کی تھیں لیکن وقت گذرکے بعد تک فقط 67سیاسی ومذہبی جماعتیں الیکشن کمیشن کی شرائط پر پورا اترنے میں کامیاب ہو سکیں جن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان بھی شامل ہے، جبکہ  284جماعتیں الیکشن کمیشن کے قوائد وضوابط پر پورا اترنے میں ناکام رہی ہیں ، جن میں پاکستان کی بڑی نامورسیاسی ومذہبی جماعتیں بھی شامل ہیں ۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری امور سیاسیات سید محسن شہریار زیدی کےمطابق مجلس وحدت مسلمین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرتے ہوئے پورے ملک سے پہلے مرحلے میں فقط پانچ ہزار کارکنان کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جس میں سے کل 2500کارکنان کی تفصیلات بمعہ نقدی الیکشن کمیشن کو ارسال کی گئیں جس کے نتیجے میں ایم ڈبلیوایم کی رکنیت برقرار رہی اور وہ آئندہ قومی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار پائی ہے ۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree