وحدت نیوز(کراچی) سیکریٹری امور سیاسیات مجلس وحدت مسلمین سندھ سید علی حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ کراچی کے طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا، اس موقع پر  ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن علامہ مبشر حسن اور سیکریٹری امور سیاسیات کراچی ڈویژن برادر میر تقی ظفر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، اس دوران انہوں نے خصوصاً سعدی گارڈن،سعدی ٹاؤن اور سادات امروہہ سوسائٹی کو درپیش  ہنگامی صورتحال کا جائزہ لیااورمختلف ٹرسٹیز اور محلہ کمیٹیوں کے اراکین سے ملاقات کی اور ان کی مشکلات اور شکایات سنیں ،  علی حسین نقوی نے موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر محمد علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے علاقہ مکینوں کی مشکلات اور برساتی پانی کے تیزی سے علاقے میں داخلے اور نقصانات سے آگاہ کیا اور ساتھ ہی حکومت کی جانب سے فوری امداد کا مطالبہ کیا، ایم ڈبلیوایم رہنما علی حسین نقوی نے  علاقہ  عوام کواپنے  بھرپور تعاون کی یقین دھانی بھی کروائی۔

وحدت نیوز (کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے بارش سے متاثرہ امروہہ سوسائٹی ، سعدی ٹاؤن ،سچل گوٹھ ، جلبانی گوٹھ، صومار کڈھانی گوٹھ کھوکراپار کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی کیمپس کا معائنہ بھی کیا، ایم ڈبلیوایم کے رضاکاروں نے امدادی سرگرمیاں شروع کردیں، لوگوں کومحفوظ مقام پر منتقل کیاگیاجبکہ ان علاقوں میں بڑی تعداد میں روزہ داروں کیلئے افطار اور کھانے کا انتظام کیا گیا۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنماء علامہ دیدار جلبانی ، علامہ علی انور، علی حسین نقوی ، انجینئر رضا نقوی بھی ہمراہ تھے۔

مجلس وحدت مسلمین کراچی کے شعبہ فلاح و بہبود خیر العمل فاؤنڈیشن نے شہر میں شدید بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردیں، متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا کام جاری ہے جبکہ بڑی تعدادمیں متاثرین کے لیے افطاراورکھانے کا بھی انتظام کیا گیا۔ کھوکھراپار اور امروہہ سوسائٹی میں ریلیف کیمپس بھی لگا دئیے گئے ہیں جہاں عوام الناس سے متاثرین کی مدد کے لئے کپڑے ، دودھ ، خشک غزائی اشیاء ، صاف پانی اور نقد امداد جمع کرانے کی اپیل کی گئی ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree