وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی کی مسلسل جدوجہد کے بدولت سانحہ شب عاشور جیکب آباد کے زخمیوں میں چیکس تقسیم کی تقریب ڈی سی آفس جیکب آباد میں منعقد ہوئی اس موقع پر ڈی سی آغا شاہنواز بابر پٹھان، مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر میر لیاقت خان لاشاری، سید احسان شاہ ، چیئرمین عباس خان جکھرانی ، شہداء کمیٹی کے ذمہ داران اور زخمی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ جیکب آباد میں شب عاشور کا سانحہ دھشت گردی کا انتہائی بھیانک واقعہ تھا، اس سانحے میں ملوث مجرموں کو پھانسی کے پھندے پہ لٹکانا اور جیکب آباد ،شکارپور سمیت ملک بھر میں دھشت گردی کے اڈوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ جیکب آباد میں شہداء کا یادگار ٹاور تعمیر کیا جائے۔ سانحہ سہون شریف کے متاثرین کو انصاف فراہم نہیں کیا گیا، سانحے کو دو ماہ گذر گئے نہ وارثان شہداء کو امدادی رقم ملی اور نہ ہی زخمیوں کو امداد دی گئی۔ سانحے کے زخمی علاج کے لئے دربدر ہیں، سندہ گورنمنٹ کی نا اہلی کے سبب سندہ میں دھشت گردی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں۔مجلس وحدت مسلمین ،پہلے دن سے سانحہ سہون شریف کے متاثرین کے ساتھ ہے، آئندہ بھی ہر محاذ پر متاثرین کے حق میں آواز بلند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے وارثوں کو ملازمتیں دی جائیں اور شب عاشور پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے شہید محمد شریف جتوئی کے قتل کی ایف آئی آر درج کی جائے۔

وحدت نیوز (ڈیرہ مراد جمالی) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے سانحہ چھلگری کے متاثرین اور وارثان شہداء و زخمیوں کے ہمراہ ڈیرہ مراد جمالی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ چھلگری کو تین ماہ کا طویل عرصہ گذر گیا مگر آج بھی وارثان شہداء انصاف کے منتظر ہیں ۔نصیر آباڈویژن سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس اور سہولت کار موجود ہیں جن کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی۔سانحہ کے زخمیوں کے لیے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ رقم نہیں دی گئی جبکہ یادگار شہداء ٹاور کی تعمیر کا کام بھی شروع نہیں ہوا ۔نیشنل ایکشن پلان کے با وجود بلوچستان میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی نفرت انگیز سر گر میاں ،بیانات سوالیہ نشان ہیں؟انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ وارثان شہداء کو اس سانحے اور کیس سے متعلق پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا جارہا جبکہ ڈپٹی کمشنر بولان نے ابھی تک متا ثرہ امامبارگاہ اور مسجد کی سیکیورٹی کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان حکومت نے مسائل حل نہ کیے تو وارثان شہداء احتجاجی تحریک چلائیں گے اور شہداء کے معصوم بچے وارثان شہداء علماء کرام اور اکابرین کے ہمراہ اس نا انصافی کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے۔

اس موقع پر شہداء کے وارث مختیار علی چھلگری ،مولانا برکت علی چھلگری،سید ظفر عباس شمسی،ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا تجمل عباس جعفری و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree