وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل کے انتخاب کے ساتھ شوریٰ عالی(سپریم کونسل) کے 7غیر مستقل اراکین کی مدت پوری ہونے پر نئے اراکین کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا، اراکین شوریٰ عمومی نے شوریٰ عالی کیلئے4نئے علمائے کرام اور 3ٹیکنوکریٹس کے ناموں پر بھی رائے شماری کی جس کے نتیجے میں بزرگ عالم دین ،شہید قائد کے رفیق خاص علامہ حیدرعلی جوادی، علامہ حسن ظفرنقوی، علامہ باقرعباس زیدی اور علامہ مبارک موسوی جبکہ ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر سید ناصرعباس شیرازی، سابق مرکزی صدور آئی ایس او پاکستان سرفرازحسینی اور عارف قنبری کثرت رائے سے کامیاب قرارپائے ہیں، ساتوں کامیاب اراکین شوریٰ عالی کے ناموں کا اعلان نومنتخب مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کیا، واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم کی شوریٰ عالی (سپریم کونسل)کل 21اراکین پر مشتمل ہے جس میں 14علمائے کرام اور 7ماہرین شعبہ جات شامل ہیں ،جن میں سے 14اراکین مستقل جبکہ 7غیر مستقل حیثیت کے حامل ہیں ، جن کی مدت تین سال ہے ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید علی احمر زیدی نے کراچی یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات میں فہیم احمد صدیقی کے صدیقی کے پورے پینل کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ نو منتخب صدر فہیم احمد اور سیکرٹری جنرل نثار محمود کی کامیابی صحافتی برادری کی جانب سے ان پر اعتماد کا اظہاراور قائدانہ صلاحتیوں کا اعتراف ہے۔گزشتہ عشرے سے کراچی شہر میں امن و امان کی سنگین صورتحال کے باوجود صحافی حضرات جس جرات اور حوصلہ کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے آئے ہیں وہ لائق تحسین ہیں۔ صحافیوں کو فرائض کی ادائیگی میں مکمل تحفط کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے جسے ہر حال میں پورا ہونا چاہیے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ کراچی یونین آف جرنلسٹ صحافیوں کے مسائل کے حل اور فرائض منصبی کی ادائیگی میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے میں اپنا موثر اور بھرپورکردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا اہم ستون ہے۔عوام کی حقائق تک رسائی کا واحد ذریعہ وہ لوگ ہیں جو کسی مشکل کی پرواہ کیے بغیر اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ذمہ دارانہ طرز صحافت معاشرے میں مثبت رجحانات کے فروغ کا باعث بنتی ہے۔یہ وہ طبقہ ہے کہ جو قلم کی طاقت کو جبر و استبداد کے خلاف استعمال کرتا آیاہے۔پاکستانی صحافت میں ایسے معتبر نام موجود ہیں جو آمریت کے خلاف جرات مندانہ انداز میں ڈٹے رہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کے حقوق کے لیے ایم ڈبلیو ایم آپ کو ہمیشہ ساتھ کھڑی نظر آئے گی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما اور صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور حکومت بلوچستان آغا سید محمد رضا نےصادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکے ہمراہ صادق سنجرانی سے ملاقات کے موقع پر آغارضا نے انہیں چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی، انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی کا بحیثیت چیئرمین سینیٹ انتخاب ملکی تاریخ میں اہم سنگ میل ہے، بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے سے تعلق رکھنے والےصادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ منتخب ہونا بلوچستان کے محروم اور پسے ہوئے عوام کی بحالی کیلئے نیک شگون ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں صوبائی حکومت کی آئینی انداز میں تبدیلی کے بعد چیئرمین سینیٹ کا بلوچستان سے انتخاب قومی سطح پر مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ہے، امید ہے کہ صادق سنجرانی بلوچستان سمیت دیگر چھوٹے صوبوں کے غصب شدہ حقوق کیلئے جدوجہد کریں گے ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارا حلقہ مختلف بولیاں بولنے والے اور مختلف مذاہب و مسالک کا گلدستہ ہے جہاں کے عوام عرصہ دراز سے باہمی اخوت و بھائی چارے کی عملی تفسیر ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوری عالی و ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے کاسی روڈ ٹین ٹاون،فیض آباد کا دورہ کرتے ہوئے اہل علاقہ سے اظہار خیال کیا۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل کیپٹن حسرت، کوئٹہ سیکریٹری جنرل عباس علی ،فنکشنل لیگ کے صوبائی صدر عبداللہ کاکڑ،مینگل قومی تحریک کے سربراہ میر ہدایت اللہ مینگل، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے رہنما انوار نقوی،ٹھیکدار سرور،حاجی عمران،ماسٹر یونس اور علاقے کے دیگر معتبرین نے شرکت کی۔ آغا رضا نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارا حلقہ مختلف بولیاں بولنے والے اور مختلف مذاہب و مسالک کا گلدستہ ہے جہاں کے عوام عرصہ دراز سے باہمی اخوت و بھائی چارے کی عملی تفسیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی بی II میں جاری ترقیاتی اسکیمیں ٹین ٹاون،کانسی سمندر خان روڑ،بستی پنچائیت سے لیکر مہردار پہاڈ کی چوٹیوں تک جاری ہیں۔فنکشنل لیگ کے صوبائی صدر عبداللہ کاکڑ نے مجلس وحدت مسلمین کے کردارکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی حساس دور میں جماعت نے اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین الاقوام کیلئے کاوشیں انجام دی جو لائق تحسین ہیں۔اسی طرح ایم پی اے آغا رضا نے بلا تفریق رنگ ،نسل ،زبان و مذہب پی بی 2 کے عوام کی خدمت کی ہے جو تمام منتخب نمائندوں کیلئے ایک مثال ہے۔ مینگل قومی تحریک کے سربراہ میر ہدایت اللہ مینگل نے اہل علاقہ کی نمائندگی میں ایم ڈبلیو ایم اور ایم پی اے آغا رضا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم ایک روشن خیال ،معتدل سیاسی جماعت ہے اور ایم پی اے آغا رضا نے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر جاکر حل کیئے۔اس دوران علاقہ معزیزین و عوام نے ایم ڈبلیو ایم اور آغا رضا کے وفد کا پرتباک استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور علاقہ مسائل پر توجہ دینے پر آغا رضا کا شکریہ بھی ادا کی۔

وحدت نیوز (گلگت) رکن صوبائی اسمبلی محمد علی شیخ (مرحوم ) کی اچانک رحلت پر غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔محمد علی شیخ ایک باصلاحیت شخصیت کے مالک تھے ،ان کی ناگہانی رحلت سے گلگت بلتستان خاصکر ضلع نگر میں سیاسی خلا پیدا ہوا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل سید علی رضوی، ممبر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی رضوان علی نے ضلع دفتر نگر میں ایم ڈبلیو ایم کے عہدیداروں اور کارکنوں کی جانب سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی شیخ مرحوم نہ صرف نگر کے ایک حلقے کے ممبر تھے بلکہ گلگت بلتستان سطح پر تمام مسائل پر گہری نظر رکھتے تھے۔ وہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے ایک خاص ویژن کے ساتھ جدوجہد میں مصروف تھے یقینا مستقبل میں ان کی کمی محسوس ہوگی۔تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر جی بی اسمبلی حاجی رضوان علی نے کہا کہ امیدہے نگر کے عوام باشعور ہیں اور وہ جماعتی وابستگی سے ہٹ کر ایسے نمائندےکا انتخاب کرینگے جو نگر قوم کے عزت وقار اور تعمیر و ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مسلم لیگ نواز کے میرٹ کو پامال کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے میرٹ کی انوکھی تشریح کی ہے اور حالیہ پولیس بھرتیوں میں ان افراد کو بھرتی کیا ہے جو سرے سے فزیکل ٹیسٹ میں فیل ہوئے تھے ۔انتہائی تعجب کی بات یہ ہے کہ پولیس بھرتی میں دو ایسے افراد کو سلیکٹ کیا ہے جن کا نام شیڈول فور میں شامل ہے،اس پر مستزاد یہ کہ اپوزیشن اراکین بھی اس کھلم کھلا میرٹ کی پامالی پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔حکومت کو کھلم کھلا میرٹ پامال کرنے پر اپوزیشن کی جانب سے چھوٹ دینا حکومت کے جرائم میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین کو مصلحت پسندی سے نکل کر متحد ہوکر میرٹ کوفالو کرنے حکومت کو مجبور کرنا چاہئے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو مستقبل میں حکومت جری ہوجائیگی اور ریاستی ادارے تباہ و برباد ہوجائیں گے۔

وحدت نیوز (شکارپور) مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کا پیام وحدت کنونشن برائے انتخاب ضلعی سیکریٹری جنرل سال 19-2016،مسجد وامام بارگاہ کربلائے معلیٰ لکھی درمیں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی نے کی جبکہ صوبائی سیکریٹری امور تنظیم سازی آغامنور جعفری سمیت اراکین ضلعی شوریٰ اجلاس میں شریک تھے، اراکین شوریٰ نے حق رائے استعمال کرتے ہوئےآئندہ تین سال کیلئے برادر فداعباس لارک کو ایم ڈبلیوایم ضلع شکارپور کا سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی نے نومنتخب ضلعی سیکریٹری جنرل سے ان کے عہدے کا حلف لیا، جبکہ علامہ مقصودڈومکی اور علامہ عبدالمجید بہشتی نے سیرت امام خمینی ؒ پر خطاب بھی کیا۔

Page 1 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree