وحدت نیوز(سکردو) منگر گمبہ سکردو سے ایک بار پھر درجنوں افراد نے آج مجاہد ملت آغا علی رضوی اور مجلس وحدت مسلمین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر کاروان آغا علی رضوی میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے نامزد اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کاظم میثم کی بھرپور حمایت اور تعاون کا اعلان کیا۔

عمائدین منگر گمبہ سکردو نے اس موقع پر آغا علی رضوی کو یقین دلایا کہ 15 نومبر کو علاقہ عوام بھرپور انداز میں اپنے گھروں سے نکلیں گے اور خیمہ کے نشان پر مہر لگا کر ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے متفقہ امیدوار محمد کاظم میثم کو کامیاب بنائیں گے ۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایڈوکیٹ زاکر علی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(سکردو) شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ زہرا جبین نے سکردو بلتستان میں گمبہ سکردو شہید جعفر کالونی کا دورہ کیا خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا مجلس وحدت مسلمین وہ واحد جماعت ہے جس نے گلگت بلتستان کے عوام میں اپنے آئینی حقوق اور صوبے کی تشکیل کے لیے جدوجہد کا شعور پیدا کیا۔

 ان کاکہنا تھا کہ قائد وحدت علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی قیادت میں خطے کے تمام تر مسائل کے حل کے لیے عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی ۔انہوں نے مرد مجاہد آقا سید علی رضوی کی دلیرانہ کاوشوں کو سراہا اور ان کے دست راست مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی کے متفقہ امیدوار محمد کاظم میثم کے انتخاب کو بہترین قرار دیا ۔

خواتین کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملت کے دردمند افراد کا ساتھ دے کر اپنے خطے کو مثالی بنائیں 15 نومبر کو خیمے پر نشان لگا کر مخلص اور صالح امیدواروں کو کامیاب بنائیں تاکہ گلگت بلتستان کے حقوق کی اس جدوجہد میں کامیابی حاصل ہوسکے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے نامزداور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار برائے گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 2 سکردو محمد کاظم میثم کی انتخابی مہم زور وشور سے جاری ہے ،حلقے کے مختلف علاقوں کے عوام کی جانب سے محمد کاظم میثم کی مسلسل حمایت کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

انتخابی مہم کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کے نامزداور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کاظم میثم غازی آباد پہنچے جہاں علاقہ عوام اور عمائدین کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر علاقہ عوام وعمائدین نے کاظم میثم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ۔

عمائدین غازی آباد کی جانب سے اعتماد کے اظہار اور حمایت کے اعلان پر ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے متفقہ امیدوار کاظم میثم نے شکریہ کا اظہار کیا اور انہیں یقین دلایا کہ کامیاب ہونے کے بعد علاقے کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلاؤں گا۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔

اسدعباس نقوی اور چیف الیکشن کمشنر جی بی کے درمیان قانون ساز اسمبلی کے آمدہ الیکشن صاف شفاف اور پرامن ماحول میں کروانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے اسد عباس نقوی کو بتایاکہ شفاف اور پرامن الیکشن کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور جو لوگ دھاندلی کی باتیں کر رہے ہیں وہ حقائق کے منافی ہیں الیکشن کمیشن مکمل غیر جانبدار ہے۔

وحدت نیوز(روندو)پولیٹیکل کونسل حلقہ 4 روندو کا ایک اہم اجلاس سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان مجاھد ملت آغا علی رضوی کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں روندو کے تمام یونین کونسلزکے رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے کہا کہ ڈاکٹر مشتاق حکیمی جیسے پڑھے لکھے علماء کا انتخابات میں آنا کسی نعمت سے کم نہیں لہذا روندو کےعوام سے اپیل ہے کہ اگر موروثی سیاست،ٹھیکداری سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں تو ڈاکٹر مشتاق حکیمی کا ساتھ دے اور علم دوست ہونے کا ثبوت دیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا نمائندہ سب سے مضبوط اور معیاری ہے انشاء اللہ کامیابی ہماری ہو گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مجلس وحدت مسلمین بلتستان امیدوار حلقہ چار روندو حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی نے کہا کہ انشاء اللہ مجاھد ملت آغا علی رضوی سربراہی میں الیکشن میں کامیاب ہو کر کرپشن مافیا کو شکست دیں گے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہمیشہ کی طرح اقتدار میں آکر عوامی حقوق اور عدل و انصاف کی جنگ لڑے گی۔اجلاس کے آخر میں صدر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ سید جعفر شاہ اور تنگوس حادثے کے مرحومین کی ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی کی۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین جی بی اور اسلامی تحریک کا مشترکہ اجلاس گلگت میں ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں لینڈ ریونیو ایکٹ، آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل آغاسید علی رضوی، آئی ٹی پی کے رہنما شیخ مرزا علی، الیاس صدیقی، رکن جی بی اسمبلی حاجی رضوان، عارف قنبری، غلام عباس سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

 ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علی حیدر نے ایک خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس کا ایجنڈا بنیادی طور پر تین نکات پر مشتمل تھا، جس میں لینڈ ریونیو ایکٹ، جی بی میں کرپشن اور میرٹ کی پامالی، پری پول دھاندلی کے حوالے سے حکومت کی جانب سے حالیہ تبادلے اور تقرریاں شامل تھیں۔

اجلاس میں آغاسید علی رضوی نے آئی ٹی پی کے رہنمائوں کو گزشتہ روز چیف سیکرٹری سے ہونے والی ملاقات اور لینڈ ریونیو ایکٹ کے حوالے سے اپنے موقف پر اعتماد میں لیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ حالیہ تبادلے اور تقرریاں پری پول دھاندلی ہیں جس کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔

عام انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جی بی الیکشن کے حوالے سے الائنس اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا قوی امکان ہے گوکہ اس حوالے سے باقاعدہ طور پر ابھی بات چیت نہیں ہوئی تاہم یہ اجلاس اس حوالے سے اہم پیشرفت ضرور ہے۔

Page 1 of 12

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree