وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے رکن اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبہ غور میں طالبان دہشتگردوں کی جانب سے شیعہ ہزارہ قوم کے پندرہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔ جس طرح پاکستان میں زائرین کو بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد نشانہ بنایا، وہی مائنڈ سیٹ اب افغانستان میں نہ صرف شیعہ بلکہ سنی سمیت دیگر اقوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ افغان حکومت کو چاہیئے کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزاء دے۔ اسی طرح کراچی میں بھی آئے دن شیعہ مسلمانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں‌ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ خطے میں آباد تمام مسلمان متحد ہوکر ان تکفیری دہشتگردوں کا مقابلہ کریں، کیونکہ یہ مخصوص مائنڈ سیٹ عراق و شام سمیت پورے خطے میں مغربی قوتوں کے مفادات کو پورا کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔


 
علامہ سید ہاشم موسوی کا مزید کہنا تھا کہ غاصب صیہونی دہشتگرد ریاست اسرائیل اپنی پوری قوت سے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہی ہے، جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ اسرائیل مشرق وسطٰی میں داعش سمیت دیگر دہشتگرد گروہوں کے ذریعے شورش کو ایجاد کرکے مسلم امہ کو عارضی طور پر الجھا کر غزہ پر قبضے کا خواب دیکھ رہی تھی، لیکن حماس و فلسطینی عوام کی بیداری و مقاومت کے ذریعے اسرائیل اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو پائی اور نہ کبھی ہوگی۔ پاکستان سمیت تمام مسلمان و انسان دوست ممالک کو چاہیئے کہ وہ اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کیخلاف متحد ہوکر عملی اقدامات اُٹھائیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں امام جمعہ کوئٹہ کا کہنا تھا کہ سی سی پی او اختر عمر حیات کی حالیہ پریس کانفرنس سے ثابت ہوچکا ہے کہ سانحہ راولپنڈی کا ڈرامہ رچا کر ملک میں فرقہ واریت پھیلانیکی کوشش کی گئی، لیکن شیعہ سُنی علماء کے اتحاد نے تکفیری ٹولے کی سازش کو ناکام بنا دیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوریٰ عالی علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ اس کرۂ ارض پر بسنے والا ہر انسان اپنی گھریلو ضروریات پوری کرنے کے لیے شب و روز معاشی تگ و دو کرتا ہے اور بڑی محنت سے اپنی اور اپنے گھر والوں کی کفالت کے لیے روزی روٹی کماتا ہے۔ اگر وہ یہ تمام کام احکامات الٰہیہ کے مطابق کرے تو یہ سب عبادت بن جاتے ہیں، لیکن اگر اس کام میں اس نے اسلامی ضابطوں کی پابندی نہیں کی اور انہیں توڑتے ہوئے ناجائز طریقے اختیار کئے یا معاشی جدوجہد کے نام پر دوسروں کے حقوق مارنے شروع کر دیئے تو یہی کوشش اس کے لیے آخرت میں رسوائی کا سامان بن سکتی ہے۔ چناںچہ ﷲ رب العزت نے ہمارے استعمال اور فائدے کے لیے متعدد نعمتیں پیدا فرمائی ہیں اور ساتھ ہی یہ تاکید بھی کردی کہ ہم ان نعمتوں کو استعمال کرتے ہوئے احکامات الٰہیہ سے نہ ہٹیں اور دی گئی ہدایات کے مطابق ان سے مستفید ہوں۔ لہذا ہمیں چاہیئے کہ حلال رزق کمائیں تاکہ ہماری آئندہ نسلیں بھی پاک و پاکیزہ رہیں اور حلال طریقے سے اپنی زندگی بسر کرسکیں۔

 

علامہ سید ہاشم موسوی کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے نئے سربراہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے پوری پاکستانی قوم یہ توقع رکھتی ہے کہ وہ پاکستان کے چہرے سے دہشتگردی کے بدنما داغ کو مٹائینگے۔ اس وقت مملکتِ خداداد پاکستان کو سب سے زیادہ خطرہ دہشتگردوں سے ہے، لہذا اُنہیں چاہیئے کہ آرمی سربراہ کی حیثیت سے وہ اپنی اس زمہ داری کو بخوبی نبھائیں۔ امام جمعہ کوئٹہ نے کہا کہ سی س پی او راولپنڈی اختر عمر حیات کی حالیہ پریس کانفرنس کے بعد تکفیری ٹولے کی سازشیں بے نقاب ہوچکی ہے اور یہ ثابت ہوگیا کہ سانحہ راولپنڈی کا ڈرامہ رچا کر ملک میں شیعہ سُنی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، لیکن علمائے اہلسنت و اہل تشیع نے بروقت اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے اپنے بیان میں سانحہ راولپنڈی میں قیمتی جانوں کی ضیاع، مسجد، مدرسہ تعلیم قرآن، متعدد امام بارگاہوں کو نذر آتش اور جلوس عزاء پر حملہ کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک منظم اور سوچی سمجھی سازش کے تحت عاشورا کے تقدس کو پامال اور ملک بھر میں فسادات پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ اس سے پہلے بھی دشمنان اسلام نے مختلف حیلوں اور طریقوں سے مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی ہیں لیکن تمام مکاتب کے علماء اور ملت کی دانشمندی اور سمجھداری نے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ روز عاشورہ راولپنڈی میں دہشت گردوں نے تقریباً ایک ہی وقت میں نمازیوں اور عزاداروں پرحملہ کر کے مسجد و متعدد امام بارگاہ کو نذر آتش کر کے فساد پھیلانے کی کوشش کی ۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مسجد اور جلوس عاشورہ پر بیک وقت حملہ کرنے والے شر پسند ایک ہی نیٹ ورک سے تعلق رکھتے ہیں۔



ان کا کہنا تھا کہ سانحہ سے ایک دن پہلے ہی راولپنڈی کے مذکورہ مقام پر جلوس کو نقصان پہنچانے کی اطلاع کے باوجود پنجاب حکومت اور انتظامیہ کامناسب اقدامات نہ کرنا، رات کو بارہ ایک بجے کرفیو لگانا اور ابتداء ہی سے سانحہ کو کنڑول نہ کرنا جبکہ اس وقت مقدس مقامات قیمتی جانوں اور املاک کا نقصان ہو چکا تھا حکومت پنجاب کی نیت اور کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ سانحہ حکومت پنجاب کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے مگر اب حکومت پنجاب سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واقعہ کی صاف و شفاف تحقیقات کرکے مجرموں اور شرپسندوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے اور سازش کے درپردہ عناصر کو بے نقاب کریں۔ اگر تمام حکومتی ادارے سیاسی اور مذہبی جماعتیں گزشتہ دہشت گردوں کے واقعات میں سنجیدگی کا اظہار کرتے اور خاموشی اختیار نہ کرتے تو یہ افسوسناک واقعہ رونما نہ ہوتا۔ اس صورتحال میں عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ شر پسند گروہ کے ناپاک عزائم کو اپنے مضبوط اتحاد، اخوت اور برادری کے ذریعے ناکام بنا دیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) بلوچستان کے سنی و شیعہ علمائے کرام نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سنی و شیعہ مکاتب فکر کے دینی عقائد، نظریات اور فرائض کی ادائیگی کا خیال رکھتے ہوئے اس کے مطابق انتظامات مکمل کریں تاکہ شہر فرقہ وارانہ فسادات، بدامنی، شر پسندی اور خون ریزی سے محفوظ رہے اور حکومت تمام مکاتب فکر کی دینی خدمات و احساسات کا خیال رکھیں اور انہیں اعتماد میں لیکر مشاورت سے قیام امن کیلئے انتظامی فیصلے کریں۔ علماء کرام نے دسویں محرم کو جلوس کے روٹ پر آنے والی مساجد نماز جمعہ اور دیگر نمازوں کی ادائیگی کیلئے ہر قسم کی رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرکے اسلام دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پررہنما مجلس وحدت مسلمین وامام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی ،مولانا قاری عبدالرحمن، مولانا ڈاکٹر عطاءالرحمن، جامعہ امام صادق کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داؤد آغا، مولانا عبدالواحد اور محمد اسلم رند و دیگر موجود تھے۔

 

ماہ محرم طاغوت سے مقابلے اور مبارزے کی دعوت ہے۔ طاغوت کو برداشت کرنا اور حق کیلئے قیام نہ کرکے حضرت امام حسین (ع) کے نصب العین سے غداری اور مسلمانوں کے ساتھ دھوکہ کے سوا کچھ نہیں۔ امام حسین (ع) نے ظلم کے آئین کو توڑ کر ظالم کے خلاف لوگوں کے دلوں میں نفرت اجاگر کی اور ایک انقلابی فکر جو درس عشق ہے، کی بنیاد رکھتے ہوئے اپنی شہادت سے عدل و انصاف کے پیاسوں کو سیراب کیا مگر خود پیاسے شہید ہوئے۔ یہ ماہ مسلمانوں کو اخوت اور صبر و تحمل کی تلقین کرتا ہے۔ اس بار یوم عاشور 15 نومبر جمعہ کے روز آ رہا ہے۔ اس لئے سنی اور شیعہ علمائے کرام نے جلوس کے روٹ میں واقع مساجد میں نماز جمعہ کے اہتمام ،جسے موخر یا ساقط نہیں کیا جا سکتا، کے بارے میں مشترکہ لائحہ عمل طے کیا ہے۔ جس کے تحت 10 محرم کو جلوس کے روٹ پر واقع تمام مساجد میں نماز کا اہتمام کیا جائے گا اور کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ تاہم مساجد کی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ وہ ایک سے ڈیڑھ بجے تک نماز جمعہ کی ادائیگی کو ممکن بنائیں تاکہ اس کے فوراً بعد عزاداری کا جلوس گزر سکے۔

 

بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داؤد آغا نے کہا کہ جامع مسجد قندھاری میں نماز جمعہ ڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی تاکہ جلوس کو چوک پر اکھٹے ہونے کا موقع ملے۔ سنی و شیعہ مکاتب فکر کے علماء نے جامع مساجد کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ 10 محرم الحرام جمعہ کے دن نماز جمعہ کے لئے اوقات کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جب پوری امت مسلمہ اور خاص کر پاکستان میں لوگ بدامنی، قتل و غارت گری، فرقہ وارانہ اور لسانی فسادات کا شکار ہیں، میں محرم کا مہینہ آیا ہے۔ اس لئے دانشمندی اور عقلمندی کا تقاضا یہی ہے کہ مسلمان حق کی بالادستی اور نظام شریعت کی بالادستی کے لئے اسلام دشمن قوتوں کے خلاف اکھٹے ہوں۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ علمائے کرام کے فیصلے کی رو سے سکیورٹی پلان ترتیب دے کر معاہدے کی پاسداری میں تعاون اور حسن سلوک کا رویہ ممکن بنائے تاکہ دونوں مکاتب فکر کے افراد کو فرائض کی ادائیگی میں سہولت ہو، اور اتحاد و یکجہتی کو فروغ حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسالک کے نظریات کا خیال رکھ کر اپنے انتظامات اسی مناسبت سے ترتیب دے تاکہ کسی قسم کی دہشت گردی اور خون ریزی سے بچا جا سکے۔ سکیورٹی اہلکاروں سے بھی اپیل ہے کہ وہ شہریوں کے ساتھ محبت اور حسن سلوک سے پیش آئیں تاکہ لوگوں کے دلوں میں ایثار اور محبت کا جذبہ پروان چڑھے۔ ایک سوال کے جواب میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات ہمارے حساب سے تسلی بخش نہیں۔ ہمارے کچھ تحفظات ہیں، حکومت انہیں دور کرے تاکہ انہیں مزید موثر بنایا جا سکے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کا موجودہ صوبائی و وفاقی حکومت سے محرم الحرام میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کے ابتر حالات اور خاص کر بلوچستان کی مجموعی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ کو عزاداری امام حسین (ع) کے تحفظ کیلئے بہتر انتظامات کرنے ہونگے اور اس حوالے سے کسی طرح کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ محرم الحرام کے مہینے میں صوبے کی تمام اقوام و مکاتب فکر کو اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

 

امام جمعہ کوئٹہ کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کی شہادت ہمیں قربانی و ایثار کا درس دیتی ہے۔ جس طرح حضرت امام حسین (ع) نے ظلم کیخلاف قیام کیا اور حق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا، اسی طرح ہمیں بھی اپنی نفسانی و ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر صرف دین خدا و حق کی سربلندی کیلئے ہمہ وقت حاضر رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوفیوں‌ نے حضرت امام حسین (ع) کو میدان کربلا میں تنہا چھوڑا جسکی وجہ سے عاشور کا دن بپا ہوا۔ لہذا ہمیں ان سے عبرت حاصل کرکے اپنے امام عصر حضرت مہدی (عج) کے ظہور کیلئے زمینہ سازی کرنی ہوگی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری سمیت دیگر معززین پشاور میں‌ پیش آنے والے سانحے پر مسیحی برادری سے اظہار تعزیت کیلئے بیتل میمورئیل میتوڈیسٹ چرچ گئے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے سانحہ پشاور پر نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اس موقع پر علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ ملک بھر میں‌ دہشتگردوں کیخلاف فوجی آپریشن کرنا ہوگا، تاکہ ملک میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی محفوظ زندگی گزار کرسکے۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree