وحدت نیوز (اسلام آباد) عید الفطر کے پرمسرت موقع پر غرباء و مساکین بالخصوص شہدائے پاکستان کے یتیموں کو یاد رکھیں۔ملک بھر میں ماہ رمضان المبارک ایام اور اجتماعات کے پر امن انعقاد پر ملکی سیکورٹی ادارے داد و تحسین کے مستحق ہیں۔ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عیدالفطر کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ تمام عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارک بار دیتے ہوئے کہا کہ رحمتوں بخشوں کا مہینہ رمضان المبارک کی عبادات کی قبولیت بلاشبہ ہر مومن کے لئے باعث مسرت ہے۔اس پر مسرت موقع پر ہمیں اپنے ارد گرد موجود غربا مساکین اور خصوصا ان شہدا کے خاندانوں کی عیدکی خوشیوں میں ضرور شرکت کرنی چاہئے جن کے پیارے دہشتگردی کی جنگ میں اپنی جان وطن پر نچھاور کر گئے ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ عیدالفطر مسلمانان عالم کے مابین اخوت اور محبت کا بے مثال دن ہے جس دن ہر مسلمان ایک دوسرے کو گلے لگاتا ہے ۔اس جذبے اور اخوت ہمیں اپنے معاشروں میں رائج کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ملکی امن و امان کی صورت قدرے بہتر ہوئی ہے ماہ مبارک رمضان کے اجتماعات کی فول پروف سیکورٹی پر ملکی قانون نافذ کرنے والے ادارے داد و تحسین کے مستحق ہیں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم شہادت امام علی ؑ کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں تمام عالم اسلام کو امیرالمومنین ؑ کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولائے کائنات حضرت علی علیہ اسلام کی حیات طیبہ کا ہر دن ہمارے لیے نمونہ عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ آپؑ کی پوری زندگی فقط خوشنودی خدا اور اطاعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں بسر ہوئی۔عدالت ہو کہ شجاعت، عبادت ہو یا فہم و فراست، سخاوت ہو یا طہارت، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے علاوہ پوری کائنات میں مولا علی علیہ السلام کا کوئی جواب نہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہمارے آخری نبیؐ کا ارشاد ہے علی مجھ سے ہے اور میں علی سے ہوں۔ احادیث میں رسول اکرم ؐ سے ارشاد ہو ا ہے کہ اگرتمام انبیاء کے اوصاف کو یکجا دیکھنا چاہتے ہو تو میرے بھائی علیؑ کو دیکھو۔-انہوںنے مزید کہا کہ مولائے کائنات حضرت علی علیہ اسلام کی حیات طیبہ سے یتیم پروری کا درس حاصل کرنا چاہیے۔ حضرت علی علیہ اسلام امت کے باپ کا درجہ رکھتے ہیں اور آپ نے ہمیشہ راتوں کو جا جا کر یتیموں کے دکھوں کا مداوا کیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ یوم علی علیہ السلام کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں برآمد ہونے والے عزاداری کے جلوسوں کو موثر سیکورٹی فراہم کی جائے۔ملک میں سیکیورٹی تھریٹس بہت زیادہ ہے، داعش کی کارروائیاں اب پاکستان میں بھی ہورہی ہے ۔ملک دشمن عناصر شرپسندی کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذہبی تقریبات، عبادت گاہیں اور سیکورٹی ادارے دہشت گردوں کا ہدف رہے ہیں۔ایسے موقعہ پر سیکورٹی اداروں کو مزید چوکنا ہونے کی ضرورت ہے۔حساس مقامات پر جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیئے جائیں اور سیکورٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔

 سربراہ مجلس وحدت مسلمین کا کہناتھا کہ جلوسوں کی حفاظت پر مامور انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا تاہم اس بات کا خیال رکھا جائے کہ جلوس میں شریک ہونے والے سوگواران کی راہ میں سیکورٹی کے نام پر رکاوٹ یا مشکلات پیدا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے، دشمن اس وقت پاکستان کو نیچا دکھانے کے لیے کوشش کر رہا ہے، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، جنہوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ امت مسلمہ کے خلاف ہے، جس کی زندہ مثال کشمیر، فلسطین سمیت دیگر مسلم ممالک اور وطن عزیز پاکستان میں بھارتی جارحیت ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو جائے اور اسوہ شبیری کا کردار ادا کرے، پوری پاکستانی قوم ملک کے دفاع کے لئے حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بھارت نے اگر کوئی مذموم حرکت کی تو وطن کے دفاع کے لئے اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن بی زیڈ یو کے صدر محمد حر غوری کے والد استاد نذر حسین غوری مرحوم کی قل خوانی کے ایک بڑے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں مولانا مختیار حسین نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرائی، قل خوانی میں مخدوم سید محمد علی شاہ، کیپٹن (ر) ناصر مہے، علی شیر بوسن، ملک نور حسین ڈیہڑ، مخدوم سید حامد رضا شاہ، مخدوم سید شیر شاہ، ملک ریاض حسین گھاگھرہ، مخدوم مبارک شاہ، نذیر احمد ہمڑ، ملک شبیر چوہان، ملک لیاقت میتلا، خالد بچہ، غلام حسین بچہ، اے ڈی بلوچ، سید محی الدین شاہ و دیگر نے شرکت کی، علامہ اقتدار حسین نقوی نے مزید کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید میلاد النبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقعہ پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن مسلمانوں کا اپنے نبی کریم ﷺ سے عشق کے عملی اظہار کا دن ہے۔ امت مسلمہ کی تنزلی کا سب سے بڑا سبب رحمت اللعالمین ﷺ کی حقیقی تعلیمات سے دوری ہے۔حضور نبی کریم ﷺ نے امت کو اخوت،رواداری اور بھائی چارے کا درس دیا ہے۔آج اسلام کے نام پر جو گلے کاٹے جا رہے ہیں وہ دین اسلام کے روشن چہرے کو بدنما ظاہر کرنے کی مذموم کوشش ہے۔جس کے پس پردہ صیہونی نصرانی ایجنڈا کارفرما ہے۔اس سازش کو باہمی اتحاد و یگانگت سے شکست دینا ہو گی۔ علما کی اعلیٰ بصیرت اور دانش مندانہ اقدامات سے عدم برداشت کے رجحان کا خاتمہ کر کے معاشرے میں امن و سکون قائم کیا جا سکتا ہے۔ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے۔نبی کریم ﷺ کی حقیقی تعلیمات کا فروغ اور اس کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا آج ہمیں عہد کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ دین اسلام جبر و بربریت سے نہیں بلکہ اسوہ حسنہ سے پھیلا ہے۔دنیا کے دیگر مذاہب حضور کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات مبارکہ کو بہترین نمونہ قرار دیتے ہوئے اسلام کے نظام عدل و مساوات اور باہمی احترام پر عمل پیرا ہیں۔حضور کریم ﷺ کی ذات مبارکہ سے محبت کے زبانی اقرار کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمات کو عملی زندگیوں میں نافذ کرنے کے دشمناناں اسلام کی کوششوں کا ناکامی سے دوچار کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین 12 تا 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت و اخوت منا رہی ہے۔اس دوران ملک بھر میں جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں سمینار منعقد کیے جائیں گے۔تمام صوبائی و ضلعی دفاتر پر چراغان اور نعتیہ محافل کا انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔بارہ ربیع الاول کو ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے مرکزی جلوسوں کے راستوں میں استقبالیہ کیمپ اور سبیلیں بھی لگائی جائیں گی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظ اللہ نے یوم عاشورمحرم الحرام 1440ھ کے موقع پر عالم اسلام کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ امام حسین ؑان ہستیوں میں سے ہیں جن پر اللہ نے انعام کیاہے، اما م حسین ؑیقیناًصادقین میں سے ہیں، جن کا ہمیں ساتھ دینا چاہئے، جن کی معائیت میں ہمیں چلنا چاہئے،جن کی ہمیں ہمراہی کرنی چاہیے،کربلا ہمیں ہمت، حوصلہ، شجاعت اور جرائت دیتی ہے،آج ہمیں میدان میں حاضر رہنے کی ضرورت ہے ، فرعونوں، یزیدوں اور شدادوں کے خلاف، کربلا میں چند افراد کو قتل نہیں کیا گیا بلکہ کربلا عدل وسچائی، انسانی شرافت اور اقتدار کو قتل کیاگیا، کربلا میں امام حسین ؑکے اصحاب وانصارکاگلانہیں کاٹا گیابلکہ سچائی کا گلا کاٹا گیا، جو لاشیں کربلا کے میدان میں پامال ہوئیں وہ عدل وانصاف کی لاشیں تھیں، یہ جن مخدرات عصمت وطہارت کو رسن بستہ کیا گیا دراصل یہ انسانی غیرت ، حمیت اور کرمت کو رسن بستہ کیا گیا،وفا اور حیاءکو قتل کیا گیا۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہاکہ امام عالی مقامؑکا قیام پوری عالم انسانیت اور بشریت کیلئے تھا، ان کاقیام مخصوص لوگوں ، حالات یا علاقےکے حوالے سے نہیں تھابلکہ تاقیام قیامت ہر شخص کیلئے تھا، امام حسین ؑکا قیام ہمیں بتلاتاہے کہ تم اکیلے ہی کیوں نا ہوں، قلیل تعدادمیں ہی کیوں ناہوتمہیں مایوس نہیں ہونا چاہئے، گھبرانا نہیں چاہئےبلکہ ہرحال میں اٹھا چاہئے ، قیام کرنا چاہئے ،ظلم کے مقابلے میں فریاد بلند کرنی چاہئے،اگر حجرت کرنی پڑے تو حجرت کرنی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عاشوراکربلامیں امام حسین ؑکی قربانی کی اوج اورمعراج ہے،عاشورامیں ہمارے کیلئے بے شمارپیغامات پوشیدہ ہیں ،عاشورامیں ہمارے لیئے ہدایت کا عظیم زخیرہ موجود ہے،کربلا ، عاشورااور شہادت امام حسین ؑہمیں ظلم سے نفرت سکھاتی ہے، یہ ہمیں دعوت دیتی ہے تم عدل کے نفاذکیلئے اٹھو، ظلم کے خلاف، خود خواہی کے خلاف اٹھو، اپنی خواہشات میں توازن لائو، امام ؑنے واضح فرمایاتھاکہ یزید کی بیعت ذلت ہے جسے میں کسی صورت قبول نہیں کروں گا، فرار اختیار نہیں کروں گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ کربلا کی طرف سفرحقیقت میں تمام انسانی فضیلتوں کی طرف سفر ہے، یہ عاشقانہ سفرہے،یہ عارفانہ سفرہے ، جو عاشوراکی طرف ہے جو مولاحسین ؑکی طرف ہے،آج سب سیاہ پوش، مردوزن سیاہ پوش ہیں،کربلا ضیافت بلاکا نام ہے، یہاں مشکلات سے ٹکرانے کا حوصلہ ملتاہے،یہاں ہمت ملتی ہے یہاں شعور اور بصیرت ملتی ہے،کربلائی اور عاشورائی بصیرت کے ذریعے انسان تاریخ کے تمام کے تمام یزیدوں اور فرعونوں کو پہچان لیتاہے،ان کے مکروہ چہرے سے نقاب اتارلیتاہے۔

آخرمیں انہوں نے کہاکہ ہرسال کربلا اور عاشوراہمیں نیاءجوش وولولہ اور جذبہ دیکر جاتے ہیں،ہمیں نئی زندگی دیکرجاتے ہیں ،انشاءاللہ بیداری کایہ سلسلہ جاری رہے گا اور ایک ضرور آئے گاجب اس دنیا سے ظلم مٹ جائے گا،عدل کا نفاذہوگا، پوری بشریت منتظر ہے کہ کب وہ امام حسین ؑکی نسل کریمہ سے تعلق رکھنے والاوہ امام زمان عج آئے گااور دنیا کو عدل وانصاف سےپر کرے گا، تاریخ ایک حساس مرحلے میں داخل ہوچکی ہے،آج عزاداری اور عاشوراکے اجتماعات خصوصاًاربعین کا فقید المثال جلوس ہمیں روز بروز ظہور امام زمان عج سے نذدیک ترکررہاہے، جلد وہ وقت آئے گاکہ جب ہمارا امام عج یا لثارات الحسین ؑکی صدابلند کرکے خانہ کعبہ سے نکلے گاتودنیا بھرسے عشاق کے قافلے اس سے ملیں گے اور دنیا بھرسے ظالموں کو شکست فاش دیکر اللہ کی زمین پر اللہ کی حکومت قائم کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے عید سعید الفطر کے پرمسرت موقع پر امت مسلمہ خصوصاًاہل وطن کو اپنی اور ایم ڈبلیوایم کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ عید الفطر ماہ مبارک رمضان میں قرب الہٰی حاصل کرنے والے پر انکے پروردگار کی جانب سے عظیم نعمت اور بہترین تحفہ ہے ، جس طرح مسلمان ماہ صیام میں اپنی عبادات اورہر انفرادی عمل میں خوشنودی خداوندی کو ملحوظ خاطر رکھتا ہے بلکل اسی طرح روز عید بھی رضائے الہٰی کو مطمع نظر رکھنا چاہئے، ہمیں چاہئے کے اپنے ارد گرد معاشرے میں موجود محروموں اور مظلوموں کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کی بھرپور کوشش کریں، انہوں نے کہاکہ مملکت خدادادپاکستان کا وجود بھی ماہ مبارک رمضان اور عید سعید الفطر کی مانند امت مسلمہ کیلئے کسی نعمت الہیٰ سے کم نہیں ، ہمیں اس نعمت عظمیٰ کی قدر دانی کرنی چاہئے ، افسوس کے ہمارے بعض نا عاقبت اندیش حکمرانوں نے اس مادر وطن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اس وقت پاکستان کو درپیش چیلنجز کا تقاضہ ہے کہ تمام پاکستانی امن واخوت وبھائی چارے کے ساتھ اپنی دھرتی کی ترقی وخوشحالی کیلئے آمدہ انتخابات میں اپنا موثر کردار ادا کریںاور اہل، قابل اور وطن دوست قیادت کا انتخاب عمل میں لائیں  ۔

 انہو ں نے عید الفطر کے بابرکت موقع پر وطن عزیز کی سلامتی واستحکام کی خصوصی دعا کی،انہوں نے کہاکہ خدا وند متعالی کی بارگاہ میں دعاہے کہ وہ ہمارے شھداء کے درجات بلند فرمائے اور ہمارے مرحومین کی مغفرت فرمائے۔ہم سب کو چاہئےکہ اپنی دعاؤں میں لاپتہ افراداور ان کے اہل خانہ کو ضرور یاد رکھیں ،اس دعا کے ساتھ کہ اے رب کریم ہمارے امام عصر عج کے ظہور میں تعجیل فرما ،ہمارے رھبر روحی لہ الفدا اور ان کے ساتھیوں کو دشمن کے شر سے محفوظ رکھ،ہمارے مراجع کرام کی حفاظت فرما ،نائجیریا،یمن سرزمین حجاز،بحرین،مقبوضہ فلسطین سے لیکر کشمیر تک مظلوموں کی نصرت فرما ،امریکہ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو ذلت آمیز شکست سے دو چار فرما۔


واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری عید الفطر اسلام آباد میں منائیں گے وہ اپنے آبائی گھر شکریال کی جامع مسجد میں نماز عید ادا کریں گے اور پارٹی ورکرز سے عید ملیں گے، جبکہ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی عید الفطر کی نماز کراچی میں ادا کریں گے،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی سرگودھا،مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی فیصل آباد جبکہ صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی لاہور میں نماز عید الفطر ادا کریں گے۔

Page 1 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree