وحدت نیوز(ٹھٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے فرمان پر شیطان بزرگ امریکہ کے اسلام و پاکستان دشمن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مملکت عزیز پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں اور سازشوں کہ خلاف ملک گیر " یوم مردہ باد امریکہ " کےموقع پر بعد نماز جمعہ ایم ڈبلیوایم ضلع ٹھٹھہ کے زیر اہتمام سیکریٹری جنرل سید اسداللہ شاہ کاظمی اور سیکریٹری سیاسیات ڈاکٹر عبدالحسین شاہ کی زیر قیادت ایدھی سینٹر تا پریس کلب ٹھٹھہ تک احجتاجی ریلی کی گئی اور پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے دہرنا دیا، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پتلہ اور امریکی جھنڈانذر آتش کیا گیا۔جب کہ اس احتجاجی مظاہرے میں صوبائی سیکریٹری روابطہ سید حفیظ شاہ، جماعت اسلامی یوتھ کے صوبائی صدر سردار گل اور پیس ایمبیسیڈرویلفیئرآرگنائیزیشن کے رہنما سید الطاف شاہ، کنگز یوتھہ ٹھٹھہ، سول سوسائٹی اور مجلس وحدت مسلمین پورے ضلعہ کے یونٹس ، گجو، گھارو، دہابیجی، ٹنڈوحافظ شاہ، ساکرو، گاڑھونے شرکت کی۔

وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے فرمان پر شیطان بزرگ امریکہ کے اسلام و پاکستان دشمن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مملکت عزیز پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں اور سازشوں کہ خلاف ملک گیر " یوم مردہ باد امریکہ " کےموقع پر بعد نماز جمعہ ایم ڈبلیوایم ضلع فیصل آباد کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ دھوبی گھاٹ جھنگ روڈسے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی ،ضلعی سیکرٹری جنرل سید صفدر رضا ، برادر سید حسنین شیرازی نے کی ریلی جی سی یونیورسٹی چوک میں احتجاجی جلسہ میں تبدیل ھوگئی ، شرکاء ریلی نے امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی جبکہ شرکاء ریلی سے سید صفدر رضا اور سید حسنین شیرازی نے خطاب کیااور امریکی پرچم نذرآتش کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree