وحدت نیوز(جیکب آباد) بانی انقلاب اسلامی رہبر کبیر حضرت امام خمینی ؒ کی ۲۹ ویں برسی کے موقعہ پرمدرسہ خدیجۃالکبریٰ جیکب آباد میں انقلاب اسلامی و افکارامام خمینی کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی ، ضلعی سیکریٹری جنرل آگا سیف علی ڈومکی، استاد عبدالفتاح بلوچ، مولانا حسن رضا غدیری، مولانا منور حسین سولنگی ، سید شبیر علی شاہ کاظمی نے خطاب کیا۔

اس موقعہ پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ امام خمینی ؒ کے افکار و تعلیمات آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ ہم ان کے نقش قدم پر چلنے کا عہد کرتے ہیں۔ آج دنیائے اسلام میں بیداری اور شعور کی حامل انقلابی تحریکیں امام خمینی ؒ کے افکار کی پیرو ہیں۔امام خمینیؒنےتیس برس قبل خالص محمدی ﷺ اسلام کے مقابل جس امریکی اسلام کی فتنہ پروری کا ذکر کیا تھا وہ آل سعود کی شکل میں آشکارہوچکاہے،۔ آپ ؒ عصر حاضر کے عظیم انقلابی رہنما تھے آپ نے امت مسلمہ کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور عالمی استکباری قوتوں کے انسان دشمن عزائم کو بے نقاب کیا، مستضعفین عالم کو مستکبرین کے مقابل لاکھڑا کیا۔ آپ ؒ نے اکیسویں صدی میں قرآن و سنت اور سیرت آل محمد ﷺ پر مبنی اسلامی جمہوریہ کی بنیاد رکھی۔

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے خارجہ امور کے مرکزی سیکریٹری ڈاکٹر علامہ شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ اسلام حقیقی و امریکائی میں تمیز انقلاب اسلامی کی بدولت ممکن ہوئی، حضرت امام خمینی (رہ) کی مدبرانہ سوچ تھی، جس کے تحت اسلام امریکائی بے نقاب ہوا  اور امام خمینی (رہ) نے مقاومت کی ثقافت کو زندہ کیا، دشمن نے داعشی، نقلی، تکفیری اور وہابی اسلام لوگوں کے سامنے پیش کیا، تاکہ اسلام ناب محمدی کا چہرہ مسخ کیا جائے، اس کے باوجود آج اسلام ناب محمدی روز روشن کی طرح دنیا پر عیاں ہوچکا ہے۔ داعش کی بربریت نے عراق میں سنی و شیعہ دونوں کو بیدار کیا، جنہوں نے مرجعیت کی رہنمائی میں عراق میں داعش کا ڈٹ کا مقابلہ کیا۔ داعش کی کوشش تھی کہ موصل کے بعد بغداد پر بھی قابض ہو جائیں، لیکن موصل پر داعش کا قبضہ ایک سازش کے تحت تھا، جس میں موصل کا گورنر شامل تھا، جو داعش کا آلہ کار بنا۔ استعمار کی طرف سے مسلمان ممالک پر مسلط کی جانے والی جنگوں کے ذریعے امریکہ نے اپنی ڈوبتی معیشت کو سنبھالا دیا۔ اڑھائی لاکھ دہشت گرد شام بھیجے گئے، ان چوراسی ممالک میں یورپی ریاستیں بھی شامل تھیں، جنہیں آج اپنی ملک کی سکیورٹی کے حوالہ سے خدشات لاحق ہوچکے ہیں، چونکہ شام بھیجے گئے دہشت گرد میدان جنگ سے بھاگ کر واپس انہی یورپی ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ امام خمینیؒ نے عصر حاضر کی انسانیت کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور انہیں شیطان بزرگ اور طاغوت کے مقابل کھڑے ہونے کا حوصلہ دیا، جمہوری اسلامی امام خمینی ؒ کا وہ عظیم شاہکار ہے جو عوام کی طاقت سے جمہوری اصولوں پر مبنی الٰہی نظام ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مغربی جمہوریت اقوام عالم کے لئے ایک سراب ہے، کیونکہ یہ مغربی جمہوریت ہی ہے جس نے انسانیت کو بش، اوبامااور ٹرامپ جیسے قاتل تحفے میں دیئے ہیں۔ یہی نظام اقوام عالم کی بربادی اور تباہی کا ذمہ دار ہے۔مغربی جمہوریت کے پاس انسانیت کے کسی درد کی دوا نہیں۔ جبکہ اسلامی جمہوریہ قرآن و سنت اور سیرت آئمہ طاہرین پر مبنی وہ پاکیزہ نظام ہے جو عصر حاضر کی پریشان انسانیت کو عزت، عظمت اور سربلندی عطا کرسکتا ہے۔ عالم انسانیت کا مستقبل اور دنیا کا بہترین نظام حکومت اسلامی جمہوری نظام ہی ہے،انہوں نے کہا کہ عالم انسانیت کا مستقبل تابناک ہے، عالم کفر متحد ہوکر نور خدا کو بجھانا چاہتے ہیں مگر دنیا بھر میں کروڑوں انسان عقیدہ مہدویت سے عشق کی حد تک لگاؤ رکھتے ہیں۔

انہوں نے علمائے کرام عوام اورتنظیمی کارکنوں سے اپیل کی کہ حضرت امام خمینی ؒ کی 28ویں برسی کے موقع پر 2 جون نماز جمعہ کے اجتماعات میں خطباء و علمائے کرام امام خمینی ؒ کی شخصیت پر گفتگو کریں۔ 3 و 4 جون کو رہبر کبیر امام خمینی ؒ کی برسی کی مناسبت سے خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مرجع تقلید جہان تشیع، سابق چیف جسٹس آف اسلامی جمہوریہ ایران اورمجلس خبرگان رہبری سمیت دیگر اہم اداروں کے رکن  آيت اللہ العظمٰی سید عبدالکریم موسوی اردبیلی ؒکی پرسوزرحلت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی قائدین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ سید حسن ظفرنقوی، علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی ودیگر نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں آيت اللہ العظمٰی سید عبدالکریم موسوی اردبیلی ؒکے انتقال پر ملال کو امت مسلمہ کیلئے بالعموم  اور ملت تشیع کیلئے بالخصوص عظیم نقصان قرار دیا ہے، رہنمائوں نے کہا کہ مرحوم آیت اللہ امام خمینیؒ کے قریبی رفقاءمیں سے ہونے کے ساتھ ساتھ انقلاب اسلامی کے ہر اول دستے میں بھی شامل تھےجنہوں نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد اہم سرکاری عہدوں پر فرائض منصبی باحسن وخوبی انجام دیئے ، مرحوم نے اپنی وراثت میں بہترین تعلیفات امت مسلمہ کی رہنمائی کے لئے چھوڑی ہیں ،اس جانگزارسانحے پر مجلس و حدت مسلمین پاکستان رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای  ،  تمام ملت ایران  اور جہان تشیع کی خدمت اقدس میں ہدیہ تعزیت اور تسلیت پیش کرتی ہے ، خدا بحق چہاردہ معصومین ؑ ہمیں مرحوم آیت اللہ موسوی اردبیلی ؒکی سیرت کی پیروی کی توفیق عنایت فرمائے اور ان کے طفیل ہماری بخشش فرمائے ۔

وحدت نیوز(سکردو) امام خمینی (رہ)کے حکم کے مطابق دنیا بھر کی طرح بلتستان بھرمیں بھی یوم القدس نہایت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔بلتستان میں مرکزی القدس ریلی مرکزی امامیہ جامع اسکردو سے مرکز انجمن امامیہ کے زیراہتمام نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ القدس ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔ انہوں نے ہاتھوں میں امام خمینی، رہبر معظم اور قدس کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔ القدس ریلی اسکردو بازار سے پرشکوہ اندا ز میں گزر گئی اور اسکردو کی فضا ء امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعروں سے گونجتی رہی۔ ریلی جب یادگار شہداء اسکردو پر پہنچی تو ایک عظیم الشان جلسے کی صورت اختیار کر گئی جس سے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان، جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اسلامی تحریک، مجلس وحدت مسلمین اور انجمن امامیہ کے رہنماوں نے خطاب کیا۔ مقررین نے یوم القدس کی اہمیت پر گفتگو کی اور عالم اسلام کو قدس کی بازیابی کے لیے متحد ہونے کی تلقین کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ عالم انسانیت کے لیے خطرہ ہے۔ فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ جاری مظالم پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی شرمناک ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن بلتستان ڈویژن کے سربراہ آغا علی رضوی نے کہا کہ اسرائیل عالم اسلام کے قلب پر خنجر کی مانند ہے، امریکہ و اسرائیل کے مظالم پر نام نہاد عرب ریاست کی خاموشی انتہائی شرمناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے فلسطین کے بے گناہوں پر جاری مظالم عالم انسانیت پر سوالیہ نشان ہے۔ آج رہبر کبیر امام خمینی کے حکم اور نظریے کے سبب امریکہ و اسرائیل کے شکست ناپذیر ہونے کے خواب کو خاک میں ملادیا ہے۔ اور عنقریب و دن آنے کو ہے کہ اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے۔ آغا علی رضوی نے فلسطین کے مسلمانوں کی طرح گلگت بلتستان کے مسلمانوں کے ساتھ نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام عالمی یوم القدس کے موقع پر امام خمینی کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر میں فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ ملتان میں یوم القدس کی مرکزی ریلی نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ شاہ گردیز سے چوک گھنٹہ گھر تک بیتالمقدس کی آزادی کے حوالے سے ریلی نکالی گئی، ریلی میں خواتین، بچے، بوڑھے اور نوجوان شامل تھے۔ ریلی کا آغاز امام بارگاہ شاہ گردیز سے ہوا، ریلی کے شرکاء نے فلسطینی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر بیتالمقدس کی آدازی کے نعرے درج تھے۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ ابوذر مہدوی، جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ضلعی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی،علامہ غلام مصطفی انصاری اور ملتان کے ڈویژنل صدر قاسم شمسی نے کی۔ ریلی چوک گھنٹہ گھر پہنچنے پر جلسے کی شکل میں تبدیل ہوگئی۔ جہاں پر خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج قبلہ اول بیت المقدس کے صیہونیت کے قبضے میں ہے جو کہ نام نہاد مسلمانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ اگر پوری دنیا کے مسلمان یوم القدس کے دن اپنا شرعی فریضہ ادا کرتے تو آج فلسطین نہ جل رہا ہوتا۔ رہنمائوں نے کہا کہ اوآئی سی اور اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی اسرائیل کو طاقتور بنا رہی ہے۔ مسلمان ممالک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ پینگیں بڑھانا فلسطینی شہداء کے ساتھ مذاق ہے۔

آئی ایس او کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ فلسطین کو عالمی اداروں میں اُٹھائے اور ٹھوس موقف اختیار کرے، دنیا میں موجود نام نہاد مسلم ممالک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور فلسطین کے مسئلے پر چشم پوشی کرنا اُن کے منافقانہ چہرے کا عکاس ہے۔ ہم رہبر انقلاب اسلامی امام خمینی کو سلام پیش کرتے کہ جنہوں نے اس دن کو منانے کا اعلان کیا اور فلسطینی مظلوموں کی آواز بنے آج دنیا بھر میں یوم القدس منایا جا رہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ فلسطینی مظلوموں کی تحریک، حماس اور اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کا کردار اسرائیل، امریکہ اور عالمی طاقتوں کی آنکھ کا کانٹا بن چکا ہے۔ اسلام دشمن عناصر فلسطینی تحریک کو کمزور کرنے کے لیے حماس اور حزب اللہ پر پابندیاں لگانے کی سازش کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے بھوک ہڑتال کی بھرپور حمایت کرتے ہیں بلکہ آج کا یہ اجتماع اعلان کرتا ہے کہ اگر ہمارے جائز مطالبات نہ مانے گئے تو عید کے بعد احتجاجی تحریک کا رُخ تبدیل کر دیں گے۔ حکومت ہمارے صبر اور خاموشی کو کمزوری نہ سمجھے ہم پاکستان کے حقیقی فرزند ہیں اور اپنے حقوق کے لیے کسی حد تک بھی جانے سے دریغ نہیں کریں گے۔ ریلی کے آخر میں اسرائیلی پرچم نذرآتش کیا گیا اور عالم اسلام اور بالخصوص پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

Page 1 of 6

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree