وحدت نیوز(لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ مرکزی کنونشن میں نئے میر کارواں کا انتخاب مکمل ہوگیا، سابق نائب صدر سید سرفراز کو نیا میر کارواں منتخب کر لیا گیا۔ کنونشن کے آخری روز نئے میر کارواں کے انتخاب کیلئے اجلاس عاملہ ہوا، جس میں سید احسن نقوی اور سید سرفراز کے نام سامنے آئے، جس کے بعد ووٹنگ کروائی گئی اور سید سرفراز کامیاب قرار پائے۔ سید سرفراز کا تعلق فیصل آباد ڈویژن سے ہے اور وہ گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان میں زیر تعلیم ہیں۔ وہ پہلے مرکزی نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔ آئی ایس او کے کارکنوں، علماء کرام اور سینیئر رہنماؤں نے سید سرفراز کو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ علامہ سید حیدر موسوی نے نئے میر کارواں کا اعلان کیا جبکہ علامہ ہاشم موسوی نے نئے مرکزی صدر سے حلف لیا۔ نو منتخب مرکزی صدر نے شرکاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دنیا کو نظام ولایت کی طرف پلٹنے کی ضروت ہے، رہبر معظم سید علی خامنہ ای جو اس نظام ولایت کے امین بھی ہیں اور علمبردار بھی، وہ اسلام ناب کی نمائندگی کر رہے ہیں اور عالم کفر کیخلاف ڈٹے ہوئے ہیں، آج مسلمانان عالم کی مشکلات کا حل اور ان کی کامیابی کا راز اسی نظام ولایت کو سمجھنے اور اسکی پیروری کرنے میں ہے۔ نو منتخب مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے کہا کہ وطن عزیز کی جغرافیائی اور فکری سرحدوں کا تحفظ ہمارا منشور ہے اور ہم وطن کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑنے کا جذبہ رکھتے ہیں، آئی ایس او ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور اپنے وطن کے دفاع کیلئے مصروف عمل ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی کنونشن کے دوسرے روزجوان امید ملت سیمینار منعقد ہوا جس سےمجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس تحریک میں نوجوان ہوتے ہیں کبھی ناکام نہیں ہوتی انہوں نے قرآن اور سیرت محمد و آل کی روشنی میں نوجوانوں کی اہمیت کو جاگر کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان ہر نیکی کے طرف سب سے پہلے آگے بڑھتے ہیں آئی ایس او کے جوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرتے ہوئے پاکستان میں اسلامی معاشرہ کی تشکیل کے لئے کوششوں کوجاری رکھنا چاہئے ۔

 انہوں نےکہاکہ اسلا م نوجوان کو ایک ذمہ دار نوجوان کی حیثیت سے دیکھنا چاہتا ہے اس لئے زندگی میں کامیابیوں کو سمیٹنے کے لئے دور حاضر کے نوجوان کو صاحب بصیرت کے ساتھ ساتھ اپنی رائے اور رادہ ہونا چاہئے ،ہماری ملت عدم بصیرت کی وجہ سے معدوم ہے ۔علامہ احمد اقبال رضوی نے رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے فرامین کی روشنی میں نوجوان کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان سرسبز و شاداب درخت کی مانند ہے نوجوانی کے عمر میں ایک نوجوان کو بابصیرت ،صالح اور مبارز ہونا چاہئے ان خصوصیات کے بغیر نوجوان یقینی طور پر ایک مردہ نوجوان تصور کیا جائے گا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree